مری(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے مال روڈ مری کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا، والڈ سٹی اتھارٹی لاہورمنصوبے پر عمل درآمد کرائے گی۔ مریم نواز کا کہنا ہے ایک سال میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ پیش کر دیا، 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عمل درآمد کرانے گی، ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے، والڈ سٹی اتھارٹی لاہور مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ سے بھی مدد اور مشاورت لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال کے عرصے میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی، تاریخی پیدل راستے بحال کئے جائیں گے، صفائی ستھرائی مثالی ہوگی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر موجود دکانوں اور عمارتوں کو قدیمی تعمیراتی آنداز میں بحال کیا جائے گا دکانوں اور عمارتوں پر لگے تشہیری بورڈ بھی ایک ہی شکل اور معیار کے ہوں گے، عمارتوں کو تاریخی انداز کے برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ قدیم تاریخ کو زندہ کرتے ہوئے عوام کے بیٹھنے کے لئے پبلک سکوائر (چوراہا) بنایا جائے گا، سیاحوں اور عام عوام کی سہولت کے لیے معیاری واش رومز تعمیر ہوں ، مری کی ماضی کی سیاحتی شان بحال کریں گے، معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مری کو عالمی سیاحتی سہولیات کا مرکز بنانا ہے، مری پاکستان اور پنجاب کی سیاحت کے فروغ کا ماڈل بنے گا، گلاس ٹرین کا منصوبہ، جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کی تعمیر اس منصوبے کو مزید چار چاند لگائے گی۔
مزیدپڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست، جنوبی افریقہ کی گروپ ’بی‘ میں پہلی پوزیشن

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مری کی

پڑھیں:

پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط، ورلڈ بینک کا 10 سالہ ترقیاتی منصوبہ

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجے بنحیسن نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام میں بہتری آ رہی ہے جس کے نتیجے میں 10 سالہ ترقیاتی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں ان کے مطابق ورلڈ بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے فراہم کیے جائیں گے جو بنیادی ڈھانچے توانائی ماحولیاتی بحالی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ 2026 سے شروع ہوگا اور اس کا مقصد پاکستان میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے ناجے بنحیسن کا کہنا تھا کہ ملک کی طویل المدتی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جو ورلڈ بینک گروپ کی عالمی ترجیحات سے مطابقت رکھتی ہے ان کے مطابق اس فنڈنگ کے ذریعے صاف توانائی کے منصوبے ماحولیاتی بہتری اور بنیادی سہولیات کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس سے معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ورلڈ بینک کا یہ اقدام پاکستان کے ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور معیشت کو مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کا موقع فراہم کرے گا

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا مری کی خوبصورتی مزید بڑھانے کا فیصلہ،ایک سال میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی، وزیراعلی پنجاب
  • مری کے مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا 550 ملین روپے مالیت کا منصوبہ منظور
  • وزیراعلی پنجاب کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ
  • پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ
  • پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی بار دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ
  • پنجاب میں دیہی خواتین کیلئے اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ
  • پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط، ورلڈ بینک کا 10 سالہ ترقیاتی منصوبہ
  • حکومت کا گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل کرنے کا فیصلہ
  • رمضان کے بعد نواز شریف کا سیاسی منصوبہ سامنے آگیا