عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، محمد طاہر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
میرپور(نمائندہ جسارت)سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ عوام کو صحت، تعلیم، اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے اس کے ساتھ ساتھ، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ریاست میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے صنعتوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ بیرون ملک اور اندرون ملک سے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے پالیسیاں بنائی جانی چاہئیں۔ اس سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معیشت کو بھی مضبوطی ملے گی۔عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنا اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عوام حکومت سے یہی توقع رکھتی ہے کہ انہیں ان کی بنیادی ضروریات اور سہولیات میسر آئیں۔ اگر یہ اقدامات کیے جائیں تو ریاست میں ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔طاہر کھوکھر نے ریاست میں عوام کے بنیادی حقوق اور ترقیاتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کا حق اور انصاف دہلیز پر ملنا چاہیے، اور ریاست میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’’ماسی‘‘کے روزگار کو خطرہ، گھریلو کام کاج کیلیے روبوٹ تیار
ناروے کی کمپنی نے مختلف گھریلو کام کرنے والا دنیا کا پہلا انسان نما روبو نیو گاما تیار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو گاما روبوٹ مختلف گھریلو کام جیسے فرش کی صفائی، کپڑے دھونا، کھانا پکانا، چائے پیش کرنا وغیرہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
اس روبوٹ میں اے آئی سسٹم نصب ہے جس کی مدد سے وہ نہ صرف ہدایات کوسمجھ بلکہ انسانوں کی طرح بول اور ’’بدن بولی‘‘ دکھا سکتا ہے۔
کمپنی جلد اس روبوٹ کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کرے گی۔ گھریلو کام کاج کرنے والے روبوٹوں کی آمد ماسیوں اور گھریلو ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، جوکہ انہیں مستقبل میں روزگار سے محروم کرسکتے ہیں۔