Jasarat News:
2025-04-15@09:26:48 GMT

حیدرآباد،سندھ ہاری کمیٹی کی 6 کینال کیخلاف احتجاجی ریلی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ سے مجوزہ 6نئی کینالز نکالے جانے کے منصوبے کیخلاف سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی جوکہ حیدرچوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ، جہاں ریلی کے شرکاء نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی صدر ثمر حیدرجتوئی اور دیگر نے کہا کہ حکومت سندھ کے پانی پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے ، واپڈا کے چیئرمین کا کینالوں میں پانی کی موجودگی کے حوالے سے بیان غلط ہے ، ارسا اور واپڈا جیسے وفاقی ادارے پنجاب کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ غلط اعدادوشمار بتائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں واپڈا کی طرف سے ویژن 2025ء بنایا گیا تھا جس کا مقصد بھی دریائے سندھ کے پانی پر قبضہ کرنا تھا اور اب بھی اسی طرح کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ 1991ء والے پانی کے معاہدے کے مطابق ہر سال 10ملین ایکڑ فٹ پانی کوٹری کی ڈاؤن اسٹریم میں چھوڑا جانا چاہئے، واپڈا چیئرمین ڈیلٹا کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ، 1991ء کے پانی کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے ہمیشہ بددیانتی کا مظاہرہ کیا ہے ، مظاہرین سے کامریڈ مظہر جتوئی، کامریڈ محمد رمضان خاصخیلی ، کامریڈ اظہر جتوئی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ حکومت نے پنجاب کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا

فائل فوٹو

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے پنجاب حکومت کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا ہے۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے پنجاب حکومت کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کو 1991 کے آبی معاہدہ کے تحت حصے کا پانی دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے کینالز کو رواں ماہ اپریل کے دس دنوں میں 62 فیصد پانی کی قلت برداشت کرنی پڑی اور 1991 کے پانی معاہدہ کے تحت پنجاب کے کینالوں کو 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کرنی پڑی۔

آبی معاہدہ 1991 کے تحت تمام صوبوں کو پانی کی کمی برابری کی بنیاد پر برداشت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت کپاس اور چاول کی کاشت ہونی چاہیے اور ہم صرف پینے کا پانی دے پارہے ہیں جبکہ اس وقت پنجاب میں گندم کی کٹائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمیں کم ‘ سندھ کو زیادہ پانی دینے سے بے چینی بڑھ رہی ِ پنجاب کا ارساکو خط
  • سندھ حکومت نے پنجاب کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا
  • خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 مسترد، اے این پی کا احتجاجی تحریک کا اعلان
  • واپڈا کی آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج بارے رپورٹ جاری
  • متنازع کینال منصوبہ، آئین میں صدر کو ایک کلومیٹر سڑک کی منظوری کا اختیار بھی نہیں ہے، شرجیل میمن
  • ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟ شرجیل میمن
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان
  • سکردو، صیہونی مظالم کیخلاف تحریک بیداری کے زیر اہتمام ریلی
  • پشاور، جماعت اسلامی کیجانب سے اسرائیل کیخلاف بھرپور احتجاج
  • متنازع کینال منصوبے پر انوکھا احتجاج، کراچی کے نوجوان نے اے آئی گانا تیار کر ڈالا