اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مزید سہولیات مانگ لیں۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے وکلاء کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ وہ بطور خاتون اول وزیر اعظم ہاؤس میں مقیم رہی ہیں اور اپنی بہتر معیار زندگی کی وجہ سے قانون کے مطابق بہتر سہولیات کی حقدار ہیں، بشریٰ بی بی نے بہتر سہولیات کے لیے جیل حکام کو درخواست کی۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 :غیر ملکی  سرمایہ کار وں کی آمد شروع ،وزیر اعظم اور آرمی چیف   خطاب کریں گے

درخواست میں کہا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر کان نہیں دھرے، بشریٰ بی بی کے شوہر بانی پی ٹی آئی کو اسی جیل میں بہتر سہولیات کا حقدار قرار دیا گیا ہے، فریقین کو اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی جائے۔

اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل رولز 1978 کے تحت بشریٰ بی بی کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں وفاق، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنراسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
 

سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی، کاروبار معطل 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بہتر سہولیات اڈیالہ جیل جیل میں

پڑھیں:

پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں،خواجہ سلمان رفیق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نےکہاہے کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔ صحت کے عالمی دن پر جاری بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عالمی یوم صحت پر عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔پنجاب میں صحت مند پنجاب وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کو کامیاب بنائیں گے۔ بڑے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور اور موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلی مرتبہ عوام کو ان کی گھر کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

پنجاب میں پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ جلد عوام کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسزپروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔ پسماندہ علاقوں سے ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو بڑے شہر لے جانے کیلئے تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ 2025 کے عالمی یوم صحت کے تھیم زچہ اور بچہ کی صحت اور سلامتی سے متعلق صحت مند آغاز،پرامید مستقبل کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کریں گے۔ہمیں علاج کی سہولتوں کے ساتھ صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی یوم صحت اچھی صحت کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کی یاددہانی کراتا ہے۔ پنجاب میں بیماریوں سے لڑنے کے ساتھ ساتھ پری وینشن پر بھی بہت کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سزا یافتہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کے لیے درخواست دائر کردی
  • عمران خان کیجانب سے بچوں سے بات، میڈیکل چیک اپ کیلیے درخواستیں دائر
  • بشری بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات مانگ لیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
  • بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
  • پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں،خواجہ سلمان رفیق
  • بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
  • عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی درپردہ کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات:ذرائع کا دعوی
  • جب عمران خان کے دور میں بجلی 15 روپے کی تھی تب پی ڈی ایم ٹولہ مہنگائی مکاؤ مارچ کے نام پر اسلام آباد آ دھمکا تھا