سکردو، ذاکرین اہلبیت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام سانحہ جامشورو کے شہداء سید جان علی شاہ رضوی، خواجہ علی کاظم، زین ترابی اور خواجہ ندیم سمیت ماضی قریب میں دنیا سے گذرنے والے ذاکرین اہلبیت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سکردو میں منعقد ہوئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں
بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں
بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں
بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں
بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں
بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں
بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں
بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں
بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں
بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کی جھلکیاں
اسلام ٹائمز۔ بلتستان عزاداری فورم کے زیر اہتمام سانحہ جامشورو کے شہداء سید جان علی شاہ رضوی، خواجہ علی کاظم، زین ترابی اور خواجہ ندیم سمیت ماضی قریب میں دنیا سے گذرنے والے ذاکرین اہلبیت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سکردو میں منعقد ہوئی۔ ریفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے کہا کہ ذکر اہلبیتؑ اتحاد بین المسلمین کا وسیلہ ہے۔ بلتستان کے علماء، ذاکرین، مدح خواں اور شعراء کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ قرآن و سنّت کو ہی مرکز بنا کر راہ عمل پہ گامزن ہیں۔ خواجہ علی کاظم اور سید جان علی شاہ رضوی کے جانے کا صدمہ پوری قوم کو ہے۔ ان دونوں گوہرِ نایاب کے جنازوں پر ہزاروں افراد نے جمع ہو کر ثبوت دیا کہ یہ ذاکرین قوم و ملّت کا اثاثہ ہیں۔ شیخ مہدی جوادی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذکورہ ٹریفک حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ اور اس کے اسباب سامنے لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قوم کے ان افراد کی قدر کرنی چاہئے جو قوم و ملّت کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سید جان علی شاہ رضوی، خواجہ علی کاظم، زین ترابی اور خواجہ ندیم نے دامانِ حسین ؑ تھامے تھے اسی لئے ان کی زندگی میں بھی عزت تھی اور بعد از قضا بھی ان کے اجساد ِخاکی کو قوم نے عزت دی۔ دستہ حسینہ ڑگیایول اور دستہ آل عباء آگیپہ شگر کی جانب سے بلتستان عزاداری فورم اور تمام ماتمی دستوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ بلتستان عزاداری فورم کی جانب سے بانی ممبر کاچو بشارت حسین مقپون نے خطبہ استقبالیہ میں فورم کے اغراض و مقاصد اور ذاکرینِ اہلبیت ؑ کے رتبہ و منصب پر گفتگو کی۔ ریفرنس میں نامور ثناء خواں سید نیئر عباس رضوی، سید صالح جلالی، سید تنویر علی شاہ عرف آغا جان رضوی اور ریحان اعظمی نے مناقب و سلام پیش کئے جبکہ عارف سحاب اور ذیشان مہدی نے کلام پیش کیا۔.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید جان علی شاہ رضوی خواجہ علی کاظم
پڑھیں:
اڑان پاکستان کے تحت جی بی میں روزانہ 32 سو افراد کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام ہو گا
ضلع گلگت میں پروینشیل ہسپتال، شہید سیف الرحمن گورنمنٹ ہسپتال، سٹی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل مناور میں روزانہ کی بنیاد پر افطار ڈنر کروایا جائے گا۔ مزید برآں دیگر اضلاع میں پاکستان بیت المال کے ضلعی دفاتر بشمول سکردو، غذر، دیامر، استور، گانچھے اور شگر، میں بھی غریب لوگوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اڑان پاکستان کے زیر انتظام اہتمام رمضان پروگرام کے تحت پاکستان بیت المال گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نثار الحق کیانی کی درخواست پر منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال شاہین خالد بٹ نے گلگت بلتستان میں روزانہ 3200 نادار افراد میں یکم رمضان سے 27 رمضان تک افطار ڈنر تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔ ضلع گلگت میں پروینشیل ہسپتال، شہید سیف الرحمن گورنمنٹ ہسپتال، سٹی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل مناور میں روزانہ کی بنیاد پر افطار ڈنر کروایا جائے گا۔ مزید برآں دیگر اضلاع میں پاکستان بیت المال کے ضلعی دفاتر بشمول سکردو، غذر، دیامر، استور، گانچھے اور شگر، میں بھی غریب لوگوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔ غذر اور اسکردو میں پاکستان بیت المال کے سویٹ ہومز میں 300 جبکہ شیلٹر ہوم سکردو میں 500 افطار ڈنرز کا اہتمام کیا جائے گا، مجموعی طور پر گلگت بلتستان میں 85000 افطار ڈنر کا اہتمام ہوگا۔