برازیل میں تودے گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے۔ 9 ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ہیں جہاں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ، جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی برازیل میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 105 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ برازیل میں
پڑھیں:
لاس اینجلس میں لگی جنگلاتی آگ بے قابو ، 25 افراد ہلاک
لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں لگنے والی جنگلاتی آگ 9 دن گزر جانے کے باوجود قابو نہیں آئی، جس کے نتیجے میں اب تک 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے میں 60 لاکھ افراد کو شدید خطرے کا سامنا ہے۔
آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں تیز ہوائیں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں، جو فائر فائٹرز کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی آلودگی اور زمین کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آگ کی شدت غیر معمولی طور پر زیادہ ہو گئی ہے۔ ایٹن اور پیلیسیڈز کے علاقوں میں لگی یہ آگ جنوبی کیلیفورنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی جنگلاتی آگ بن چکی ہے۔ حکام نے عوام سے احتیاط برتنے اور ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔