اہم ن لیگی رہنما کے گھر پر حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بورے والا میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا طارق کے گھر پر ملزمان نے حملہ کردیا۔
لیگی رہنما رانا طارق کے گھر گزشتہ روز ملزمان نے حملہ کیا اور ان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتا،پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا
وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتا،پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا،، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تاجر کے ساتھ ملزمان علی رضا میجر، اظہر حیات، حمزہ اور عبدالمعید نے آئی ئی فون کی کھیپ مانگوانے کے لئے 33کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سودا طے کیا، تاجر کی جانب سے 15 کروڑ کیش حوالے کر دیا گیا، میجر علی رضا نامی شخص رقم وصول کر کے غائب ہو گیا جبکہ موبائل فون کی کھیپ دو گھنٹے میں دینے کا وعدہ کیا گیا، ملزمان نے رقم لینے کے بعد رابطہ ختم کر دیا، تھانہ کوہسار پولیس نے عبدالمعید، حمزہ اور اظہر حیات کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، جبکہ مقدمہ کا مرکزی ملزم علی رضا تاحال فرار ہے۔