ڈی آئی خان ، صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے میگا پراجیکٹس پر کام جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان) وزیراعلی خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سارہ رحمن نے میگا پروجیکٹس کا دورہ کیا اور کارکردگی کا معائنہ کیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ایم ٹی آئی ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر انہوں نے مختلف جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا معائنہ کیا جب کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فرحان احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سارہ رحمن نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کڈنی سنٹر اور مدر چائلڈ کیئر سنٹر بھی اپروو ہوا ہے اور ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا ہے کیونکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی خوش قسمتی ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کا تعلق اس ضلع سے ہے اور وزیر اعلی کی جانب سے ہیلتھ سنٹر میں اپڈیشن ترجیحا ت میں شامل ہے اسکے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان میں میگا پراجیکٹس کی منظوری دی جا چکی ہے جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اسی طرح مفتی محمود ہسپتال میں برن سنٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ ڈی ایچ کیو ٹراما سنٹر میں مزید بیڈز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان ڈپٹی کمشنر کام جاری

پڑھیں:

عمران خان کو جیل میں سہولیات؛ نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)عمران خان کو جیل میں سہولیات سے متعلق نظرثانی درخواست کو عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات کے حوالے سے نظر ثانی درخواست پر اعتراض دٴْور کردیا گیا، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض دٴْورکرتے ہوئے پیر کو درخواست مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کیا چیلنج کیا ہوا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ ہم نے اس میں ٹرائل کورٹ آرڈر چیلنج کیاہوا ہے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرتے ہوئے پیر کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 10 جنوری کو اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے جیل سہولیات کے حوالے سے حکم جاری کیا۔ عدالت ٹرائل کورٹ حکم کے غلط استعمال کو روکنے اور قانون و آئین کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کرے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ جیل میں ہائی پروفائل قیدی ہونے کے باوجود سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔

جیل حکام کا رویہ آئین اور قانون کے خلاف ہے، قانون کے مطابق سہولیات مہیا کی جائیں۔ درخواست گزار کی بچوں کے ساتھ ہفتہ وار فون کال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے۔ اسی طرح کتابوں اور روزمرہ کے اخبارات بشمول ایکسپریس ٹریبیون پڑھنے کا مواد فراہم کیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پریزن ایکٹ اور پاکستان جیل رولز 1978 کے تحت درخواست گزار کے استحقاق کے مطابق فیملی و وکلا کے ساتھ ہفتہ وار طے شدہ ملاقاتوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • شارجہ واریئرز کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے پر توجہ
  • سجاول: ڈپٹی کمشنر کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی کام کا دورہ
  • لوئر کرم میں دہشگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیار
  • کرم میں قیام امن کے لیے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم
  • لوئر کرم میں دہشگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
  • عمران خان کو جیل میں سہولیات؛ نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
  • پراجیکٹس سے متعلق ریولوِنگ فنڈ اکاؤنٹس کھولنے کیلیے بجٹ یا روپے کی شرط ختم
  • پیپرا اور نادرا کے درمیان شفافیت اور بہتر کارکردگی سے متعلق معاہدے پر دستخط
  • ٹانک: محکمہ آبپاشی کےسب انجینئر سبحان طارق اغوا
  • چیف الیکشن کمشنر کا تقرر: شبلی فراز اور عمر ایوب کا پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ