وہ خطرناک لڑکی ہے، جب اکشے کمار نے سیف علی خان کو کرینہ کے بارے میں خبردار کیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکشے کمار نے سیف علی خان کو ان کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
اداکارہ کرینہ کپور نے اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران ماضی کا دلچسپ واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اکشے نے سیف علی خان کو ان سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خطرناک لڑکی ہے۔
کرینہ نے بتایا کہ جب وہ سیف اور اکشے کے ساتھ فلم ٹشن کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو اکشے کو سیف اور ان کی بڑھتی دوستی کھٹکی جس پر انہوں نے سیف کو سائیڈ میں لے جا کر کہا کہ ’یہ خطرناک لڑکیاں ہیں، یہ ایک خطرناک خاندان ہے تو زرا دھیان سے رہو‘۔
جس پر سیف علی خان نے کہا کہ ’نہیں، نہیں، میں جانتا ہوں، تم جانتے ہو، میں نے اسے سمجھ لیا ہے‘۔
کرینہ نے کہا کہ اکشے کو محسوس ہوگیا تھا کہ سیف اور میرے درمیان کچھ چل رہا ہے اس ہی لئے اکشے نے اسے پیشگی آگاہی دی کہ مجھ سے بچ کے رہے میں خطرناک ہوں۔
اداکارہ ماضی کے وہ دن یاد کرتے ہوئے خوب ہنسی اور بتایا کہ ٹشن کے سیٹ پر ہی ان کی سیف سے باقاعدہ بات شروع ہوئی دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔
کرینہ نے بتایا کہ انہیں اکثر سیف علی خان کے ساتھ فلمیں آفر ہوتی تھیں مگر کسی نہ کسی وجہ سے وہ فلم کرنے سے انکار کر دیتی تھیں جس کے بعد ٹشن میں پہلی مرتبہ ان دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سیف علی خان بتایا کہ نے سیف
پڑھیں:
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کراچی کی تقریب میں رقص، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔
کراچی میں منعقد ہونے والی ایک رنگارنگ ریو پارٹی کے دوران بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے اینیمیٹڈ اوتار پر مبنی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پارٹی کے منتظم اور ڈی جے شاٹ باکس نے شیئر کی جس میں کرینہ کا ڈیجیٹل روپ متحرک انداز میں رقص کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔منفرد اور غیر معمولی انداز کی اس پیشکش نے دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔پی او وی، آپ کراچی، پاکستان میں ایک ریو پارٹی میں ہیں اور کرینہ کپور آپ کے سامنے ڈانس کرنا شروع کر دیتی ہیں۔اس کے بعدسکرین پر کرینہ کپور کا ایک اینیمیٹڈ اوتار نمودار ہوتا ہے جو مغربی لباس میں ملبوس، پونی ٹیل باندھے، تیز میوزک کی دھن پر پرجوش انداز میں رقص کرتا ہے۔جہاں پاکستان میں یہ ویڈیو خاصی مقبولیت حاصل کر چکی ہے، وہیں بھارت میں اداکارہ کے مداحوں نے اس پرملاجلا ردعمل دیا ہے۔کچھ صارفین نے اسے تفریحی قرار دیا جبکہ متعدد افراد نے اینیمیشن کے معیار اور اداکارہ کی مشابہت نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ایک بھارتی صارف نے تبصرہ کیاکہ یہ اینیمیشن بہت بری ہے اور وہ اتنی عجیب کیوں لگ رہی ہے جیسے آفس جا رہی ہو؟دوسرے نے لکھاکہ ٹریک اور اینیمیشن دونوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، یہ دونوں بہت ایوریج لگ رہے ہیںجبکہ ایک تیسرے صارف نے واضح طور پر کہاکہ بالکل نہیں، یہ کرینہ کپور نہیں ہے۔کئی صارفین نے ہنسی کے ایموجیز کے ذریعے ویڈیو کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔