مراکش کشتی حادثہ میں 10 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم پاکستانی سفارتخانے نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
رباط میں پاکستانی سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 13 افراد کی لاشیں اسپتال میں رکھی ہیں، جن میں سے 3 قابل شناخت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں مراکش کشتی حادثہ: بچ جانے والے مزید 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے افراد کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 50 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے، اور بتایا گیا تھا کہ مرنے والوں میں 44 افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔
بعد ازاں بچ جانے والے کچھ افراد وطن واپس بھی پہنچے ہیں، جن سے ایف آئی اے نے تفتیش بھی کی ہے جس کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
کچھ روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کشتی حادثات پر تحقیقات میں سست روی پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں مراکش کشتی حادثے میں لاپتا نوجوان کے والد کے انکشافات
وزیراعظم شہباز شریف نے سختی سے ہدایات دے رکھی ہیں کہ انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اموات کی تصدیق انسانی اسمگلرز پاکستانی سفارتخانہ تحقیقات شہباز شریف مراکش کشتی حادثہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اموات کی تصدیق انسانی اسمگلرز پاکستانی سفارتخانہ تحقیقات شہباز شریف مراکش کشتی حادثہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز مراکش کشتی نے والے
پڑھیں:
پاکستانی سفیر نے ایران میں قتل ہونیوالے شہریوں کی تفصیلات جاری کر دیں
ایران میں پاکستانی سفیر نے قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سفیر نے ایران میں قتل ہونیوالے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں۔ مدثر ٹیپو نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ میں انصاف کے حصول کے لیے ایرانی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہیں، لاشوں کی وطن واپسی کے آخری انتظامات میں مصروف ہیں۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کی تکریم میں زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل لاشوں کے ہمراہ پاکستان جائیں گے، اس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں میں محمد عامر ولد لیاقت علی، محمد دلشاد ولد جند وڈا، محمد دانش ولد محمد دلشاد، محمد ناصر ولد محمد بخش، ملک جمشید ولد محمد صادق، محمد نعیم ولد غلام فرید، غلام جعفر ولد محمد رمضان، محمد خالد ولد کریم بخش شامل ہیں۔