اسلام آباد؛ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق رینٹل سیلنگ میں 60 سے 125 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی، رینٹل سیلنگ اسلام آباد، روالپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے لیے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں 125 فی صد، گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں 100 فی صد جبکہ گریڈ 11 سے 22 تک کے ملازمین کی رینٹل سلینگ میں 60 فی صد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

گریڈ ایک سے 2 کے ملازمین کا اسلام آ باد کے لیے 7029 سے بڑھا کر 15 ہزار 815روپے،گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 10 ہزار 980 روپے سے بڑھا کر 24 ہزار 705روپے، گریڈ 7 سے 10 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 16 ہزار 403 روپے سے بڑھا کر 32 ہزار 806 روپے، گریڈ 11 سے 13 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 27 ہزار 744 روپے سے بڑھا کر 35 ہزار 590 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح گریڈ 14 سے 16 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 31 ہزار 85 روپے سے بڑھا کر 49 ہزار 736 روپے،گریڈ 17 سے 18 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 41 ہزار 147 روپے سے بڑھا کر 65 ہزار 835 روپے، گریڈ 19 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 54 ہزار 704 روپے سے بڑھا کر 87 ہزار 526 روپے،گریڈ 20 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 68 ہزار 700 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 9 ہزار 920 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

گریڈ 21 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے ہاؤس رینٹل سیلنگ 82 ہزار 261 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 31 ہزار 618 روپے اور گریڈ 22 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے رینٹل سیلنگ 98 ہزار 444 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 57 ہزار 510 روپے کرنے کی تجویز کی سفارشات کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ملازمین کا اسلام ا باد کے لیے بڑھانے کی تجویز روپے سے بڑھا کر ملازمین کے لیے تجویز کی کی گئی

پڑھیں:

سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ سے متعلق اہم فیصلہ

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات  نے  اکاموڈیشن رولز2025 کا مسودہ تیار کرلیا جسے منظوری کے لیے جلد وزیراعظم کو بھجوا دیا جائے گا۔سرکاری ملازمین کے لیے مختص مختلف کیٹگریز میں ردوبدل کیا جائے گا، گریڈ 22 کے افسروں کو کیٹگری ون کے مکان الاٹ کیے جائیں گے، گریڈ 21 کو کیٹیگری ٹو، گریڈ 19، 20 کو کیٹگری تھری مکانات الاٹ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 18 اور 17 کو کیٹگری فور، گریڈ 16 اور 15 کو کیٹیگری فائیو میں رکھا گیا ہے، گریڈ 12 اور 14 کو کیٹیگری، 6 جبکہ گریڈ 5 سے 11 کو سیون کیٹیگری میں رکھا ہے۔گریڈ ایک سے 4 کو کیٹگری 8 کا مکان الاٹ کیا جائے گا، کسی بھی ملازم یا افسر کو ایکٹنگ چارج یا کرنٹ چارج پر مکان نہیں ملے گا۔ٹائم اسکیل پروموشن کی بنیاد پر ہائر کیٹگری کا مکان الاٹ نہیں کیا جائے گا، دوران سروس انتقال پر مرحوم کے ورثا کو 60 کی عمر تک کے لیے مکان رکھنے کی اجازت ہوگی، ریٹائرمنٹ کے بعد 6 ماہ تک مکان رکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق کسی الاٹیز کو مکان کرایہ پر دینے کی اجازت نہیں ہوگی، میاں بیوی دونوں ملام ہونے پر صرف ایک مکان الاٹمنٹ یا ہائرنگ کی سہولت ملے گی۔اگر الاٹی خود قیام نہیں کرے گا تو الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے گی، مکانوں کی کیٹگری کے لیے کورڈ ایریا کا معیار بھی متعین کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ سے متعلق اہم فیصلہ
  • رمضان پیکیج:فی خاندان 10 ہزار روپے دینے کا اعلان
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
  • وفاقی وزیروں کی تنخواہوں میں اضافے کا عمل، سمری کی تیاری مکمل”
  • وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان، سمری تیار
  • حکومت کا سرکاری ملازمین کی سہولت کیلئے سرکاری رہائش گاہوں کے مختص قواعد میں ترامیم کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت نے بجلی ٹیرف کم کرنے کیلئے گردشی قرضے کو سرکاری قرض میں بدلنے پر کام شروع کر دیا
  • حکومت کا بجلی ٹیرف کم کرنے کیلئے گردشی قرضے کو سرکاری قرض میں بدلنے پر کام
  • ایف بی آر ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکومت سے 30ارب کا مطالبہ