لاہور: نجی ریسٹورنٹ پر پیٹرول بوتل بموں سے حملہ، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں نجی ریسٹورنٹ پر پیٹرول بوتل بموں سے حملہ کیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق واقع اکبر چوک کے قریب پیش آیا، فوٹیج میں ملزمان کو پٹرول بوتل بموں سے حملہ کرتے اور آگ کے شعلوں کو بلند ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزمان کو روکنے کے لیے پولیس اہلکار کی جانب سے ہوائی فائر بھی کیے گئے، پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹک ٹاکر کے ساتھ وائرل ویڈیو، پولیس اہلکار کی شناخت ہوگئی
ٹک ٹاکر کے ساتھ وائرل ویڈیو، پولیس اہلکار کی شناخت ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) لاہور سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ نظر آنے والا پولیس اہلکار اصل میں محکمہ پولیس کا ملازم نکلا۔
رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار پولیس لائنز میں تعینات تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی کے بعد ذاتی حیثیت میں کاشف ضمیر کی تقریبات میں شرکت کرتا رہا۔
ویڈیو میں اہلکار کو وردی میں دیکھا گیا جبکہ وہ کاشف ضمیر کے ساتھ ایک تقریب میں پیسوں کا تھال اٹھائے نظر آیا، جس پر پولیس حکام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بیان دیا کہ اہلکار کا یہ طرزِ عمل پوری فورس کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہے۔
فیصل کامران کے مطابق پولیس نے متعلقہ اہلکار کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اہلکار اپنی ریسٹ کے دوران ذاتی طور پر ٹک ٹاکر کے ساتھ تقریبات میں جاتا رہا۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید افراد کے ملوث ہونے کی صورت میں ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔