پی ٹی آئی کے انکار کے باوجود ایاز صادق مذاکرات کی گاڑی پٹری پر چڑھنے کیلئے پُرامید
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مذاکرات سے صاف انکار کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی اب بھی مذاکرات کی گاڑی پٹری پر چڑھنے کیلئے پُرامید ہیں۔
پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے اپنی اپنی مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے باوجود ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوتوزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن نہ بننے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ حکومت کی جانب سے بھی مذاکراتی کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی گزشتہ دنوں کابینہ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، وہ آئیں بیٹھیں ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صدقِ دل سے مذاکرات کےلیے تیار ہیں، ہم نے بہت نیک نیتی سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف سے مذاکرات مذاکرات کی پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شائستہ پرویز ملک کو مبارکباد
شائستہ پرویز ملک اور وزیرِ اعظم شہباز شریف —فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے شائستہ پرویز ملک کو بین الاقوامی تنظیم ویمن پولیٹیکل لیڈرز کا سفیر بننے پر مبارک باد دی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بطور قانون ساز شائستہ پرویز ملک کا خواتین کوحقوق کی فراہمی یقینی بنانے میں اہم کردار رہا ہے۔
وزیراعظم کی ترسیلات زر میں اضافے پر قوم کو مبارکباداسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے کہ شائستہ پرویز ملک اس پلیٹ فارم سے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شائستہ پرویز ملک کا انتخاب حقوقِ نسواں کی جدوجہد کی خدمات کا عکاس ہے۔