عمران خان کے وکیل جیل سہولیات سے متعلق مطمئن ہیں، مداخلت کی ضرورت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سہولیات فراہم کرنے کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات، بیٹوں سے فون پر بات و دیگر جیل سہولیات فراہمی کے کیس میں تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا مستقل بنیادوں پر میڈیکل چیک اَپ ہوتا ہے جبکہ شکایت کی صورت میں مناسب انتظام کرکے پرائیویٹ ڈاکٹر سے بھی چیک اَپ کروایا جا سکتا ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق جیل میں بیرون ملک فون کال کی سہولت موجود نہیں، جیل حکام نے بتایا بیرون ملک فون کال کی سہولت تب دی جاتی ہے جب عدالتی آرڈر موجود ہوں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق منگل و جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کروائی جاتی ہے جبکہ جیل رولز کے تحت بانی پی ٹی آئی کو ان کی مرضی کے مطابق دو اخبارات دیے جاتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جمعرات کو ہوتی ہے۔
عدالتیں جب کبھی جیل سہولیات فراہمی سے متعلق جو احکامات دیتی رہیں ان پر عمل ہوتا رہا ہے، متعلقہ سہولیات بانی پی ٹی آئی کو مل رہی ہیں اور اس پر عمران خان کے وکیل بھی مطمئن ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل جیل سہولیات فراہم کرنے سے متعلق مطمئن ہیں لہذا مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، عدالت ہدایات کے ساتھ جیل سہولیات فراہم کرنے کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹاتی ہے۔ جیل رولز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں متعلقہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا جیل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سہولیات فراہم کرنے جیل سہولیات فراہم بانی پی ٹی آئی کے مطابق کے وکیل
پڑھیں:
اسلام آباد ، فیصل مسجد میں شہری نے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد میں شہری نے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولی مارنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، تفصیلات کے مطابق آج دوپہر دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس دوران راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شہری فیضا ن علی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں اور متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔پولیس نے قتل کی وجوہات جاننے کیلئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادامی باغ کے علاقے میں ایک شہری نے خود کوگولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 33 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی تھی جو رنگ و روغن کے کارخانے میں ملازمت کرتا تھا جس نے اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیاتھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بادامی باغ کے علاقے میں مورچہ سٹاپ کے قریب ایک شہری نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی تھی۔یہ بھی بتایاگیا تھاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق خودکشی کی وجہ بظاہر تنگدستی معلوم ہوتی تھی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق متوفی کا خاندان خانیوال میں مقیم تھا۔پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی تھی۔تفتیش کے دوران قتل کے محرکات کا پتہ لگایا جائیگا۔اسی طرح ایک اور واقعہ میں جلالپور کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔پولیس کے مطابق بستی چنڑ کے رہائشی وسیم نے گھریلو ناچاقی پر خود کو گولی مار لی تھی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھامگر جانبر نہ ہوسکا پولیس نے موقع پر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا اور تمام شواہد کو اکھٹا کر لیا تھا اور قتل کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات شروع کردیں تھیں۔