Express News:
2025-02-20@20:31:51 GMT

راشد خان کو وسیم اکرم سے بڑا کرکٹر قرار دیدیا, کس نے؟

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے افغان اسپنر راشد خان کو سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے بڑا کرکٹر قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر کپتان اور افغان ٹیم کے ہیڈکوچ راشد لطیف نے کہا کہ اسپنر راشد خان کی وجہ سے افغانستان ٹیم کو صحیح معنوں میں شہرت ملی۔

انہوں نے دوران گفتگو ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ افغان اسپنر راشد خان سوئنگ کے سلطان وسیم سے بڑے کرکٹر ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹ کہاں سے ملیں گے؟ جانیے

راشد لطیف نے افغان ٹیم کو مشورہ دیا کہ انہیں اب اپنی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اسکے لیے انہیں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچز کھیلنا چاہیں۔

مزید پڑھیں: سرفراز نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کردی

ادھر آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شرکٹ کیلئے افغانستان کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے اور ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز جنوبی افریقا کیخلاف 21 فروری کو ہونیوالے میچ سے کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سوشل میڈیا نا دیکھا کریں ، سوشل میڈیا کودیکھ کر اثر لینا ہے نہ اس سے متاثر ہو کر فیصلے کرنے ہیں.جسٹس نعیم افغان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران سنیئرقانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے سلمان اکرم راجہ کے دلائل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم نے دلائل میں جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اختلاف کیا تھاتاہم انہوں نے سلمان اکرم راجہ کو ایسی کوئی ہدایت نہیں دی تھی اعتزاز احسن نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ بھی میرے وکیل ہیں سلمان اکرم نے گزشتہ روز جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اختلاف کیا جبکہ میں جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ جو سوال پوچھا تو وہ سب کے سامنے ہے، سوشل میڈیا نا دیکھا کریں ہم بھی نہیں دیکھتے، سوشل میڈیا کودیکھ کر اثر لینا ہے نہ اس سے متاثر ہو کر فیصلے کرنے ہیں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ خصوصی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی جسٹس مظہر علی نے کہا کہ اعتراض شاید صرف آرٹیکل 63 اے والے فیصلے کے حوالے پر ہے.

سلمان اکرم راجہ نے جسٹس نعیم اختر افغان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس منیب کے فیصلے کے صرف ایک پیراگراف سے اختلاف کیا تھا کل دلائل ارزم جنید کی جانب سے دیے تھے اور ان پر قائم ہوں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آپ کے سوال کو سرخیوں میں رکھا گیا کہ عالمی قوانین میں سویلنز کے کورٹ مارشل کی ممانعت نہیں. جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ جو سوال پوچھا تو وہ سب کے سامنے ہے سوشل میڈیا نا دیکھا کریں ہم بھی نہیں دیکھتے سوشل میڈیا کودیکھ کر اثر لینا ہے نہ اس سے متاثر ہو کر فیصلے کرنے ہیں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ میڈیا کو بھی رپورٹنگ میں احتیاط کرنی چاہیے جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ میرے خلاف بہت خبریں لگتی ہیں بہت دل کرتا ہے جواب دوں لیکن میرا منصب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ جواب دوں.

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بغیر کسی معذرت کے اپنے دلائل پر قائم ہوں جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ سوال تو ہم صرف مختلف زاویے سمجھنے کے لیے کرتے ہیں ہو سکتا ہے ہم آپ کے دلائل سے متفق ہوں. بیرسٹر اعتزاز احسن نے اپنی درخواست کا نمبر تبدیل ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پہلے دائر ہوئی تھی جواد ایس خواجہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ہیں جواد ایس خواجہ کے بعد میں دائر درخواست کو میرا کیس نمبر الاٹ کردیا گیا جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ایسا نا کریں ایسی باتوں سے اور کہیں پہنچ جائیں گے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں اس کیس پر ہیں اس کیس کی وجہ سے سپریم کورٹ انڈر ٹرائل ہے.

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں ہے عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے لطیف کھوسہ نے کہاکہ عدالتی فیصلوں کا تاریخ پھر جائزہ لیتی ہے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ لطیف کھوسہ صاحب آپ کا چشمہ آگیا ہے قانونی نکات پر دلائل شروع کریں؟ پہلے سیکشن ٹو ڈی کی قانونی حیثیت پر دلائل دیں . جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ سیکشن ٹو ڈی کو 9 اور 10 مئی کے ساتھ مکس نہ کریں پہلے ان سیکشنز کی آزادانہ حیثیت کا جائزہ پیش کریں سیکشن ٹو ڈی کا نو مئی دس مئی پر اطلاق ہوتا ہے یا نہیں اس سوال پر بعد میں معاونت کریں لطیف کھوسہ نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے سیکشن ٹو ڈی برقرار نہیں رکھا جا سکتا سپریم کورٹ کو ملٹری کورٹس کی تشکیل کو تاریخی تناظر میں دیکھنا ہوگا قرآن پاک اور دین اسلام میں بھی عدلیہ کی آزادی کا ذکر موجود ہے جسٹس جمال خان مندو خیل نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی خلفائے راشدین کے دور میں بھی تھی حضرت عمر عدلیہ اور حکومت کے سربراہ رہے وہاں دونوں علیحدہ نہیں ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ خلیفہ وقت کے خلاف یہودی کا فیصلہ آتا تھا وہ وقت بھی تھا .


متعلقہ مضامین

  • چیمپئینز ٹرافی؛ بنگلا دیشی ٹیم لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی ،بھارت کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا؟
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟
  • وسیم اکرم نے سلیکشن ٹیم پر سوالات اٹھا دیئے
  • 21 ویں ترمیم میں فوجی عدالتوں کو کالعدم کیوں نہیں قراردیا گیا؟ جج کا لطیف کھوسہ سے مکالمہ
  • سوشل میڈیا نا دیکھا کریں ، سوشل میڈیا کودیکھ کر اثر لینا ہے نہ اس سے متاثر ہو کر فیصلے کرنے ہیں.جسٹس نعیم افغان
  • سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو برگر بچے قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
  • چیمپئینز ٹرافی؛ اینیمیٹڈ پرومو نے مداحوں کو خوش کردیا
  • بانی پی ٹی آئی کے کہنے اپنی رکن قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت
  • بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلن کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا.جسٹس نعیم افغان
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ کا بلیک میں ٹکٹ کتنے کا فروخت ہورہا ہے؟