Jasarat News:
2025-01-24@00:42:59 GMT

امریکا: 17 سالہ طالب علم کی اسکول میں فائرنگ‘ طالبہ ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

امریکا: 17 سالہ طالب علم کی اسکول میں فائرنگ‘ طالبہ ہلاک

امریکی ریاست ٹینیسی میں فائرنگ کے بعد طلبہ کے والدین اسکول کے باہر پریشان کھڑے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی کے اسکول میں 17 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے طالبہ ہلاک ہوگئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹینیسی کے اسکول کے طالب علم نے کیفے ٹیریا میں موجود طلبہ پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی ،جب کہ ایک اور طالب علم زخمی ہوا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔ واقعے کے وقت اسکول میں 2ہزار افراد موجود تھے۔ واضح رہے کہ امریکا کے اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں گزشتہ دہائی سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔سابق صدر جوبائیڈن اپنے دور میں گن کنٹرول کے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طالب علم

پڑھیں:

اوکاڑہ: 2 ملزمان کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

—فائل فوٹو

اوکاڑہ میں رینالہ بائی پاس کے قریب 2 ملزمان نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

لاہور: طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی و ویڈیو بنانے کا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب لاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ اور مرکزی ملزم کی سوشل میڈیا پر گفتگو چل رہی تھی، ملزم کی طرف سے طالبہ کا موبائل نمبر بلاک کرنے اور رابطہ منقطع کرنے پر اختلافات ہوئے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
  • جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے، بانی تحریک انقلاب محمد عارف
  • امریکا کے اسکول میں 17 سالہ طالبعلم کی فائرنگ، طالبہ ہلاک
  • اوکاڑہ: 2 ملزمان کی لڑکی سے مبینہ زیادتی
  • جرمنی، چاقو حملے میں خاتون اور بچہ ہلاک، 2 افراد زخمی
  • امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی
  • ترکیہ، ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 76 ہو گئیں
  • ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے 76 افراد ہلاک، لوگ کھڑکیوں سے باہر کودتے رہے