گریڈ 20کے سنیئر افسر ڈاکٹر خالد کوتین ماہ کیلئے چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے کا عبوری چارج ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
گریڈ 20کے سنیئر افسر ڈاکٹر خالد کوتین ماہ کیلئے چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے کا عبوری چارج ملنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (ارمان یوسف )ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے سے ہٹانے کا معاملہ ، گریڈ 20کے سنیئر افسر ڈاکٹر خالد کو چیئرمین پی اے آر سی کا عبوری چارج ملنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی طرف سے خلاف ضابطہ تقرری و توسیع کیس میں ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے سے ہٹانے کے حکم کے بعد گریڈ 20کے سنیئر افسر ڈاکٹر خالد کوتین ماہ کیلئے چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے کا عبوری چارج ملنے کا امکان ہے ۔ ڈاکٹر خالد اس وقت پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں سنیئر ڈائریکٹر ایس ایس آر آئی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے کا عبوری چارج سونپے جانے کا نوٹیفکیشن پیر کو جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا عبوری چارج ملنے کا امکان
پڑھیں:
حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی کوئی ہدایت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر
پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی بنانے کی ہدایت نہیں ملی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ہرراستہ کھلا ہے، بانی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مزاحمت کا راستہ بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہر قسم کی کوششیں جاری رہیں گی، مراد سعید کے حوالے سے کبھی بانی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی بہنوں کے حوالے سے بھی زیر گردش خبریں درست نہیں، پی ٹی آئی کے بانی اور میرے متعلق کچھ غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔