راولپنڈی؛ مسجد میں نماز پڑھتے شہری کا لیپ ٹاپ بیگ چوری، فوٹیج بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے میں مسجد سے نماز پڑھتے شہری کا لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان سے بھرا بیگ چوری کرلیا گیا۔
مسجد سے شہری کا لیپ ٹاپ و بیگ چوری کرکے دوسرے نمازی کے جوتے پہن کر رفو چکر ہونے والے چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں پینٹ شرٹ اور سیاہ چشمے میں ملبوس ماڈرن چور کو دیکھا جا سکتا ہے۔
چور نے جوتے بھی من پسند پہنے اور شہری کا لیپ ٹاپ والا شولڈر بیگ اٹھا کر چلتا بنا۔ فوٹیج میں نمازیوں کو نماز ادا کرتے اور کچھ کو مسجد میں داخل ہوتے اور باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سیاہ رنگ کی پینٹ اور شرٹ میں ملبوس چور ہاتھ میں موبائل فون اور چشمہ تھامے نمازیوں کے پاس نیلے رنگ کے بورڈ کو بظاہر اپنے بیگ کے سامنے رکھتا ہے جس کے بعد مذکورہ شخص کچھ وقت کے لیے مسجد کے اندر جاتا ہے پھر اسی لمحے واپس آکر اسی جگہ سے ہوتے ہوئے جوتوں والی جگہ کا جائزہ لیتا ہے، جوتوں کا جائزہ لینے کے بعد اسی بورڈ والی جگہ جاتا ہے۔
ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلے رنگ والی بورڈ کی جگہ سے وہ پہلے شہری ضیاء الرحمان کا شولڈر بیگ جس میں لیپ ٹاپ و دیگر اشیاء ہوتی ہیں اٹھا کر ٹوپیوں والے جنگلے کے ساتھ رکھتا ہے، پھر اپنا بیگ اٹھا کر کندھے پر لٹکاتا ہے اور سیاہ چشمہ لگا کر جوتوں والے اسٹینڈ پر بظاہر جوتے ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے۔
جوتوں کے اسٹینڈ کا جائزہ لینے کے بعد مذکورہ شخص ایک مرتبہ پھر مڑتا ہے اور زمین پر پڑے جوتے پسند آنے پر پہن لیتا ہے۔
فوٹیج میں ہاتھ کی صفائی دیکھانے والے شخص کو مسجد کے بیرونی گیٹ سے سیڑھیاں اترتے اور سیڑھیوں سے ہی ٹوپیوں کے جنگلے کے پاس پہلے سے رکھا شہری کا شولڈر بیگ اٹھاتے اور مسجد سے جاتے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں؛ لاہور میں چور نے مسجد کو بھی نہ بخشا، نمازی کا قیمتی لیپ ٹاپ چرا لیا
شہری ضیاء الرحمان کی درخواست پر کینٹ پولیس نے لیپ ٹاپ و بیگ چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملازمت کرتا ہوں، صدر کے علاقے میں واقع مسجد میں اپنے قریب بیگ رکھا جس میں لیپ ٹاپ، ضروری کاغذات اور یو ایس بی سمیت چارجر وغیرہ موجود تھے لیکن نماز پڑھ کر دیکھا تو بیگ غائب تھا، تلاش کرنے اور مسجد کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے پر پتہ چلا کہ نامعلوم چور بیگ چرا کر لے گیا۔
ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش میں مصروف ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں بھی مسجد سے شہری کے لیپ ٹاپ چوری کا واقعہ سامنے آیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہری کا لیپ ٹاپ فوٹیج میں بیگ چوری
پڑھیں:
کراچی میں چوری کی انوکھی واردات، چور ڈرامائی انداز میں دکان سے رقم لے اڑے
کراچی میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے جہاں چور ڈرامائی انداز میں موبائل کی دکان سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں دو قیمتی کتے چوری ہونے کی انوکھی واردات
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کراچی کی گلشن اقبال موبائل مارکیٹ میں پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو کے مطابق ایک شخص نے جاتے جاتے آٹا زمین پر گرایا اور پھر دکاندار کو مدد کے لیے باہر بلایا۔
دکاندار اس شخص کی مدد کے لیے دکان سے باہر آیا تو دوسرا ملزم چپکے سے دکان میں داخل ہوا اور کاؤنٹر سے رقم چوری کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد ملزمان کی تلاش جاری ہے، تاہم متاثرہ دکاندار نے تاحال رابطہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں گجرانوالہ میں انوکھی واردات: ریسٹورنٹ سے مچھلی، رائتہ سالاد اور پکوڑے چوری
واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں بھی پیزا بوائے سے ملزمان پیزا لے کر بھی فرار ہوگئے تھے۔ اور ایسی کئی اور وارداتیں بھی سامنے آچکی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آٹا گرانا انوکھی واردات پولیس چور فرار چوری سی سی ٹی وی ویڈیو کراچی موبائل وی نیوز