2025-01-24@05:48:20 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«کامریڈ اقبال»:

    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کمیونسٹ پارٹی ضلع حیدرآباد کے سیکرٹری کامریڈ اقبال نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حالیہ پریس کانفرنس خوش آئند ہے لیکن پریس کانفرنس میں شاہراہ ٹنڈو محمد خان کا ذکر نہ ہونا سوالیہ نشان ہے، کئی اضلاع کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ بے یارو مددگار ہے، شاہراہ کے دونوں اطراف ہیوی سولر لیمپ پوسٹ نصب ہیں نہ سائن بورڈ، نہ یو ٹرن، نہ ہی فلائی اوورز ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ شاہراہ ٹنڈو محمد خان کی حدود تک شاہراہ کے دونوں اطراف بڑی بڑی آبادیاں ہیں، بہترین کارپیٹ کے باعث بڑی، چھوٹی ٹرانسپورٹ آبادیوں کا خیال کیے بغیر تیز رفتاری کا...
    امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
      بیجنگ ()اسپین میں چائنا میڈیا گروپ کا “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ، گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” ایونٹ میڈرڈ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ اسپین میں چین کے سفیر یاؤ چنگ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے کے سیکریٹری جنرل زراب پولولیکاشویلی نے ایک ویڈیو پیغام دیا۔ تقریب میں ہسپانوی ثقافتی اور سیاحتی حلقوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستانہ افراد نے شرکت کی۔ شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار نہ صرف...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) آل سندھ ٹریڈ یونین فیڈریشن نصیر ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے کسانہ موری آفس میں لوئر اسٹاف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بھاری اکثریت سے مختلف قراردادیں منظور کی گئیں۔ اجلاس میں رہنماؤں نے ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی ہمارے لیے ماں کی مانند ہے اور افسران والدین جیسے ہیں، لیکن بدقسمتی سے لوئر اسٹاف کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ رہنماؤں نے شکایت کی کہ بیلدار، ٹنڈیل، خلاصی، داروغہ، مالی اور نائب قاصد جیسے ملازمین ہمیشہ بڑے افسران کے نشانے پر رہتے ہیں، ان کے خلاف بلاجواز تبادلے کیے جاتے ہیں اور تعیناتی...
    واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عہدے کا حلف اٹھاتے ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسابق امریکی صدر جوبائیڈن کے 80 ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کردیے ہیں۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی صدر ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کرنے کیلئے فائلز پر دستخط کرتے ہیں اور اس کے بعد استعمال شدہ پین شرکا کی جانب پھینک دیتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر کے استعمال شدہ قلم پھینک کر ایک خاموش پیغام دیدیا ہے۔ مزیدپڑھیں:اکشے کمار کب تک فلم انڈسٹری میں رہیں گے؟ بالی ووڈ اسٹار...
    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ پیر کو سینٹ جانز چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے ان کا استقبال کیا۔ جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن وائٹ ہاؤس کے گیٹ کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا جس کے فوٹو شوٹ کروایا گیا۔ امریکا کی روایات کے مطابق حلف اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر نے نو منتخب...
    گریڈ 20کے سنیئر افسر ڈاکٹر خالد کوتین ماہ کیلئے چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے کا عبوری چارج ملنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف )ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے سے ہٹانے کا معاملہ ، گریڈ 20کے سنیئر افسر ڈاکٹر خالد کو چیئرمین پی اے آر سی کا عبوری چارج ملنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی طرف سے خلاف ضابطہ تقرری و توسیع کیس میں ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے سے ہٹانے کے حکم کے بعد گریڈ 20کے سنیئر افسر ڈاکٹر خالد کوتین ماہ کیلئے چیئرمین پی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں کھانے کے رنگ ریڈ 3سے کینسر کے انکشاف کے بعد استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کھانوں، خاص طور پر مٹھائیوں اور بیکری کی چیزوں کو خوش نما بنانے کے لیے مختلف رنگ استعمال کیے جاتے ہیں جن میں سرفہرست ایک مخصوص قسم کا سرخ رنگ ریڈ 3ہے۔ انسانی استعمال کے لیے محفوظ سمجھے جانے والے ریڈ 3کے متعلق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کینسر ہو سکتا ہے۔ امریکا میں خوراک اور ادویات کے نگران ادارے ایف ڈی اے نے ریڈ 3کے خوراک میں استعمال پرپابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے لگ بھگ 35 سال قبل ریڈ 3کا کاسمیٹکس میں استعمال یہ کہتے ہوئے روک...
    واشنگٹن: امریکا کے وزیرِخارجہ انتھونی بلنکن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر جو انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں اُن میں اُنہوں نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جمعہ کو انتھونی بلنکن کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں نے غزہ کی صورتِ حال کے حوالے سے شدید احتجاج کیا۔ ایک صحافی کو بریفنگ سے بزور نکال باہر کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے صحافی کا کہنا تھا کہ انتھونی بلنکن کو ایسا عفریت قرار دیا جاسکتا ہے جو جنگ کا خواہش مند تھا۔ بلنکن نے اسرائیل کی بھرپور مدد کی۔ اسرائیل کو اُن کی رضامندی سے ہتھیار فراہم کیے جاتے رہے اور یہ ہتھیار فلسطینی بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے قتلِ عام میں استعمال کیے...
    صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ شہر کراچی میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے چھوٹے کاروباری اداروں کی بقا خطرے میں ڈال دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے چھوٹے کاروباری اداروں کی بقا خطرے میں ڈال دی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے کے الیکٹرک کو شدید تنقید نشانہ بناتے ہوئے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم معاملے میں مداخلت کرے، کیونکہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کی تمام کوششیں صرف کے الیکٹرک کی بے لگام لوڈشیڈنگ کی وجہ سے داؤ پر لگ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کے شہریوں اور...
    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ امریکا عالمی سطح پر گزشتہ دہائیوں کے دوران اپنے حریفوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی پر امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنے خطاب میں عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود امریکا کی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکہ آج دنیا بھر میں مقابلہ جیت رہا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کے حریف آج چار سال پہلے کے مقابلے میں کمزور ہیں اور ہم عالمی اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں کامیابی کی راہوں پر گامزن ہیں۔ انہوں نے محکمہ خارجہ کے سفارت کاروں کے سامنے یہ باتیں کہی جس پر سفارت کاروں...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ اور گھریلو و کمرشل صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ بدقسمتی سے سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد اس وقت بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں خواتین کی پریشانی کے ساتھ ساتھ دکاندار اور کاروباری طبقہ بھی بری طرح پریشان ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ حیدرآباد میں چوڑی کی صنعت متاثر ہوئی ہے جس سے وابستہ 2 لاکھ سے زائد افراد معاشی بدحالی کا شکار...
۱