سرسید پولیس کے ہاتھوں نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی۔

ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا کہ تلاش ایپ کی مدد سے ہلاک ڈاکو کو جنید ولد اقبال مسیح کے نام سے شناختی کیا گیا ہے جو کہ آن لائن بائیک رائیڈر کا ہلمٹ پہنا ہوا تھا اور اس کے قبضے سے 2 پستول 30 بور لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی اور اس کا بھی پولیس ریکارڈ چیک کر رہی ہے جبکہ وہ ملیر کا رہائشی تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو اکیلا ہی موٹر سائیکل پر سوار تھا جسے شاہین فورس کے اہلکاروں نے شک کی بنا پر رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔

تاہم، پولیس اس کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون کی مدد سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رحیم یار خان؛ کچے میں پولیس آپریشن، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

ویب ڈیسک : پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش اور حکیم کوش کو ہلاک کر دیا۔ 

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس نے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کیا ۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر چڑھائی کی، دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم ڈاکو سندھ کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے خطرناک ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش اور حکیم کوش مارے گئے۔

قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو گزشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مرکزی ملزم تھے۔

پنجاب پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد کچہ کریمنلز کی کمین گاہیں نذرآتش کر دیں، پولیس بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال 22 اگست کو ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے حملہ کرکے پولیس کے 12 جوانوں کی شہید کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • جھنگ: پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار
  • موٹر سائیکل حادثے میں اموات کیخلاف جماعتِ اسلامی کراچی کا آج ملیر ہالٹ پر احتجاج کا اعلان
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں، حاملہ بیوی جاں بحق
  • مٹیاری: موٹر وے پولیس کی کارروائی، گٹکا اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد
  • رحیم یار خان؛ کچے میں پولیس آپریشن، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک
  • رحیم یار خان: پولیس کی کچے میں کارروائی، ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش ہلاک