ممبئی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر باندرہ میں ان کے گھر میں ہونے والے چاقو کے حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ 

یہ فوٹیج جمعرات کی صبح 2:33 بجے کی ہے، جس میں حملہ آور کو اداکار کے اپارٹمنٹ کی سیڑھیوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور نے ٹی شرٹ، جینز اور کندھے پر ایک نارنجی رنگ کا کپڑا رکھا ہوا ہے۔ فوٹیج میں اسے سیڑھیاں اترتے اور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

پولیس کے مطابق، حملہ آور نے پہلے عمارت کے پیچھے کی دیوار عبور کی، پھر پچھلی سیڑھیوں سے اوپر جا کر فائر ایگزٹ کے ذریعے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا۔

سیف علی خان کے گھر میں کام کرنے والی ایک ملازمہ، ایلیا ما فلپیس المعروف لیما، نے سب سے پہلے حملہ آور کو دیکھا اور چیخ کر سب کو خبردار کیا۔ 

اداکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کا سامنا کیا لیکن حملہ آور نے انہیں چھ مرتبہ چاقو مارا، جن میں ایک چاقو ان کی ریڑھ کی ہڈی میں پھنس گیا۔

سیف علی خان کو ان کے بیٹے ابراہیم نے فوری طور پر لیلاوتی اسپتال پہنچایا۔ اسپتال کے ڈاکٹر نیتن ڈانگے کے مطابق، اداکار کی حالت اب مستحکم ہے۔ 

ان کا کہنا تھا، "ہم نے ایمرجنسی سرجری کے ذریعے چاقو نکال دیا ہے اور ریڑھ کی ہڈی کے لیک ہونے والے سیال کو مرمت کیا ہے۔ ان کے بائیں ہاتھ اور گردن پر گہرے زخموں کا علاج کیا گیا ہے۔"

پولیس نے اس واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے، جس میں ڈکیتی، غیر قانونی داخلہ، اور شدید چوٹ پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد حملہ آور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیف علی خان حملہ آور

پڑھیں:

شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

-----فائل فوٹو

شانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسر اور جوان محفوظ رہے۔

پولیس وین پر حملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا فیصلہ

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار
  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • مولانا حامد اور بنوں کینٹ حملوں کا ذمہ دار نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے
  • شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار
  • ضلع شانگلہ: دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی بروقت کاروائی بڑا حملہ ناکام
  • فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا
  • اداکار پرتھ سمتھان نے اے سی پی پردیومن کا کردار ادا کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟
  • شوہر نے جعلی عامل کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا؛ وجوہات سامنے آگئیں
  • صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی