نیشنل اسٹیڈیم کراچی بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر، فنشنگ کا کام جاری۔

اسٹیڈیم میں اس بار شائقین کرکٹ کے لیے کرسیاں کرایے پر نہیں بلکہ اسٹیڈیم کی اپنی آرام دے کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ اس بار 70 سے زائد نئے واش رومز بنائے گئے ہیں، کھانے پینے کی اشیا اسی قیمت پر ملیں گی جو عام مارکیٹ میں دستیاب  ہیں۔ فلڈ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں۔ اس کا ایک بلب 12 لاکھ روپے مالیت کا ہے یوں اس کی مجموعی لاگت کروڑوں روپے میں بنتی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں 2 بڑی ڈیجیٹل اسکرینز لگائی گئی ہیں جو دن کی روشنی میں بھی کام کریں گی۔ وی آئی پی بلاک جہاں سے آپ ملکی اور بین الاقوامی ستاروں کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں، اس کا ٹکٹ پہلے میچ کے لیے 25 ہزار، جبکہ سب سے سستا ٹکٹ پہلے میچ کے لیے 2000 ہزار روپے ہے۔

اسٹیڈیم کے نئے بلاک کے اسٹکرز 80 فیصد لگ چکے ہیں، جبکہ اسٹیڈیم میں موجود کنٹینرز سمیت اضافی سامان نکالنے کا عمل جاری ہے۔ منتظمین کے مطابق ٹرائی نیشن سریز میں پاکستانی اسٹیڈیمز نئی اور جدید شکل میں نظر آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

لاہور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھلاڑی فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے

لاہور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھلاڑی فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے متعلق بڑی پیشرفت
  • قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، گلوکاروں کی پرفارمس پر شائقین کے لیے داخلہ فری
  • لاہور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھلاڑی فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے
  • چمپئینزٹرافی ، پی سی بی سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد اسٹیڈیمز آئی سی سی کے حوالے کرے گا
  • چمپئنزٹرافی کے آغاز میں محض14روز باقی ،شائقین کا جوش عروج پر
  • قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح بدست وزیر اعظم ؛شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت
  • سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی
  • اعلان کے باوجود سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو کیوں نہیں مل سکے؟
  • قذافی اسٹیڈیم لاہور میچز کی میزبانی کے لیے تیار، نئی سہولیات کیا ہیں؟