کراچی: عید پر موسم گرم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونگی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں عید کے دنوں میں موسم قدرے گرم اور موسم خشک رہ سکتا ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
صبح میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 اپریل سے درجۂ حرارت میں مذید اضافہ کا امکان ہے جبکہ پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجۂ حرارت 23.
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ کا امکان ہے
پڑھیں:
پاکستان میرین اکیڈمی کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا، وفاقی وزیر بحری امور
کراچی:وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے کہا ہے کہ پاکستان میرین اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے پاکستان میرین اکیڈمی کا دورہ کیا اور کمانڈنٹ پی ایم اے نے بریفنگ دی اور اس موقع پر وفاقی وزیر نے اکیڈمی کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
کمانڈنٹ پی ایم اے نے وفاقی وزیر بحری محمد جنید انور کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور وفاقی وزیر نے مسائل جلد حل کرنے کے حوالے سے وزارت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کے حصول کا وعدہ کیا۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے اعلان کیا کہ جلد ہی پاکستان میرین اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔
بعد ازاں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پورٹ قاسم اتھارٹی انکوائری سے متعلق بریف کر دیا۔