برازیل میں لینڈسلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک، مکانات تباہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
جنوب مشرقی برازیل میں لینڈسلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق 9ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ہیں جہاں80 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
موریطانیہ سے سپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
میڈرڈ:موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ 2 جنوری کو پیش آیا، جب کشتی 86 تارکین وطن کے ساتھ موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، جن میں 66 پاکستانی سوار تھے۔
مراکشی حکام نے بتایا کہ حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ دیگر افراد کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس دوران انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا کہ اسپین میری ٹائم ریسکیو کو 12 جنوری کو کشتی کی گمشدگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا، لیکن اسپین میری ٹائم سروس نے اس کی تصدیق کرنے سے انکار کیا۔
ہلاک ہونے والوں میں 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، جنہوں نے 4 ماہ قبل یورپ جانے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق، کشتی کو سمندر میں 8 دن تک روک کر رکھا گیا اور انسانی اسمگلروں نے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے موریطانیہ میں حادثے کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد باضابطہ اطلاع دینے کا وعدہ کیا ہے۔