لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے ۔وہ جمعہ کو یہاںسمپوزیم کے شرکاسے خطاب کر رہے تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

کینسر کے مریضوں کے علاج و معالجہ میں نرسنگ شعبہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کی عوام کیلئے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام،چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ لاہور اور سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں۔حال ہی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے3000 نرسوں کی بھرتیاں کی ہیں۔پنجاب میں نرسنگ ایجوکیشن کو بھی بہتر کر رہے ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے تین شہروں لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے۔

یہ سنٹر آف ایکسی لینس نرسنگ کی جدید تعلیم، ایم ایس این و پی ایچ ڈی پروگرامز اور پریکٹیکل کلینیکل ٹریننگز کو فروغ دیں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ آنکولوجی کیئر بارے جدید معلومات حاصل کرنے کا آج نرسوں کو سمپوزیم میں نادر موقع ملا ہے۔ شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے اپنے آپ کو ایک بہترین طبی ادارہ ثابت کیا ہے۔صوبائی وزیرصحت نے شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج،شریف نرسنگ کالج اور سرجیکل آنکولوجی سوسائٹی پاکستان کو بہترین سمپوزیم کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

آخر میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یادگاری شیلڈ وصول بھی کی اور فیکلٹی ممبران اور مقررین کے درمیان یادگاری شیلڈز تقسیم بھی کیں۔اس موقع پر سی ای او شریف میڈیکل سٹی ڈاکٹر محمد عدنان خان، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرنسپل شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر نوشینہ رضا،پروفیسر ہارون جاوید، ڈاکٹر فرقد عالمگیر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق نے

پڑھیں:

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اظہار ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور کی دوڑیں لگ گئیں ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور ہلاک ہونے والے بچے کے گھر پہنچ گئے،ذرائع ڈی سی لاہور اور واسا حکام کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش اہلِ خانہ کو منظر عام پر آنے سے روک دیا گیا ضلعی انتظامیہ لاہور نے اہلِ خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کی بجائے تحصیلدار شالیمار کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا،ذرائع 

متعلقہ مضامین

  • پی آئی سی میں زائدالمیعاد اسٹنٹس کا معاملہ، ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوچکی، وزیر صحت پنجاب
  • طیب اردگان، امینہ سے ملاقات: گرلز ایجوکیشن کیلئے عالمی معاہدہ کیا جائے: مریم نواز
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • حکومت تعلیمی معیاربہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،خواجہ سلمان رفیق
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق سے سپین سے آئے ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات