2025-04-15@07:28:57 GMT
تلاش کی گنتی: 65

«کی سہولیات»:

    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیاگیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔عدالت کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔...
    ویب ڈیسک : بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔  وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  اجلاس میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے بلوچستان انسٹیٹیوشنل ریفارمز ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا،  صحت کے  شعبے میں بہتری کے لیے زیر التوا 12 مسودہ قانون پر  بھی کام تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔  بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی  وزیر اعلیٰ بلوچستان...
    کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جی پی اوز اور ڈاک خانوں میں شہریوں کو قومی شناختی کی تجدید اور پتے کی تبدیلی سمیت دیگر سہولیات ختم کر دی گئیں۔ نادرا کی جانب سے شہر میں جی پی اوز اور ڈاک خانوں میں قائم تمام کاؤنٹرز پر موجود آلات اور درخواست گزاروں سے وصول رقم بھی جمع کرانےکے علاوہ تیار شدہ شناختی کارڈز فوری طور پر درخواست گزاروں کوفراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ سہولت 3 سال قبل متعارف کروائی گئی تھی لیکن اس حوالے سے عوامی آگاہی کا شدید فقدان رہا۔ ترجمان نادرا نے بتایا کہ شہریوں کی تعداد انتہائی کم ہونے کے باعث کاؤنٹرز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں بہتر سہولیات فراہمی کی بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار ہائیکورٹ اعتراض کے ساتھ سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ ظہیر عباس اور محمد عثمان گل پیش ہوئے۔(جاری ہے) عدالت نے استفسار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دی گئی درخواست پر فیصلہ ساتھ نہیں لگا ہوا وکیل بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ تو درخواست لیتے بھی نہیں ہم نے کوریئر کے ذریعے درخواست جیل حکام کو بھیجی ہے، دو اپریل کو دی جانے والی درخواست کی کوریئر رسید ہم نے ساتھ منسلک کی ہے۔عدالت نے درخواست...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں بہتر سہولیات فراہمی کی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیل میں بہتر سہولیات فراہمی کی بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت ہوئی جبکہ جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار ہائیکورٹ اعتراض کے ساتھ سماعت کی۔اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ ظہیر عباس اور محمد عثمان گل پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دی گئی درخواست پر فیصلہ ساتھ نہیں لگا ہوا؟ جس پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا کہ وہ تو درخواست...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نےکہاہے کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔ صحت کے عالمی دن پر جاری بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عالمی یوم صحت پر عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔پنجاب میں صحت مند پنجاب وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کو کامیاب بنائیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مزید سہولیات مانگ لیں۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے وکلاء کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ وہ بطور خاتون اول وزیر اعظم ہاؤس میں مقیم رہی ہیں اور اپنی بہتر معیار زندگی کی وجہ سے قانون کے مطابق بہتر سہولیات کی حقدار ہیں، بشریٰ بی بی نے بہتر سہولیات کے لیے جیل حکام کو درخواست کی۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 :غیر ملکی  سرمایہ کار وں کی آمد شروع ،وزیر اعظم...
    عثمان خان : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمدیوسف کی زیرصدارت دفتر حج مشن پاکستان مکہ مکرمہ میں سرکاری حکام اور پرائیوٹ حج گروپ یونین ہوپ کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سے سرکاری حج سکیم اور پرائیوٹ حج سکیم کے حجاج کرام کے لئے انتظامات اور سہولیات فراہمی پر تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس میں پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو سعودی عرب میں درپیش مسائل اور ان کے فوری حل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی وفاقی وزیر کی  پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو درپیش مسائل سعودی حکام کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی  کروائی ، قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا...
    ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے عوام کو سفری سہولیات میں آسانی اور اضافی کرایوں سے بچانے کیلئے عیدالفطر پر ٹرانسپورٹ افسروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے عملے کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ عوام کو عیدالفطر پر سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے گی، عید کے دوران اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات عام ہوتی ہیں، کوئی بھی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے صوبے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے فٹ بالر محمد ریاض کی معاشی...
    مری(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے مال روڈ مری کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا، والڈ سٹی اتھارٹی لاہورمنصوبے پر عمل درآمد کرائے گی۔ مریم نواز کا کہنا ہے ایک سال میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ پیش کر دیا، 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عمل درآمد کرانے گی، ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے، والڈ سٹی اتھارٹی لاہور...
    لاہور: پنجاب میں شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا تھا، اب وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں ایک پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اس مد میں کوئی ادائیگی کی گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پشاور کی بی آر ٹی پچھلے 5سال میں...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2025ء) خیبرپختونخواہ صحت کارڈ منصوبہ، 1 سال میں9 لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے سماجی تحفظ کے سب سے بڑے منصوبے صحت کارڈ پلس کے تحت گذشتہ ایک سال کے دوران 9 لاکھ 40 ہزار مریض مفت علاج معالجے کی سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔ صحت کارڈ پروگرام کے تحت 72 فیصد مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں جبکہ 28 فیصد مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ، بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سال میں شاندار کارکردگی...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکو ٹ کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فرا ہمی ترجیحات میں شامل ہے ، علاج کی جدید سہولیات پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ڈاکٹر دولت کمانے کے لئے اشتہارات لگانے کے بجائے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔ اشتہاری ہونا ڈاکٹروں کی نہیں سیاستدانوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جلد سیالکوٹ سے کھاریاں موٹر وے بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ ترقی کے سفر میں سب کو دیا نتداری سے اپنا کردار ادا...
    پمز ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کا احسن اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کا احسن اقدام ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز ہسپتال کی تعمیر کے 40 سال بعد بڑے پیمانے پر ہسپتال کی مرمت اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ہسپتال کی مرمت اور دیگر سہولیات میں بہتری کیلئے وفاقی حکومت نے 400 ملین کی گرانٹ منظور کرنے کے بعد 250 ملین کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار برتھ،...
    ویب ڈیسک : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کمیپ میں ماہر ڈاکٹرز، ایل ایچ ویز اور ہیلتھ ورکرز سٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ میڈیکل سٹاف نے 391 سے زائد افراد کا معائنہ کیا جن میں 171 سے زائد بچے شامل تھے۔ قبائلی عوام کو گھر کی دہلیز پر میڈیکل اسپیشلسٹ، ماہر امراض نسواں، چائلڈ اسپیشلسٹ کے ساتھ ساتھ ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور لیب ٹیسٹ جیسی جدید سہولیات فراہم کی گئیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت  عوام نے بچوں اور خواتین کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ادویات کی جعل سازی روکنے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور اسی طرح اسلام آباد کے مضافات اور ملک کے دیگر علاقوں میں صحت کی سہولیات کے لیے موبائل اسپتالوں کے اجرا کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شعبہ صحت میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا جہاں وزیر اعظم نے ملک میں ادویات کا عالمی معیار یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد میں بین الاقوامی سطح کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے اسلام آباد کے مضافات، گلگت بلتستان، کشمیر اور بلوچستان میں صحت کی سہولیات پہنچانے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) نادراترجمان کے مطابق لاہور شہر میں نئی نادرا بائیکر سروس کے ذریعے شناختی کارڈودیگردستاویزات کی تجدید و ترمیم اور کارڈوصولی کی تمام تر سہولیات بزرگ اور ایسے مردوخواتین شہری جوکسی وجہ سے نادرا سنٹرزنہیں پہنچ سکتے،اب صرف ایک فون کال پرصبح 8:30بجے سے4:30شام تک اپنے گھریا دفترکی دہلیز پرحاصل کرسکیں گے۔ نادرا بائیکر سروس کے تحت ایگزیکٹوکیٹگری میں پراسیسنگ کے علاوہ ایک ہزار روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔(جاری ہے) شہری نادرا کال سینٹر نمبر 051-111-786-100 یا 1777 کے ذریعے باآسانی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔ قبل ازیں صرف ایک بائیکرسٹاف اس سروس کیلئے کام کررہا تھا، جبکہ اب مزید 4 نادرا بائیکرز سروس کیلئے تعینات کردئیے گئے...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 19 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمٰن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے۔ امیر جماعت نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو، ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کےطلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس کا اہتمام کیا جائے۔ علاقہ میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جامشورو عضنفر علی قادری نے حضرت لال شہباز قلندرؒ کے تین روزہ عرس کے موقع پر زائرین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی سی نے جامشورو کے محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی اور سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، سیہون کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں کا معائنہ کیا اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جامشورو ڈاکٹر عبدالحمید کھونہارو، اسسٹنٹ کمشنر سہون وقاص ملوک اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ڈی سی جامشورو نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ عرس کے لیے آنے والے...
    آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکومت کی اہم شخصیات آج ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کی سہولیات کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر اعلیٰ پنجاب اور نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی کے دورے سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔ جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا اور جی پی آئی کے ’سمارٹ ایگری فارم‘، ’گرین ایگری مال‘ اور ’تحقیقی سہولت مراکز‘ کا افتتاح کیا جائے گا۔ دورے کے دوران شرکا کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: گرین پاکستان انیشیٹیو...
    مٹیاری(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی مخدوم فخر الزمان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مٹیاری کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا۔ اسپتال میں میگا سرجیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین، اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق جمال، ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام میمن اور دیگر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم فخر الزمان نے دل کے مریضوں کے لیے چیسٹ پین یونٹ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ذریعے ضلع کے عوام کو مثالی طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ مزید سہولیات کے لیے وزیراعلیٰ اور وزیر صحت کو خط...
    فوٹو فائل ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت کی سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایک ماہ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر میڈیکل ٹیسٹ 15.16 فیصد تک مہنگے ہوئے۔دستاویز میں کہا گیا کہ جنوری میں کلینک مزید 4.28 فیصد تک مہنگے ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے محکمہ صحت سندھ کی ویب سائٹ ڈیڑھ سال سے غیر فعال صحت عامہ کی سہولیات فراہمی میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے:سپیشل سیکرٹری ہیلتھ صحت کی سہولیات کے معیارات میں مسلسل بہتری کی کوشش کررہے ہیں،ڈائریکٹر ائی کے ڈی اس میں بتایا گیا کہ ایک ماہ میں ڈینٹل سروسز مزید 2.22 فیصد...
    پشاور(کامرس ڈیسک)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورریجنل ٹیکس آفس پشاور (آرٹی او ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان ایڈوائزری کمیٹی کوفعال بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس گزاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے چیمبر اور آر ٹی او آفس جامع طریقہ کاروضع کریں گے اور ٹیکس پیئرز کودرپیش مشکلات کے ازالہ اور سہولیات کی فراہمی کے بارے میں مشترکہ اقدامات اٹھانا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انکم ٹیکس اور IRs سٹینڈنگ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کی انکم ٹیکس سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور...
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر، فنشنگ کا کام جاری۔ اسٹیڈیم میں اس بار شائقین کرکٹ کے لیے کرسیاں کرایے پر نہیں بلکہ اسٹیڈیم کی اپنی آرام دے کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ اس بار 70 سے زائد نئے واش رومز بنائے گئے ہیں، کھانے پینے کی اشیا اسی قیمت پر ملیں گی جو عام مارکیٹ میں دستیاب  ہیں۔ فلڈ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں۔ اس کا ایک بلب 12 لاکھ روپے مالیت کا ہے یوں اس کی مجموعی لاگت کروڑوں روپے میں بنتی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں 2 بڑی ڈیجیٹل اسکرینز لگائی گئی ہیں جو دن کی روشنی میں بھی کام کریں گی۔ وی آئی پی بلاک جہاں سے آپ ملکی اور بین الاقوامی ستاروں کو...
    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 35 ہزار سفید اور سبز نئی کرسیاں شائقین کرکٹ کے لیے نصب کر دی گئی ہیں۔ جدید ایل ای ڈی لائٹس، اسمارٹ سیکیورٹی سسٹم بھی انسٹال کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) باکس سمیت وی آئی پیز باکسز بھی تیار ہو چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز، چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے لیے روانہ 7 فروری بروز جمعہ کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے جبکہ 8 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نئے تیار شدہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلیے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن کی خصوصی رعایتی پالیسی میں 3 ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے اپنے تمام ریٹیل صارفین کے بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی کیلیے رعایتی اسکیم میں 3 ماہ کی مزید مدت کیلیے 30 اپریل 2025 تک اضافہ کردیا۔ اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ رعایتی پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ اس پالیسی کے تحت شہریوں کو آسان اقساط میں واٹر کارپوریشن کے بقایاجات جمع کروانے کا موقع ملے گا۔
    میرپور(نمائندہ جسارت)سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ عوام کو صحت، تعلیم، اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے اس کے ساتھ ساتھ، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ریاست میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے صنعتوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ بیرون ملک اور اندرون ملک سے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے پالیسیاں بنائی جانی چاہئیں۔ اس سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معیشت کو بھی مضبوطی ملے گی۔عوام کی بنیادی ضروریات...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے ۔وہ جمعہ کو یہاںسمپوزیم کے شرکاسے خطاب کر رہے تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کینسر کے مریضوں کے علاج و معالجہ میں نرسنگ شعبہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کی عوام کیلئے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سہولیات فراہم کرنے کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات، بیٹوں سے فون پر بات و دیگر جیل سہولیات فراہمی کے کیس میں تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا مستقل بنیادوں پر میڈیکل چیک اَپ ہوتا ہے جبکہ شکایت کی صورت میں مناسب انتظام کرکے...
    اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام طبی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسلام آباد کو ماڈل بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست سپرنٹنڈنٹ کے بیانات کے بعد ہدایات کے ساتھ نمٹا دی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے.(جاری ہے) چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں سماعت کے دوران معزز جج نے سپرنٹنڈنٹ سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو کیا سہولت دی؟جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ کیٹگری بی کے تحت تمام سہولیات دی جارہی ہیں،ایک باورچی ، ٹی وی اور اخبار بھی دیا گیا ہے،2بار ملاقات کی اجازت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو اسلام آباد میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 42 کے تحت ایک کمپنی کے طور پر قائم کیا جا چکا ہے، جے ایم سی کی سٹیئرنگ کمیٹی نے جناح میڈیکل کمپلیکس کا ماسٹر پلان منظور کر لیا ہے، جناح میڈیکل کمپلیکس کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پراجیکٹ امپلی منٹیشن کے حوالے سے بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کی سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے اور وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز رفتار بنانے جبکہ میڈیکل و سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کے حوالے سے پری کوالیفیکیشن کا عمل بروقت شروع کرنے کی ہدایت...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز رفتار بنانے اور میڈیکل و سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کے حوالے سے پری کوالی فیکیشن کا عمل بروقت شروع کرنے کی کی ہدایت کی ہے۔...
    سکھر(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے زیرِ اہتمام سکھر کے مدر چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر میں مفت آئی سرجری کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں 160 سے زائد مستحق افراد کی آنکھوں کی مفت سرجری کی گئی۔ اس کیمپ کا مقصد ضرورت مند اور مستحق افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، اور یہ الخدمت فاؤنڈیشن کے خدمتِ خلق کے مشن کا اہم حصہ ہے۔ کیمپ میں الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن، ضلعی صدر رضا اللہ، امیر ضلع زبیر حفیظ شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز سندھ مامون الرشید باجوہ سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے...
     اسلام آباد (آئی این پی )حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ہوگئے ہیں، عازمین حج کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے،40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ وزارت مذہبی امور نے تخمینے کی بنیاد پر حج درخواستیں وصول کیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد حج اسکیم کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت کم دورانیے کے شارٹ حج پیکج کی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی جیلوں کو اصلاح گھر بنانے اور جیل میں ہر قسم کے قیدیوں کے ساتھ اچھے سلوک اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ نارا جیل کے دورے کے موقع پر جیل انتظامیہ اور دیگر عملے سے بات چیت کر رہے تھے۔ علی حسن زرداری نے جیل میں موجود سزا یافتہ اور بغیر سزا یافتہ قیدیوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان سے مسائل معلوم کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے قیدیوں پر پولیس تشدد، رشوت کی طلبی، کھانے اور علاج کی فراہمی سے متعلق...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔ویراعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ زرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کیلئے حج موبائل ایپلی کیشن بھی فعال ہے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےنیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے گوادر کو وسطی و مشرقی ایشیاء اور مشرق وسطی و خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں مواصلاتی روابط کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم ہے.اس کا فعال ہونا سی پیک سے پاکستان اور خطے کی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم چینی صدر عزت...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولیات فراہمی درخواست پر عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کیلئے دائر کردہ درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کی درخواست پر آرڈر کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں 10 جنوری 2025 کا آرڈر چیلنج کیاہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ متفرق درخواست فائل کی ہے۔ ہفتہ وار بیٹوں سے بات کرائی جائے جبکہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی  پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی  پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اڈیالہ جیل کا نمائندہ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔ کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی بانی نے ٹرائل کورٹ آرڈر کیخلاف ہائیکورٹ میں...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے کہا ہے کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے اور اِس فرض کو ادا کرنے والے حاجیوں کو اُن کے اپنے شہر میں تمام سہولیات دینا ہر حکومت کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری نے اپریل 2024ءسے حاجیوں کو حیدرآباد میں مستقل حج دفتر کے قیام اور ویکسی نیشن کی سہولت دینے کے لیے نہ صرف وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذہبی ہم آہنگی، چودھری سالک حسین کو بلکہ حیدرآباد کے تمام ممبر نیشنل اسمبلی اور ممبر صوبائی اسمبلی کو بھی خطوط لکھے ہیں اور ان سہولیات کو حیدرآباد میں مہیاءکرنے...
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جمس اسپتا ل کی حالت زار میں بہتری نہ آئی، انٹرویو کے باوجود نئے ڈائریکٹر کی تقرری نہ ہوسکی، 3 ماہ گزر گئے، جنوری میں 5 کروڑ 84 لاکھ خرچ کرنے کے باوجود سہولیات کا فقدان، ادویات ناپید، موجودہ ڈائریکٹر مریضوں کو سہولیات دینے میں ناکام، اگست میں ہونے والے بورڈ آف گورننس کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل نہ ہوا، نئی بھرتی کی تیاریاں۔ تفصیلات کے مطابق جمس اسپتال کی حالت زار میں بہتری نہ آسکی ہے، محکمہ صحت کی جانب سے انٹرویو لینے کے باوجود جمس میں نئے ڈائریکٹر کی تقرری نہیں کی جا سکی، 3 ماہ سے معاملہ التوا کا شکار ہے، اسپتال کے بجٹ سے جنوری میں 5 کروڑ 84...
    نواب شاہ (پ ر) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے پیپلز میڈیکل اسپتال، زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سینٹر، بلاول اسپورٹس کمپلیکس نواب شاہ کا دورہ کیا، پیپلز میڈیکل اسپتال اور زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سینٹر کے دورے کے موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے صحت کی سہولیات سے متعلق معلومات لی۔ اس موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں زیر علاج اور او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ اسپتالوں میں صفائی کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا جائے۔ مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹ کی سہولیات اسپتال میں...
    مارگلہ کی پہاڑی چوٹی پر واقع مونال اور دیگر ریسٹورنٹس کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ہے لیکن عمارتوں کا ملبہ ہٹائے جانے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ کے ایک ممبر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وی نیوز کو بتایا کہ مونال ریسٹورنٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جان بوجھ کر گندگی پھیلائی جا رہی ہے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ جب وہ خود یہاں تھے تو انہوں نے اس جگہ کو بہت صاف ستھرا رکھا ہوا تھا اور ریسٹورنٹ ختم ہونے کے بعد سے گندگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز پر دیگر ریسٹورنٹس بھی مسمار کیے جائیں، سپریم کورٹ نے اعتراض پر رپورٹ طلب کرلی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)عمران خان کو جیل میں سہولیات سے متعلق نظرثانی درخواست کو عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات کے حوالے سے نظر ثانی درخواست پر اعتراض دٴْور کردیا گیا، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض دٴْورکرتے ہوئے پیر کو درخواست مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کیا چیلنج کیا ہوا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ ہم نے اس میں ٹرائل کورٹ آرڈر...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سہولیات کے حوالے سے نظرثانی درخواست پر اعتراض دور کر دیا اور پیر کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے رجسٹرار آفس اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے چیلنج کیا کیا ہوا ہے جس پر فیصل چودھری نے کہا کہ ہم نے اس میں ٹرائل کورٹ آرڈر چیلنج کیا ہوا ہے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز  اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض...
    اسلام آباد: عمران خان کو جیل میں سہولیات  سے متعلق نظرثانی درخواست  کو عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات کے حوالے سے نظر ثانی درخواست پر اعتراض دُور کردیا گیا، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض دُورکرتے ہوئے پیر کو درخواست مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کیا چیلنج کیا ہوا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ ہم نے اس میں ٹرائل...
    بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئینے)  جیل سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں  نظر ثانی کی درخواست دائرکردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے نظر ثانی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 10 جنوری کو اسپشل جج سینٹرل کورٹ شاہ رخ ارجمند نے جیل سہولیات کے حوالے سے حکم جاری کیا۔ ہائی پروفائل قیدی ہونے کے باجود جیل میں سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ جیل حکام کا رویہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ قانون کے مطابق سہولیات مہیا کی جائیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ حکم کے غلط استعمال کو روکنے اور قانون...
    اسلام آباد میں صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعطم پاکستان کا اہم اقدام، پمز ہسپتال کا خصوصی ہیلپ لائن نمبر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )اسلام آباد میں صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعطم پاکستان کا اہم اقدام،دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی جاری ،وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف کی خصوصی ہدایات پر مریضوں کی سہولت کیلئے خصوصی پمز ہیلپ لائن نمبر جاری ،مریض ہسپتال میں علاج کے سلسلے میں درپیش مسائل کی صورت میں براہ راست (0519071711) رابطہ کرسکتے ہیں ،مریضوں اورلواحقین کی سہولت اورآگاہی کیلئے ہسپتال میں جگہ جگہ سائن بورڈزآویزاں کیے گئے ہیں ،پمز کے اوپی ڈی اور ایمرجنسی میں ہزاروں مریض علاج...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت امور حج کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پا گیا ، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کئے۔عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے ، سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر ین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان کے مطابق سفر حج کو آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر پروگرام متعارف کرایا گیا ہے ، ...
    ڈی آئی خان ، صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے میگا پراجیکٹس پر کام جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان) وزیراعلی خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سارہ رحمن نے میگا پروجیکٹس کا دورہ کیا اور کارکردگی کا معائنہ کیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ایم ٹی آئی ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر انہوں نے مختلف جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا معائنہ کیا جب کہ ہسپتال انتظامیہ...
    کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی ناکافی سہولیات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے فرسٹ کلاس میچز کے دوران کھلاڑیوں کو درپیش بنیادی مسائل کو اجاگر کیا اور بورڈ کی ترجیحات پر سوال اٹھایا۔ محمد حفیظ، جو ایس این جی پی ایل کے کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے انکشاف کیا کہ فرسٹ کلاس میچز میں ڈریسنگ رومز کی عدم دستیابی کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے پانی اور واش روم جیسی بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی کو اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ چیمپینز کپ کو کامیاب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالہ جعفر خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ لوگوں کو جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل سرمست ٹاؤن یو سی 89 تعلقہ لطیف آباد کے یو سی چیئرمین انور عباس اور بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں کی کاوشوں اور ڈی ایچ او کے تعاون سے گلشن حامد میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طبی کیمپ میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس، ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کی اسکیننگ اور ویکسینیشن کی گئی اور تقریباً 200 سے زائد...
    نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی اور نجی عازمین حج کے پیکیج کی تفصیلات بھی جاری کردی۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ نجی حج اسکیم کی بکنگ 10 جنوری تا 31 جنوری 2025 جاری رہے گی، نجی حج اسکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )اناج کے معیار کو برقرار رکھنے اور قابل اعتماد خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بہتر اناج ذخیرہ کرنے کی سہولیات ناگزیر ہیں نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے سینئر سائنٹیفک آفیسر ایم عظیم طارق نے بتایاکہ پاکستان اپنے اناج ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنا کر غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے اور فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ذخیرہ کرنے کی موثر سہولیات کی کمی نے زراعت کے شعبے کو طویل عرصے سے دوچار کر رکھا ہے جس کی وجہ سے کٹے ہوئے اناج کے معیار اور مقدار دونوں میں کافی نقصان ہوا...
۱