2025-03-04@09:09:07 GMT
تلاش کی گنتی: 36
«فوٹیج میں»:
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے میں مسجد سے نماز پڑھتے شہری کا لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان سے بھرا بیگ چوری کرلیا گیا۔ مسجد سے شہری کا لیپ ٹاپ و بیگ چوری کرکے دوسرے نمازی کے جوتے پہن کر رفو چکر ہونے والے چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں پینٹ شرٹ اور سیاہ چشمے میں ملبوس ماڈرن چور کو دیکھا جا سکتا ہے۔ چور نے جوتے بھی من پسند پہنے اور شہری کا لیپ ٹاپ والا شولڈر بیگ اٹھا کر چلتا بنا۔ فوٹیج میں نمازیوں کو نماز ادا کرتے اور کچھ کو مسجد میں داخل ہوتے اور باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سیاہ رنگ...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر3 پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمرموٹرسائیکل سوارملزمان گلی میں آئے، اردگرد کا جائزہ لیا اورواپس مڑگئے، ملزمان نے اسکول کے بچوں سےکچھ فاصلے پرموٹرسائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر ان سے موبائل فون چھین لیا۔ اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں متاثرہ اسکول کے بچوں نے پولیس سے...
لاہور میں کاہنہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس کانسٹیبل کو روندنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار اختر حسین رنگ روڑ پر کھڑا تھا، تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری، سفید رنگ کی گاڑی نے اوور ٹیک کیا، پولیس اہلکار حادثے کا شکار ہو گیا۔ جاں بحق پولیس ملازم اختر حسین ایم ٹی ونگ میں بطور ڈرائیور تعینات تھا، پولیس نے کیمروں کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔
لاہور: مسلم ٹاؤن کے علاقے میں چور نے مسجد سے نمازی کا قیمتی لیپ ٹاپ چرا لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں نامعلوم چور کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محسن ناصر نامی شہری نے ایوبیہ مارکیٹ کی مسجد میں ظہر کی نماز ادا کی۔ نماز کی ادائیگی سے قبل اس نے اپنا لیپ ٹاپ صف میں رکھا مگر جیسے ہی وہ عبادت میں مصروف ہوا، ایک نامعلوم چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتی لیپ ٹاپ لے کر فرار ہوگیا۔ محسن ناصر کے مطابق چوری ہونے والے لیپ ٹاپ کی مالیت اڑھائی لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے...
لاہور تھانہ ہیئر کے علاقے سے تاجر کو گھر کی دہلیز سے اغوا کر لیا گیا جب کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلال شفیق نامی تاجر کو گزشتہ روات اغوا کیا گیا، اغواکار تاجر بلال شفیق کوگاڑی میں زبردستی بٹھا کر لے گئے۔ پولیس نے مغوی کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، حکام کا کہنا تھا کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، حکام نے کہا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق...
شہرقائد میں ڈاکوراج برقرارہے طارق روڈ دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2ملزمان اسلحے کے زور پرکراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے جب کہ واردات کی سی سی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق واردات کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ،واردات پیرکی شپ پیش آئی، کراچی چیمبرآفس کامرس کے عہدیدار کے اعلیٰ حکام سے ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کردیا۔ فیروزآباد تھانے کے علاقے طارق رود دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2 ملزمان اسلحے کے زور پر کراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارمحمد اکرم رانا کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کا ملازم کندھے...
چوری والے فیڈرز پر سحر و افطار کے اوقات میں بجلی فراہم کی جائے گی، اویس لغاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور اسپیشل اسسٹنٹ برائے پاور محمد علی نے بریفنگ دی۔ اس دوران میڈیا کوریج پر اویس لغاری بھڑک اٹھے۔ دوران اجلاس وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے واضح کیا کہ حکومت کا سولر پر ٹیکس لگانے کا نہ کوئی ارادہ تھا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں آئی پی پیز کا ایک بھوت سوار تھا،...
لاہور میں 18 سالہ ملازمہ سمیہ کی چھت سے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ لاہور کے تھانہ ہیرکے علاقے میں 18 سالہ ملازمہ سمیہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔ سمیہ کی چھت سے نیچے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ جاں بحق ملازمہ کی لفٹ میں جانے اور باہر نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت سمیہ کی والدہ نسرین بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔سمیہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرے۔ پولیس کا موقف ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ...
لاہور: ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو گھر سے 85 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مدعی محمد فیصل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دروازہ کھٹکھٹا کر پروین نامی خاتون کو پستول سے یرغمال بنا کر گھر کا سامان لوٹ لیا۔ ملزمان نے 8 موبائل فون، 12 گھڑیاں اور 60 لاکھ مالیت کے زیوارت لوٹ لیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی...
لاہور: اسلام پورہ کے علاقے میں نجی اسکول پر نامعلوم بھتہ خوروں نے فائرنگ کر دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق بھتہ خوروں نے اسکول مالک خرم دلاور سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا جس پر پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ بھتہ نہ دینے پر گزشتہ روز ملزمان نے اسکول پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، بھتہ طلب کرنے والے گروہ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ Tagsپاکستان
کراچی: اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دوران واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان لوٹ مار کرنے آئے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان نے بیکری کے اندر لوٹ مار کی اور دو ملزمان بیکری کے باہر کھڑے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں بآسانی شناخت کیا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دوران واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان لوٹ مار کرنے آئے تھے۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان نے بیکری کے اندر لوٹ مار کی اور دو ملزمان بیکری کے باہر کھڑے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں با?سانی شناخت کیا جا سکتا ہے۔پولیس...
کراچی: راہ چلتی برقع پوش خاتون سے ملزم ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ شہرقائد میں موبائل فون چھینےکے بعد راہ چلتی خواتین سے بیگ چھینےکے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلع وسطی کے تھانے جوہرآباد کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 9 ریلوےسوسائٹی میں موٹرسائیکل سوارملزم راہ چلتی برقع پوش خاتوں نے ہینڈ بیگ چھین کر فرارہوگیا ۔ پیرکی دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، جس میں ایک خاتون کوگلی سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون کے تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوارملزم نے دن دیہاڑے خاتون کا بیگ چھینا اورفرارہوگیا۔ متاثرہ خاتون موٹرسائیکل سوار...
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 14 نزد مصطفیٰ مسجد کے قریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک موٹرسائیکل سوار ملزم کی جناب سے خاتون سے بدتمیزی کی گئی تھی۔ ویڈیو پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیئے تھے۔ جوہر آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزم کی شناخت محمد کاشف ولد غلام نازک کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم بلاک 14 فیڈرل...
بورے والا میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا طارق کے گھر پر ملزمان نے حملہ کردیا۔ لیگی رہنما رانا طارق کے گھر گزشتہ روز ملزمان نے حملہ کیا اور ان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
لاہور میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا۔ پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی رہی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملازمہ کو بچے کے چہرے پر کپڑا رکھ کر سانس بند کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے کے والد مطلوب ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی 30 سالہ ملازمہ صائمہ 3 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔بچے کے رونے پر اسے تھپڑ مارے۔ بچے کی طبیعت خراب ہونے پر...
سٹی42: نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے بائث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3ماہ کے بچےپر نکالتی رہی، جس کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔ بچے کو طبیعت بگڑنے پر والدین نے ہسپتال منتقل کیا۔ملازمہ والدین کے گھر سے جانے پر گھر سے نقدی،زیورات چوری کر کے فرار ہوگئی۔ نومولود کے والدین نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو بچے پر تشدد کا انکشاف ہوا۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازمہ نومولود کے رونے پر تشدد کرتی رہی، ملازمہ نے بچے کے چہرے پر کپڑا رکھ کر سانس بند کرنے کی کوشش کی اور بچے کے چہرے پر تھپڑ برساتی رہی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں قیمتی اشیاء چوری کرنے والی خواتین کے گروہ نے تھانہ بنی کے علاقے میں واقع جیولری شاپ پر بھی ہاتھ کی صفائی دِکھا دی۔خاتون کی دیدہ دلیری سے جیولری شاپ پر سونے کا قیمتی ہار چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چند خواتین جیولری شاپ پر جیولری دیکھ رہی ہوتی ہیں کہ اس دوران ایک خاتون اچانک 6تولے کا قیمتی ہار اٹھا کر گود میں رکھ لیتی ہے۔ خاتون کو ہار گود میں رکھ کر انتہائی تیزی سے اس پر چادر ڈالتے بھی دیکھا گیا۔خواتین کے جانے کے بعد جیولری شاپ کی انتظامیہ نے دیکھا تو ہار غائب تھا، خواتین دکان سے رکشے میں بیٹھ کر فرار...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن کے علاقے منصور نگرمیں کٹی پہاڑی قبرستان کے قریب نجی کلینک میں لنگڑے ڈاکوؤں نے واردات کی۔ کلینک میں لوٹ مار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی وارداتیں عروج پر ہیں ، اب ہٹے کٹے ملزمان کے بعد لولے لنگڑے بھی وارداتیں کرنے لگے ہیں۔ پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون منصور نگر میں 2 ملزمان نے کلینک میں لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان کلینک کے اندر داخل ہوئے، ایک ملزم نے لنگڑے ساتھی کو پستول تھمایا اور خود لوٹ مار کرنے لگا۔ فوٹیج میں لنگڑانے والے ملزم کو دیوار کا سہارا لے کر کھڑا...
بینکوں سے رقم لیکر نکلنا شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا جبکہ مسلح ڈاکو کراچی کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے 35 لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق منگل کوشاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے35لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 2 موٹرسائیکل سوار3مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال تک پہنچے، مسلح ملزمان کو دیکھ کرشہری نے گاڑی لاک کرلی۔ ایک ملزم نے اسلحہ کے زورہرشہری کو گاڑی میں ہی محصورکردیا، ملزمان نے پستول کے بٹ مارکرشہری کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، ملزمان کو گاڑی سے...
الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2 – دی رول کو سینما گھروں میں زبردست کامیابی ملی، اور اب شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ فلم جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کا نیا ورژن "پشپا 2 – ری لوڈڈ” اضافی 23 منٹ کی فوٹیج کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ نیٹ فلکس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا، "دی مین، دی مِتھ، دی برانڈ پشپا کی حکمرانی شروع ہونے والی ہے! دیکھیں پشپا 2 – ری لوڈڈ ورژن نیٹ فلکس پر جلد، تلگو، تمل، ملیالم اور کناڈا زبان میں!” نیٹ فلکس کے "نیو اینڈ ہاٹ” سیکشن میں فلم کا پوسٹر شائع کیا گیا ہے، جس...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسمیات کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے مچھلی کے تاجر کو دن دہاڑے قتل کردیا اور فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود محکمہ موسمیات نبی ویو اپارٹمنٹ کباب جی ریسٹورینٹ کے قریب مین روڈ پر ڈبل کیبن گاڑی ٹویو ٹا ہائی لیکس ایل بی 5393 سے اترنے والے شخص کو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر موقع سے فرار ہوگیا۔مقتول کی شناخت 45 سالہ فرحان قاسم کھتری ولد نسیم قاسم کھتری کے نام سے ہوئی جو اسکیم 33 کیپٹیل سوسائٹی کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا جس میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ مقتول مچھلی کا تاجر تھا...
کراچی: گھر کے باہر کھڑی کار چند لمحوں میں چوری کرلی گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ ضلع کورنگی میں ماہر چور چند لمحوں میں گھر کے باہر کھڑی کار چوری کر کے فرار ہوگئے۔ واقعہ شاہ فیصل کالونی الفلاح سوسائٹی میں پیش آیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ چوری کے واقعے کی سامنے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے چند لمحوں میں واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے۔ ایک ملزم نے انتہائی مہارت سے چند سیکنڈز میں کار کاگیٹ کھولا اور گاڑی اسٹارٹ کرلی۔ملزمان باآسانی کار لے کر فرار ہوگئے ۔ شہری عتیق احمد نے کار...
راولپنڈی میں ڈکیتی و زبردستی مال چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو بچیوں کو اسکول سے لیکر آنے والی خاتون سے زیورات لوٹ کر لے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں بچیوں کو شور مچا کر ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون اپنی دو بچیوں کو اسکول سے پِک کرنے کے بعد گھر پہنچنے پر کار گلی میں پارک کر رہی ہوتی ہے کہ اس دوران ایک بچی اسکول بیگ کے ساتھ اتر کر گاڑی کے عقب میں کھڑی ہو جاتی ہے جبکہ دوسری...
لاہور: پولیس نے دفاتر اور دکانوں پر جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے سالا بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔ گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر فردوس مارکیٹ سے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جو دکانوں اور دفاتر کو جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ دونوں ملزمان آپس میں سالا بہنوئی ہیں۔ ملزمان سالا اور بہنوئی علی الصبح 4 سے 8 بجے کے دوران وارداتیں کرتے تھے ۔ ملزمان نے 4 ماہ قبل گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ اس واقعے کی فوٹیج میں دکاندار سے ہاتھاپائی اور فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ایک اور فوٹیج میں بھی ملزمان کو دفتر جاتے...
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ملک کے 8، 10 اداروں کے سی سی ٹی وی کیمرے کیسے بند ہوگئے؟ 8 گھنٹے کی پوری فوٹیج کہاں ہے؟ اسے کس نے غائب کیا؟۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی واقعات اور 26نومبر واقعات کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے کو حکومت کی جانب سے منظور نہ کیے جانے پر سلمان اکرم راجا کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ملک کے آٹھ، دس اداروں کے سی سی ٹی وی کیمرے کیسے بند ہوگئے؟ 8...
ممبئی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر باندرہ میں ان کے گھر میں ہونے والے چاقو کے حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ یہ فوٹیج جمعرات کی صبح 2:33 بجے کی ہے، جس میں حملہ آور کو اداکار کے اپارٹمنٹ کی سیڑھیوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور نے ٹی شرٹ، جینز اور کندھے پر ایک نارنجی رنگ کا کپڑا رکھا ہوا ہے۔ فوٹیج میں اسے سیڑھیاں اترتے اور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق، حملہ آور نے پہلے عمارت کے پیچھے کی دیوار عبور کی، پھر پچھلی سیڑھیوں سے اوپر جا کر فائر ایگزٹ...
شاہدرہ کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے جدید اسلحے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 42لاکھ روپے لوٹ لیے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو پٹرول پمپ پر مینیجر اور ملازمین پر اسلحہ کے زور پر تشدد بھی کرتے رہے اور انہیں زمین پر بٹھا دیا۔ واردات کے دوران پٹرولنگ پولیس غائب رہی۔ واردات کے دوران ایک ڈاکو نے ہتھوڑے سے سیف توڑی جبکہ دو ڈاکوؤں نے ملازمین پر اسلحہ تان کر رکھا، شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکو واردات کے بعد ہاتھوں میں بندوقیں تھامے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ ڈاکو 42 لاکھ نقدی اور 4 موبائل فونز لوٹ کر لے گئے،...
لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے جدید اسلحے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 42لاکھ روپے لوٹ لیے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو پٹرول پمپ پر مینیجر اور ملازمین پر اسلحہ کے زور پر تشدد بھی کرتے رہے اور انہیں زمین پر بٹھا دیا۔ واردات کے دوران پٹرولنگ پولیس غائب رہی۔ واردات کے دوران ایک ڈاکو نے ہتھوڑے سے سیف توڑی جبکہ دو ڈاکوؤں نے ملازمین پر اسلحہ تان کر رکھا، شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکو واردات کے بعد ہاتھوں میں بندوقیں تھامے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ ڈاکو 42 لاکھ نقدی اور 4 موبائل فونز لوٹ کر...
نینتھارا کی نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری "نینتھارا: بیونڈ دی فیری ٹیل" کے حوالے سے رپورٹس تھیں کہ فلم چندر مکھی کے پروڈیوسرز نے اس پر فوٹیج کے غیر مجاز استعمال کا الزام عائد کیا ہے اور 5 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا ہے۔ تاہم، پروڈکشن ہاؤس سیواجی پروڈکشنز نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فوٹیج کا استعمال ان کی اجازت سے ہوا ہے۔ چندر مکھی، جس میں رجنی کانت، جیوتیکا، اور پربھو نے اداکاری کی، نینتھارا کے کیریئر کی اہم فلموں میں سے ایک تھی۔ نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری میں نینتھارا کے فلمی سفر اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، فلم کی شوٹنگ کے کچھ کلپس استعمال کیے گئے جن پر اعتراض اٹھایا...