راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں قیمتی اشیاء چوری کرنے والی خواتین کے گروہ نے تھانہ بنی کے علاقے میں واقع جیولری شاپ پر بھی ہاتھ کی صفائی دِکھا دی۔خاتون کی دیدہ دلیری سے جیولری شاپ پر سونے کا قیمتی ہار چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چند خواتین جیولری شاپ پر جیولری دیکھ رہی ہوتی ہیں کہ اس دوران ایک خاتون اچانک 6تولے کا قیمتی ہار اٹھا کر گود میں رکھ لیتی ہے۔

خاتون کو ہار گود میں رکھ کر انتہائی تیزی سے اس پر چادر ڈالتے بھی دیکھا گیا۔خواتین کے جانے کے بعد جیولری شاپ کی انتظامیہ نے دیکھا تو ہار غائب تھا، خواتین دکان سے رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوئیں۔مالک کے مطابق ہار 6تولے کا تھا جس کی قیمت تقریباً 18 لاکھ روپے بنتی ہے۔ایس ایچ او تھانہ بنی راجہ حسنین ایس کا کہنا ہے کہ واقعہ رپورٹ ہوا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جیولری شاپ

پڑھیں:

گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر مرزا گوہر رشید اور ان کی ہونے والی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کا کارڈ وائرل ہو رہا ہے جس میں درج تاریخ کے مطابق یہ دونوں آئندہ ماہ یعنی 2 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔

اس خوبصورت جوڑی کی شادی کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ ان کی شادی کی خبریں گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں۔سوشل میڈیا پر گوہر اور کبریٰ کے مداح ان کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ کبریٰ اور گوہر کا نکاح سعودی عرب میں ہوگا، تاہم تاحال نکاح کی تقریب سے متعلق سامنے آنے والی ان خبروں کی اداکار کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ملتان: ایس ایچ اوکا بزرگ شہری پر تشدد، موٹر سائیکل سے نیچے گرادیا، ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • خواتین کی خدمت میں مصروف ایک باکمال خاتون
  • اورنگی ٹائون میں معذور افراد بھی وارداتیں کرنے لگے
  • شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • خواتین جنوری 2025
  • گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
  • حیدرآباد کے سول اسپتال میں ادویات چوری کرنیوالی نرسز پکڑی گئیں
  • حیدرآباد سول اسپتال میں ادویات چوری کرنے والی دو نرسز پکڑی گئیں
  • توشہ خانہ سے کس کو کیا کیا ملا؟ سب سامنے آگیا
  • پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون سے شادی کے خواہشمندکئی لوگ سامنے آگئے،ویڈیوز دیکھیں