2025-02-04@18:49:38 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«بڑھانے کی تجویز»:

    اسلام آباد؛ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق رینٹل سیلنگ میں 60 سے 125 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی، رینٹل سیلنگ اسلام آباد، روالپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے لیے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں 125 فی صد، گریڈ 7 سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو تبدیلی کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترقی و پالیسی سازی میں نوجوانوں کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے،تعلیم کو فروغ دے کر نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے،نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں، چیلنجز سے نمٹنے میں دولت مشترکہ رکن ممالک کے درمیان بہترین شرکت داری کا پلیٹ فارم ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کا فلیک شپ پروگرام ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ،وزیراعظم کی کوارڈینیٹر...
    واشنگٹن+اسلام آباد (این این آئی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا ری پبلکن پارٹی سے ہے۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع...
    اسلام اباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین نے ایرانی سفیر سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ زرعی تجارت اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر موصوف نے ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان زرعی شعبے میں تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے چاول، آم، اور حلال گوشت کی ایران کو برآمدات بڑھانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا تاکہ ایران کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ملاقات کے دوران پلانٹ قرنطینہ اور صحت و حفاظتی معیارات (SPS) کو آسان بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ مکئی...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر انعام کو بڑھا کر 25ملین ڈالر کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے 2020میں اس حوالے سے 15ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا جس میں اب دس ملین ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام وینزویلا کی حکومت سے وابستہ اہلکاروں پر پابندیوں کا حصہ ہے۔امریکی حکومت نے وینزویلا میں جولائی 2024میں ہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان انتخابات میں صدر نکولس مادورو کی کامیابی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیاتھااور ان انتخابات کو غیر جمہوری قرار دیا تھا۔ امریکی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹر ویز پر پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے موٹر ویز پر سکیورٹی و سرویلنس کیلئے موٹر بائیک سروس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت مواصلات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس کو پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ موٹر وے پر بیک وقت 30 سے 35 موٹر بائیکس کو مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں موٹر وے پولیس اپنے وسائل سے بائیک سروس شروع...
۱