وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کر دی۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، وہ آئیں بیٹھیں ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم صدقِ دل سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم نے بہت نیک نیتی سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے۔
مذاکراتی کمیٹی کے مستقبل پر اسپیکر و حکومت دونوں تذبذب کا شکاراسلام آباد پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے.
انہوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں، پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا گیا، کھلے دل کے ساتھ ان سے مذاکرات میں بیٹھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ پاکستان کی ترقی و خوش حالی کا خواب ضرور شرمندۂ تعبیر ہو گا، اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، چاہتے ہیں کہ ملک آگے بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ کالے دھندے کے نتیجے میں پاکستان کا امیج خراب کرنے کی کوشش ہوئی، انسانی اسمگلنگ کے خلاف مزید اقدامات کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف شہباز شریف نے سے مذاکرات نے کہا کہ
پڑھیں:
رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
حمزہ شہباز---فائل فوٹوسابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اینٹی کرپشن کورٹ میں رمضان شوگر ملز کیس میں آج کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔
اینٹی کرپشن کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔
رمضان شوگر مل کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف مقدمے کی سماعت ملتویاینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کے مقدمے پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
درخواست کے مطابق حمزہ شہباز اپنی بیٹی کےعلاج کے لیے بیرونِ ملک ہیں، جس کے لیے آج کی پیشی پر حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائدے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔