نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

پیر کو سینٹ جانز چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے ان کا استقبال کیا۔

جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن وائٹ ہاؤس کے گیٹ کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا جس کے فوٹو شوٹ کروایا گیا۔

امریکا کی روایات کے مطابق حلف اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے لیے چائے اور کافی کا اہتمام کیا، وائٹ ہاؤس میں چائے اور کافی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل کی بلڈنگ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے دیگر افراد کیپٹل بلڈنگ میں داخل ہو چکے ہیں جن میں ایوانکا ٹرمپ ان کے شوہر اور بچے بھی شامل ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب کی انتہائی جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ جس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی وقت کے مطابق 10:30 ایس ٹی (15:30 جی ایم ٹی) پر کیپیٹل ہل پہنچیں  گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ کو 45 منٹ سے کچھ کم وقت میں اسٹیج پربلایا جائے گا۔

ٹرمپ کس وقت باضابطہ طور پر حلف اٹھائیں گے؟

صدر ٹرمپ باضابطہ طور پر صدر بننے کے بعد مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 47 منٹ یعنی پاکستانی وقت کے مطابق 9 بج کر47 منٹ پرحلف اٹھائیں گے، اس وقت کا انتخاب خاص طور پراس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ٹرمپ 47 ویں صدر بنیں گے۔

ٹرمپ کس وقت خطاب کریں گے؟

حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ روایتی طور پر اپنا افتتاحی خطاب کریں گے۔ تقریر کا آغاز مقامی وقت کے مطابق 11:53 ای ایس ٹی (16:53 جی ایم ٹی) پر ہوگا۔

قومی ترانہ کون پیش کرے گا؟

امریکی صدر کی تقریب کے دوران قومی ترانہ اوپیرا گلوکار کرسٹوفرمیچیو پیش کریں گی ۔ کنٹری گلوکارہ کیری انڈر ووڈ ٹرمپ کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل امریکا دی بیوٹی فُل گائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تقریب ٹرمپ جل بائیڈن جو بائیڈن حلف ڈونلڈ قومی ترانہ وقت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جل بائیڈن جو بائیڈن حلف ڈونلڈ وی نیوز اور ان کی اہلیہ وقت کے مطابق حلف اٹھانے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر وائٹ ہاؤس کے لیے کے بعد

پڑھیں:

عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپیل میں کہا ہے کہ جو بائیڈن صدارتی عہدہ چھوڑنے سے پہلے ان کی سزا معاف کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن کا عہدہ صدارت پر کل آخری دن ہے، وہ پہلے ہی اپنے بیٹے سمیت 39 افراد کو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیلکلائیو سٹافورڈ صدارتی معافی کےلیے پرامید ہیں، وہ صرف جو بائیڈن ہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ سے معافی ملنے کے امکان کو درست سمجھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا ہےکہ وہ ناانصافی کا شکار ہوئیں، وہ رہائی کیلئے پرامید ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکی عدالت نے 86 برس قید کی سزا سنائی تھی، وہ تاحال قید میں ہیں، 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ صدر کے عہدے کےلیے حلف اٹھائیں گے۔

محمد بن سلمان کا ویژن 2030 تمام مسلمانوں کیلئے ہے ، علامہ طاہر اشرفی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاوس میں واپسی، امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے وقت آخری یادگار سیلفی
  • جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے وقت آخری یادگار سیلفی
  • میلانیا ٹرمپ کی دوسری بار وائٹ ہاﺅ س آمد
  • جوبائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے
  • میلانیا ٹرمپ: خاتونِ اول کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس میں واپسی
  • جو بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی