2025-01-29@02:56:43 GMT
تلاش کی گنتی: 72
«لطیف اکبر»:
اسلام آباد( خبرایجنسیاں) حکومتی مذاکرات کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عملی طور پر مذاکرات ختم کردیے، حکومتی کمیٹی 31 جنوری تک موجود رہے گی، اس دوران پی ٹی آئی نے دوبارہ اسپیکر سے رابطہ کیا تو ہماری کمیٹی ان کے ساتھ بیٹھ جائے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے جواب کی تفصیلات جاری نہیں کریں گے، کیونکہ کمیٹی کا کمیٹی سے معاملہ تھا، اگروہ آتے تو ہم اپنا جواب ان کے سامنے رکھتے، تحریک انصاف نے 28 تاریخ سے 5 دن پہلے 23 جنوری کو فیصلہ کرلیا اور یکطرفہ طور پر اس کا اعلان بھی کردیا، اصل...
اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم زین میر کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر 5 نامزد ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسپیکرز فورم کا لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس، 3 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم پولیس مزید گرفتاریوں کے لیے بھی متحرک ہے، جبکہ فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ سول سیکریٹریٹ زاہد عمر کو معطل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر اتوار کو مظفرآباد میں حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی...
پاکستانی اداکار خوشحال خان نے اداکاری کے بعد اب باکسنگ کی دنیا میں بھی اپنی موجودگی کا زبردست انداز میں اعلان کر دیا۔ لاہور میں منعقد ہونے والے ایک عالمی باکسنگ مقابلے میں خوشحال خان نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف بشر خان کو شکست دی۔ اس شاندار کامیابی پر خوشحال خان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس میں انہیں جیت کے بعد جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تاریخی لمحے پر خوشحال خان کے دوست اور ساتھی فنکار علی رضا اور سحر حیات بھی انہیں سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔ دونوں نے خوشحال کی فتح پر ان کے ساتھ خوشی منائی اور اس موقع کو یادگار...
پاکستانی اداکار خوشحال خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ باکسنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔لاہور میں باکسنگ کا ایک عالمی مقابلہ ہوا جس میں اداکار خوشحال خان بھی رِنگ میں اترے اور انہوں نے اپنے حریف بشر خان کو دھول چٹائی۔خوشحال خان کی باکسنگ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کامیابی پر خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔خوشحال خان کو بھرپور سپورٹ کرنے ان کے دوست اداکار علی رضا اور سحر حیات بھی موجود تھیں جنہوں نے اداکار کی کامیابی کا جشن منایا۔اداکار کی اس کامیابی پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جا رہا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی ترقی کی تعریف درست کرلیں،جنید اکبر اور علی امین میں کوئی اختلاف نہیں،8فروری کو بھرپوریوم سیاہ منائیں گے پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، جنیداکبرکو کرپشن کے الزام میں ڈی نوٹیفائی نہیں گیا تھا علی امین نے صدارت چھوڑنے کی خود درخواست کی تھی . نجی ٹی وی سے انٹرویو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جس ملک سے ایک سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟ عالمی سطح پر ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے.(جاری ہے) شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پاکستان کو...
شیخ وقاص اکرم— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم اپنی ترقی کی تعریف درست کر لیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جس ملک سے 1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟ عالمی سطح پر ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی جمہوری قوتوں کی ضرورت ہے، امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری میں پاکستانی وزراء کی شرکت اور برتاؤ سے اندازہ ہو گیا۔ PTI نے آج مذاکرات میں شرکت کرلی تو حکومت کے پاس ان کیلئے کوئی پیشکش موجود ہےاسلام آباد :…اگر تحریک انصاف کی...
اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کرنے والے ملزمان 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی گرفتار نہ ہوسکے، پیپلزپارٹی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی۔ اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے مظفرآباد میں وزرا حکومت جاوید ایوب اور جاوید بڑھانوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سابق امیدوار اسمبلی کے قریبی رشتہ دار پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے جس پر سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکی دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں اسپیکرز فورم کا لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس، 3 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم انہوں نے کہاکہ میں نے انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا، اور پھر میرے...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مراکش کے بادشاہ، شاہ محمد ششم اور مراکش کی حکومت کی جانب سے دخیلہ کے ساحل پر کشتی الٹنے کے واقع میں بچ جانے والے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بچانے کے لیے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہا۔ شہباز شریف نے مراکش کے مقامی حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لواحقین اور جاں بحق ہونے والوں کے جسد خاکی کی وطن واپسی میں شامل پاکستانی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت پاکستان...
ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے، یہ کشیدگی پیدا کرتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا متاثر ہوتی ہے، غیر جمہوری رویوں سے تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں، رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہنگاموں، محاذ آرائی اور...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر اسپیکرز فورم نے اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں اینڈ کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے لیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد جموں کشمیر کو خطوط ارسال کردیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ، 2 کارکنان زخمی خطوط میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکرز کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پر قاتلانہ حملہ جمہوری اقدار کے منافی ہے...
فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں۔ ان رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے گریز غیرجمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے، مذاکرات سے گریز سے قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، عرفان صدیقی28 جنوری کو پی ٹی آئی کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی سرکاری کمیٹی کے ترجمان سنیٹر عرفان صدیقی سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں، ان رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں۔ ان رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ پی ٹی آئی سے مذاکراتی کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے معاملات آگے نہ بڑھ سکے وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کو ہنگاموں، محاذ آرائی اور تصادم کی نہیں، مفاہمت اور ہم آہنگی کی ضرورت...
مظفرآباد(صباح نیوز) اسپیکر آزادجمو ں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ جہادسے انکار ممکن نہیں، ہم نے امن کو ہر ممکن موقع دینے کی کوشش کی ہے۔ بھارت کا رویہ یہ ثابت کررہاہے کہ بھارت امن کا خواہاں نہیں ہے۔ اگر ہم دشمن کو طاقت کا جواب طاقت سے نہیں دیں گے تو دشمن بات چیت کے لیے آمادہ نہیں ہوگا۔ مسلح افواج پاکستان کی دفاع وطن کے لیے لازوال قربانیاں ہیں۔ مسلح افواجپاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کی ہے۔ گزارش ہے کہ 5 فروری، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدرپاکستان اور وزیر اعظم پاکستان آزادکشمیر تشریف لائیں اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے لائحہ عمل دیں۔ ہمیں...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ ہوئی جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے تاہم چودھری لطیف خود محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑا میں ایک سیاسی میٹنگ میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔چودھری لطیف اکبر نے ٹیلی فون پر بتایا کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، شمولیتی پرگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جہاں فائرنگ کی گئی‘ 3 روز قبل مخالفین نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیں تھیں جن سے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمیننے حملے میں اسپیکر چودھری لطیف اکبر کے محفوظ رہنے پر تشکر کا اظہار کیا اور واقعے میں زخمی 2افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔
پشاور (صباح نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزرکی قیادت میں عالمی بینک کے وفد نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے ملاقات کی،اس موقع پر متعلقہ حکام نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں 1.9 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاریہے،وزیراعلی نے کہا صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی۔انہوں نے قافلہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہاراور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے چوہدری لطیف اکبر فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
مظفرآباد میں اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حملے ہوگیا۔اسپیکر چوہدری لطیف اکبر حلقہ انتخاب میں قافلے پر ہونے والے اس حملے میں محفوظ رہے جبکہ 2 افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ واقعے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے آزادی چوک پر احتجاج کیا اور دھرنا دے کر روڈ بند کردیا۔ پولیس کی مطابق چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب میں ایک سیاسی پارٹی کے مقامی کارکن کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی تقریب میں جا رہے تھے کہ چڑکپور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ حالات کنٹرول کرنے کےلیے اقدامات کر رہی ہے، چند ملزمان نے اسپیکر اسمبلی کے قافلے...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ ورلڈ بینک کے منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزرکی قیادت میں عالمی بینک کے وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کی،اس موقع پر متعلقہ حکام نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں 1.9 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے،وزیراعلیٰ نے کہا صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے۔
اسپیکر آزادکشمیر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ،2افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تاہم چوہدری لطیف خود محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑہ میں ایک سیاسی میٹنگ میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔ چوہدری لطیف اکبر نے ٹیلی فون پر بتایا کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، شمولیتی پرگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جہاں فائرنگ کی گئی۔ آزاد کشمیر قانون...
اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے قافلہ پر فائرنگ، 2 کارکنان زخمی۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے قافلہ پر فائرنگ کے نتیجے میں قافلے میں شامل 2 کارکنان زخمی ہوگئے۔ پی آر او کے مطابق اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر فائرنگ کے واقع میں محفوظ رہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پبلک ریلیشنز آفیسر اسپیکر اسمبلی چوہدری مراد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسپیکر اسمبلی سیاسی پروگرام میں شرکت کے لیے اپنے حلقہ انتخاب ککلیوٹ جا رہے تھے۔ اس حوالے سے خود اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ میرے قافلے پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب میں شمولیتی پروگرام...
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،سپیکر چودھری لطیف اکبر کاکہناتھا کہ شمولیتی پروگرام میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی،ان کاکہناتھا کہ فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ مزید :
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین مذاکرات ڈیڈ لاک کے شکار ہونے کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف سے رابطہ کریں گے اور ان کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کی بھی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے نواز شریف سے رابطہ کر رہی ہے اور انہیں وفاقی حکومت سے متعلق پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی نواز شریف سے مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ کرے گی اور ان سے مذاکرات...
اوچ شریف کے علاقے محلہ شمیم آباد میں خاتون پر انسانیت سوز حملے کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون کا ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم پر دیگر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں جن میں کان کاٹنے کی کوشش کے دوران لگنے والے زخم شامل ہیں جبکہ خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا شوہر چھ سال قبل وفات پا گیا تھا اور ان کے تین بچے زندہ ہیں۔ ان کے مرحوم شوہر کے نام ایک مربعہ زمین ہے جسے ملزمان زبردستی اپنے قبضے میں لینا چاہتے تھے۔ خاتون کے مطابق زمین دینے سے انکار پر...
ویب ڈیسک : وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کا حکم دے دیا ۔ غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقع پر ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ کے سدِباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔ وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔ وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ شہباز شریف نے کہا کہ ادارے...
پاور شیئرنگ پر پی پی کی ن لیگ سے مذاکرات کرنیوالی کمیٹیاں تحلیل، زرداری شہباز شریف سے مذاکرات کرینگے
اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر (ن) لیگ سے مذاکرات کے لیے تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں اور فیصلہ کیا ہے کہ اب صدر مملکت اس معاملے پر وزیراعظم سے مذاکرت کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے مذاکرات کے لیے تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ سے پاور شئیرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا، اب صدر مملکت وزیراعظم سے پاور شئیرنگ فارمولے پر مذاکرات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے زرعی ٹیکس لگانے پر اجلاس کے شرکا نے تحفظات کا اظہار کیا، سی ای سی نے زراعت پر عائد ٹیکس 45 فیصد...
پی پی نے پاور شیئرنگ پر تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں، آصف زرداری شہباز شریف سے مذاکرات کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر (ن) لیگ سے مذاکرات کے لیے تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں اور فیصلہ کیا ہے کہ اب صدر مملکت اس معاملے پر وزیراعظم سے مذاکرت کریں گے۔ پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے مذاکرات کے لیے تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ سے پاور شئیرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا، اب صدر مملکت وزیراعظم سے پاور شئیرنگ فارمولے پر مذاکرات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاق کی...
سوشل میڈیا پر خبریں ہیں کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی اہلیہ مشعل کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کی وجہ معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن ہیں۔ سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جینفر اینسٹن کے دوست کا ایک پیغام لیک ہو گیا ہے جس میں یہ تصدیق کی گئی ہے کہ اداکارہ سابق صدر باراک اوباما کو ڈیٹ کر رہی ہیں اور مشعل اوباما اپنے شوہرسے طلاق لے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جینفر اینسٹن کے ایک دوست نے بتایا کہ ان کے قریبی لوگ جانتے ہیں، اداکارہ باراک اوباما سے تعلق میں ہیں، اداکارہ نے خود اس بات کا اعتراف...
رہنما پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات سے بھاگ کر اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کرے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے سامنے آنے سے بھاگ رہی ہے۔ عمران خان کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، انہیں بیرون اکاؤنٹس بھرنے پر سزا نہیں دی گئی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو اسلام آباد میں گھر دے کر...
سینئرصحافی مسعوداحمدصدیقی کی صاحبزادی ڈاکٹر زرباب کی شادی ڈاکٹر محمدعظیم کے ساتھ انجام پانے کے موقع پر سینیٹر عبدالحسیب خان،زبیرطفیل،ملک خدا بخش،سید مظہر علی ناصر،مقصود یوسفی،ڈاکٹر طحہ احمد صدیقی،مشہود علی خان،فیصل خلیل،ریحان حنیف،امتیاز شیخ،بلال احمدصدیق
سینئرصحافی مسعوداحمدصدیقی کی صاحبزادی ڈاکٹر زرباب کی شادی ڈاکٹر محمدعظیم کے ساتھ انجام پانے کے موقع پر سینیٹر عبدالحسیب خان،زبیرطفیل،ملک خدا بخش،سید مظہر علی ناصر،مقصود یوسفی،ڈاکٹر طحہ احمد صدیقی،مشہود علی خان،فیصل خلیل،ریحان حنیف،امتیاز شیخ،بلال احمدصدیقی،نبیل توصیف،کاشف منیر،راجہ کامران،انجم وہاب،رضوان قریشی،اکرم خان کوہاٹی اور دیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ آپ بالکل صحیح کہتے ہیں کہ کمیشن ہوا میں نہیں بنتا، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ آج ہی کے دن سب کچھ کر لیں، ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ اس کا پراسیس، ٹی او آرز وہ ڈیفائن کر دیں، آپ کہہ دیں کہ ہم اس طریقے سے کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں جو سب سے بڑا مسئلہ ہے اس وقت پاکستان تحریک انصاف کو گورنمنٹ پر اور گورنمنٹ کو پی ٹی آئی پر ٹرسٹ نہیں ہے، یہاں اعتماد کا فقدان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل نے...
این سی ایچ ڈی ڈیرہ اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح
این سی ایچ ڈی ڈیرہ اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) این سی ایچ ڈی ڈیرہ اسماعیل خان اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح کیا گیا، این سی ایچ ڈی ڈیرہ کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم خان میانخیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ صدف، ایم آئی ایس آفیسر محمد عبداللہ خان اور دیگر سٹاف نے شرکت کی جبکہ ریڈ فائونڈیشن کی جانب سے سی ای او نعیم الحسن قریشی اور دیگر سٹاف نے شرکت کی ، خواندگی...
حنیف عباسی(فائل فوٹو)۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میں تو پہلے دن سے مذاکرات کا حامی نہیں تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ قابل اعتبار لوگ نہیں۔ مذاکرات نہ کل کامیاب ہونے تھے، نہ آج ہوں گے اور نہ کل ہوں گے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ان کے پاس اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے حوالے سے سازش کا شکار ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے سازش کو ہمیشہ بے نقاب کیا ہے۔
لاہور (نیوز ڈیسک) صدر نون لیگ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا مذاکرات میں قومی مفاد کو ترجیح دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جاتی امرا میں نوازشریف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اہم سیاسی اورقومی اہمیت کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اہم امور پر مشاورت کی۔ شہباز شریف نے گفتگو کے دوران کہا معاشی بدحالی دورکرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں،مہنگائی کے گراف میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔ صدرنون لیگ نوازشریف نے مہنگائی میں کمی اورعوام کوریلیف دینے کے لیے حکومتی اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا۔ دو گھنٹے جاری رہنے والی...
سٹی42:وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ن لیگ نواز شریف کے درمیان ملاقات، اہم سیاسی امور زیر غور آئے۔وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکراتی عمل بارے تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے تحریری مطالبات بارے بھی غور کیا گیا،پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات بھی زیر غور آئی،حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سے گائیڈ لائن لی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں،ملاقات 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جب کہ وزیراعظم شہبازشریف...
لاہور (صباح نیوز) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور تحریری مطالبات پر غور کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے لاہور میں قیام کے دوران جاتی امراء رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایاملاقات میں تینوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اوراہم امور پر مشاورت کی۔اس کے علاوہ ملاقات میں پی ٹی آئی سے ہونے والے...
سندر (نامہ نگار/ تنویر سیال+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف اتوار کے روز نواز شریف سے ملاقات کرنے جاتی امراء پہنچے۔ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک رہیں۔ جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ شہباز شریف نے جاتی امراء آمد کے موقع پر شریف خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی اور جاتی امراء سے متصل شریف فیملی کے قبرستان میں مدفون اپنے والدین اور بھائی کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے جاتی امراء میں تقریباً...
جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے صدر مسلم لیگ نون سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہو کر چلنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو اکٹھا...
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کو اہم ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے اہم ملاقات کی جو دو گھنٹے تک جاری رہی اور اس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صد مسلم لیگ ن کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،مذاکرات اور ملکی معاشی استحکام سمیت اہم امور پر بریفنگ دی۔ نواز شریف نے کہا کہ ملک کےلئے ہم سب کو اکٹھا ہوکر چلنا ہوگا۔ انہوں نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے شہباز شریف کو ہدایت کی...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف نےاپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانےکا مشن سونپ دیا ہے، بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی کے نے کہاکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیرموثر بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے، وزراء اپنےحلف کا پاس رکھ کرپی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات پرسیاست نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ آرمی چیف سے ملاقات کے بعد سے مسلم لیگ ن کے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، کچھ شرپسندھ عناصر مذاکرات ناکاما بنانے پر عمل...
وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی .جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات بھی زیر غور آئے۔ وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی. اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں.ملاقات 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں تینوں رہنماوں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جب کہ وزیراعظم شہبازشریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اوراہم امور پر مشاورت کی۔اس کے علاوہ ملاقات میں پی ٹی آئی سے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات بھی زیر غور آئے۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ ملاقات میں تینوں رہنماوں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جب کہ وزیراعظم شہبازشریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اوراہم امور پر مشاورت کی۔اس کے علاوہ ملاقات میں پی ٹی...
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھا جائے، نوازشریف کی وزیراعظم کو ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہو کر چلنا ہوگا، انہوں نے وزیر اعظم کو ہدایت کی کہ مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے اب تک ہونیوالے مذاکرات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا، شہباز شریف نے...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے ، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو...
پشاور(آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ہونے والی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے۔اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعاتہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ ایسے عناصر سرگرم ہو چکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام کی راہیں کھلیں۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات...
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے وفاقی حکومت کو "جعلی" قرار دینے کے ساتھ مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف پر یہ الزام بھی لگا دیا کہ پی ٹی آئی کے حکومت کے ساتھ "مذاکرات" کو وہ ناکام بنا رہے ہیں، ان الزامات کے ساتھ اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہے اور ہم "مذاکرات" کے ذریعہ ملک میں سیاسی استحکام لانا چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے "مذاکرات" کے لئے دو مطالبات بھی دہرائے جو 9 مئی 2023 کو ریاست کے اداروں پر درجنوں منظم حملوں اور 26 مئی 2024 کو اسلام آباد پر دھاوے کے واقعات کی "عدالتی تحقیقات" پر مبنی ہیں۔ ان دونوں دنوں پر کئے گئے...
محمود اچکزئی کا پی ٹی آئی کو مذاکرات ختم کرنے، نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار...
اسلام آباد:تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ...
اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ہونے والی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے۔ اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔ انہوں نے کہا...
ورلڈ اکنامک فورم کی 2025ء کی گلوبل رسک رپورٹ نے پاکستان کی معیشت کو عالمی سطح پر ایک نئی پہچان دی ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان کی معاشی بحالی اور استحکام کی تعریف کی گئی ہے جو کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران غیر معمولی حالات کا سامنا کرنے کے بعد ممکن ہوا ہے۔ یہ رپورٹ 900سے زائد ماہرین اور 11,000 ایگزیکٹو سرویز کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے، جو دنیا کے مختلف خطوں کے معاشی اور سماجی پہلوں کا جامع تجزیہ پیش کرتی ہے۔پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے معاشی بحرانوں کی زد میں رہا ہے جن میں سیاسی عدم استحکام، دہشت گردی، کرنسی کی قدر میں کمی، اور عالمی مالیاتی دبا شامل ہیں۔ ان تمام مشکلات کے باوجود...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا اپنے حلف کا پاس رکھتے ہوئے پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ملاقات پر سیاست نہ کریں۔اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ ایسے عناصر سرگرم ہو چکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام کی راہیں کھلیں۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں...
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے، ایسے عناصر سرگرم ہو چکے جو نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے، یہ لوگ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے...
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کا خیال تب آیا جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے والا تھا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے غلط بیانی کررہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزا کاٹ رہے ہیں، دوسری طرف ان ہی سے مذاکرات کررہے ہیں جنہیں غدار کہتے ہیں، انہی سے بھیک مانگ رہے ہیں جن کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:پارٹی پالیسی کے برخلاف بیان بازی پر میاں جاوید لطیف کی سرزنش؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ان...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ٹرانزٹ کارگو اور ٹریکنگ سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو نگرانی کا نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواصلات کے مربوط نظام اور کارگو کی بہتر ٹریکنگ سے پاکستان علاقے کے دیگر ممالک کے لیے راہداری تجارت کا مرکز بنے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور کارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا...
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے سینئررہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے والا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کررہے ہیں ،انہی سے بھیک مانگ رہے ہو جنہیں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں میرجعفر ہیں اور ان کی وجہ سے ریاست کو نقصان پہنچا۔
لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما جاوید لطیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کر رہے ہیں جنہیں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا تھا۔ سینئررہنما ن لیگ جاوید لطیف نے پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو سزا ملنے پر ہم خوش نہیں ہوتے ،ہم تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ معاف کرے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد بھی مذاکرات چلتے رہیں گے، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔(جاری ہے) عرفان صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، ان میں اونچ نیچ بھی آتی رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایک تلخ بیان بھی آیا، اٴْنہوں نے وزیرِ اعظم سے متعلق اچھے ریمارکس نہیں دیے تھے۔اٴْنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم سے متعلق اچھے ریمارکس نہ ہونے کے باوجود بھی مذاکرات چلتے رہے۔لیگی رہنما نے بتایا کہ پہلی میٹنگ میں طے کیا تھا کہ باہر کے عوامل کو مذاکرات...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور دیگر بڑے تجارتی مراکز پر کارگو اسکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ سینٹر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں گارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور دیگر بڑے تجارتی مراکز پر کارگو اسکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے تجارتی مراکز سے ٹریکنگ، ٹریسنگ اور اسکیننگ کے متروک نظام کو ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم وزیراعظم شہباز شریف نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی کل اپنے تحریری مطالبات پیش کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بال ہمارے کورٹ میں آئی تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے، گنتی کے لحاظ سے مذاکرات کا کل تیسرا روز ہے لیکن عملا پہلا دور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان سیاسی قیدی، امید ہے جلد کوئی خوشخبری سامنے آئےگی، بیرسٹر گوہر انہوں نے عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیل کے اندر ملاقات کا اپنا ضابطہ موجود ہے، ہم بیسیوں مرتبہ نواز شریف سمیت...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاؤید رانا کل صبح 11 بجے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری نے تصدیق کی کہ عدالتی عملے نے کل فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ بانی جن کے لیڈر ہیں وہ ہی اُن کی جان کی فکر کریں، فیصل واوڈاسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جن کے لیڈر ہیں وہ اُن کی جان کی فکر کریں،اُن کے اپنے ہی لوگوں نے مروانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ عدالتی...
حکومت کے ساتھ اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم کے ممبرومجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک نہیں کئی ملاقاتیں کروائی جانی چاہییں، 190 ملین پاؤنڈزکیس میں عمران خان یا ان کے خاندان کا کوئی شخص بینیفشری نہیں ہے۔ اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ اتوار کو ملاقات کو دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کو مطالبات کا ڈرافٹ دے دیں، 190 ملین پاؤنڈ میں پراسیکیوشن پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس میں کوئی بندہ بینیفشری نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے ملاقات کے دوران کہا کہ...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹ سے تکلیف ہے مگر اپنی زبان درازی نظر نہیں آرہی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی ائی کے خلاف پریس کانفرنسسز کررہے ہیں، مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے مریم نواز پی ٹی آئی کے خلاف روزانہ بیان بازی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب کے صوبائی وزراء نے بھی مذاکرات کے بعد بیانات کو زور دیا ہے، وفاقی وزراء کے بیانات سے پہلے ہی غیر سنجیدگی عیاں تھی، پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لئے راضی ہوئی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی وسیع تر...
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب کے صوبائی وزراء نے بھی مذاکرات کے بعد بیانات کو زور دیا ہے، وفاقی وزراء کے بیانات سے پہلے ہی غیر سنجیدگی عیاں تھی، پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لئے راضی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹ سے تکلیف ہے مگر اپنی زبان درازی نظر نہیں آرہی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی ائی کے خلاف پریس کانفرنسسز کررہے ہیں، مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے مریم نواز پی ٹی آئی کے خلاف روزانہ بیان بازی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی...
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لیے راضی ہوئی ہے، وفاقی حکومت کو بھی وسیع تر مفاد کو مدِنظر رکھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنسز کر رہے ہیں، وفاقی...
پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کسان دشمن پالیسی چل رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا معیشت...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم کےلیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کردیا گیا۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن پہنچ چکا ہے، 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب پاراچنار اور اپر کرم پہنچ جائے گا۔ کُرم میں کشیدگی کے باعث 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام رُک گیاخیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات گئے تک مقامی مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد قافلہ روانہ کیا گیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مذاکرات میں گرینڈ جرگہ،...