کراچی:مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مہمان خصوصی سید ناصح، انٹر نیشنل لئیق لاشاری،صغیر حسین،تسلیم عثمانی،عبدالغفور،بتول کاظم،اوصاف ربانی،انٹر نیشنل محمد علی،شجاعت علی،سلمان شیخ،رضوان خان،سمیرا نسیم، اور سلیم چینا اور دیگر بھی موجود ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محمد بن سلمان نے وفد بھیجا اور 1.2 بلین ڈالر کے تیل کی سہولت فراہم کی : شہباز شریف 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے ، ہمارے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان نے کل ایک وفد بھیجا تھا اور انہوں نے 1.2 بلین ڈالر کی تیل کی سہولت دی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ، اس سہولت سے ہمارے ذخائر کو تقویت ملے گی ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ تیل کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہو گئی تھی لیکن اب اس کا دوبارہ اجرا ہواہے جس پر ہم سعودی عرب کے شکرگزار ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ادھار تیل کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ یہ ادھار تیل کی سہولت ایک سال کے لیے ہوگی، جس سے پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی مستحکم فراہمی میں مدد ملے گی۔

پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ادائیگی کو موخر کرنے کی سہولت پاکستان پر مالی بوجھ میں کمی لائے گی اور مارچ میں آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ کے پہلے جائزے سے قبل پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات زیادہ تر سعودی عرب سے درآمد ہوتی ہیں، اور یہ ادھار تیل کی سہولت ملک کے درآمدی بل میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ ستمبر 2024 میں پاکستان نے سعودی عرب سے آئل فیسلیٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر اب معاہدہ ہو گیا ہے۔اس معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

نیپرا نے 4 بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر ایک ایک کروڑ روپے کے بھاری جرمانے کردیئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مشیر ربانی فائیو اے سائیڈ ہاکی:دوسرے روز چار میچوں کا فیصلہ
  • جرمن صدر کی ریاض آمدسعودی ولی عہد سے ملاقات
  • محمد بن سلمان نے وفد بھیجا اور 1.2 بلین ڈالر کے تیل کی سہولت فراہم کی : شہباز شریف 
  • سیاسی اشرافیہ عدالتوں کو بھی سیاست کا اکھاڑا بنا رہی ہے: بیرسٹر سیف
  • کراچی میں ٹرک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، دوسرے کی حالت نازک
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کی ملاقات، دونوں ملکوں میں کیا طے پایا؟
  • ویلفیئربورڈ کے مزدوروں کو چیک جاری کیے جائے‘خالد خان
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر احمد الشرع کی ملاقات
  • ایران سے ویزہ فیس ختم کرنے کی درخواست کی ہے، گورنر پنجاب سلیم حیدر