عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں؛ سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے بلوچستان انسٹیٹیوشنل ریفارمز ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا، صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے زیر التوا 12 مسودہ قانون پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔
بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں بہتری ضروری ہے، ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ کو جلد فعال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے عوامی مفاد کے برعکس کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انفرادی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے “کی پرفارمنس انڈی کیٹرز” تشکیل دیئے جائیں۔
تربوز کی ہول سیل پرائس اور کنزیومر پرائس؛ ڈپٹی کمشنر کو تربوز نظر نہیں آتا
سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی نے ہڑتال یا دھرنا دینا ہے تو شوق سے دیں لیکن عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ محکمہ صحت کے لیے ہر سال 80 ارب روپے سے زائد دیتے ہیں، 80 ارب روپے میں تو صوبے کے ہرشخص کا علاج مہنگے ترین نجی ہسپتال میں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کا ضیاع قابل برداشت نہیں، صحت کے شعبے کے لیے مختص ایک ایک پائی غریب آدمی کی صحت پر خرچ ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحت کے کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے اسے انگیج کیا جانا چاہیے
لاہور:ایکسپریس میڈیا گروپ کے گروپ ایڈیٹر ایازخان نے کہا ہے وزیراعظم شہبازشریف باربار اعتراف کرتے ہیں کہ آرمی چیف کی بدولت ملکی معاملات اچھے ہورہے ہیں ورنہ ہم اس قابل نہیں تھے کہ یہ سب کرلیتے.
انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ایکسپرٹس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا کہ کوئی وزیراعظم کھلے دل سے کہہ رہا ہے یہ سب کچھ ادھر سے ہورہا ہے ورنہ ہم توصرف اعلان ہی کرتے ہیں.
بیوروچیف اسلام آباد عامر الیاس رانا نے کہاکہ ابتری بہتری کی طرف جانا شروع ہوئی ہے، پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے اسے انگیج کیا جاناچاہیے، وزیراعظم ،صوبوں کوبھی ساتھ ملائیں، اچھی خبریں ارہی ہیں مگر عام ادمی تک ثمرات پہنچنے میں ابھی وقت باقی ہے.
بیوروچیف کراچی فیصل حسین نے کہاکہ خبریں اچھی آرہی ہیں، لوگوں کے احساس تحفظ اور قوت خرید سے بہتری کا پتہ چلتا ہے، محدودامدن والے تنخواہ داروں تک اثرات پہنچیں گے تو پتہ چلے گا، ابھی تو دعا بھی احتیاط سے کرنی چاہیے کہ کہیں پیکاایکٹ نہ لگ جائے، اگر پی ائی اے واقعی منافع میں اگئی ہے تو یہ قابل تحسین ہے اور اسے بیچنے کی ضرورت نہیں.
تجزیہ کار خالد قیوم نے کہاحکومتی معاشی اعدادوشمار کے علاوہ عالمی ادارے بھی اس کی تائیدکرتے نظر ارہے ہیں تاہم اصل سوال یہ ہے کہ معاشی اشاریے کیا عام ادمی تک بھی پہنچیں گے، اگر پی آئی اے نے واقعی 26 ارب کا منافع کمایا ہے تو عازمین جج اور مسافروں کے کرایوں پربھی اثر پڑنا چاہیے.
بیوروچیف لاہور محمد الیاس نے کہا کہ حکومت اس طرح کے اقدامات کرتی رہی،نظر انداز رہنے والے معدنی وسائل کے حوالے سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی تو فائدہ ہوگا، پی ائی آے منافع میں آئی ہے تودیگر اداروں کوبھی دیکھاجائے تاہم امن وامان میں بہتری تک سب ٹھیک نہیں ہوسکتا،پی ٹی ائی کی قیادت میں اختیارات کا مسئلہ ہے۔