Nai Baat:
2025-01-27@17:11:19 GMT

بھارت میں بندر کے حملے سے طالبہ ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

بھارت میں بندر کے حملے سے طالبہ ہلاک

بہار: بھارتی ریاست بہار کے گاؤں مگھر میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ بندر کے حملے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق پریا کماری نامی طالبہ سرد موسم کے باعث دھوپ میں بیٹھ کر چھت پر پڑھائی کر رہی تھی کہ اچانک بندروں کا ایک جھنڈ وہاں پہنچ گیا۔ بندروں کو دیکھ کر پریا خوفزدہ ہو گئی اور جلدی میں چھت سے نیچے جانے کی کوشش کی۔ اسی دوران ایک بندر نے زور سے دھکا دیا، جس کی وجہ سے وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔

اہلِ خانہ فوری طور پر پریا کو اسپتال لے گئے، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسی۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ موت کی وجہ سر، کمر اور دیگر حصوں پر گہری چوٹیں تھیں۔

مقامی افراد نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بندروں کے حملے پہلے بھی نقصان کا سبب بن چکے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

بھارت: ہتھیاروں کی فیکٹری میں خوفناک دھماکا‘ 8 افراد ہلاک

بھارت : ناگپور میں ہتھیاروں کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد دھواں اُٹھ رہا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر ناگپور کے قریب واقع ہتھیاروں کی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں واقع فیکٹری میں صبح تقریباً ساڑھے 10بجے پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی اور دھماکے کے بعد فیکٹری سے دھویں کے بادل دور تک دیکھے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آرڈیننس فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اور طبی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سوڈان میں اسپتال پر ڈرون حملہ، 70 افراد ہلاک
  • سوڈان، سعودی اسپتال پر ڈرون حملے میں 67 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • بھارت: بندر نے 10ویں جماعت کی طالبہ کو گھر کی چھت سے گرادیا، لڑکی ہلاک
  • بندر نے 10ویں جماعت کی طالبہ کو گھر کی چھت سے گرادیا، لڑکی ہلاک
  • سوڈان میں سعودی اسپتال پر ڈرون حملہ ، 67 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی
  • سوڈان کے اسپتال پر ڈرون حملے میں 67 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • سوڈان:اسپتال پر ڈرون حملہ30افراد ہلاک ‘ درجنوں زخمی
  • بھارت: ہتھیاروں کی فیکٹری میں خوفناک دھماکا‘ 8 افراد ہلاک
  • بھارت: آرڈیننس فیکٹری میں ہولناک دھماکہ، 8 افراد ہلاک 7 زخمی