سی ٹی ڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی الخوارج کے گرفتارکارکن کی فوٹیجز حاصل کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن کی 34 مقامات کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔
سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن خلیل الرحمن کی 34 مقامات کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ فوٹیجز میں گرفتار ملزم کو مختلف علاقوں میں پیدل گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔گرفتار ملزم کھڈا مارکیٹ سے سعودی قونصلیٹ تک پیدل چلتا ہوا آیا۔ گرفتار ملزم سعودی قونصلیٹ کے قریب صدر جانے والی بس پر چڑھا ایکس 10 روٹ کی بس کے ذریعے ملزم ایمپریس مارکیٹ پہنچا۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ طالبان کے حق میں وال چاکنگ کرنے والا ٹی ٹی پی کا اہم کارکن گرفتار
گرفتار ملزم بس سے اتر کر پیدل چلتا ہوا مزار قائد پر پہنچاگرفتار ملزم 3 بجکر 31 منٹ پرمزار قائد میں داخل ہوا تھا۔ملزم نے مزار قائد پر4 بجکر 10 منٹ پرٹی ٹی پی کے لیے ویڈیو بنائی۔ خلیل الرحمن 4 بجکر 40 منٹ پر مزارسے نکلا اور پارکنگ پلازہ سے ہوتا ہوا ایمپریس مارکیٹ پہنچا۔ملزم ساتھی کے ہمراہ صدر سے بس میں بیٹھا اور واپس ڈیفنس گی۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم خلیل الرحمن کا تعلق نُور ولی اللہ گروپ سے ہے۔ ملزم نے الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پرملزم نے مزار قائد پر ویڈیوز بنائیں۔ گرفتار ملزم نے ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا اور دھمکی دی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔ گرفتار ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کرچکا ہے۔
خلیل الرحمن افغانستان سے کراچی آکرمخلتف ہوٹلوں پر کام کرتا رہا ہے۔ ملزم نے بعد میں ایک پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی۔ انچارج سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتارملزم ڈیفنس میں ایک بنگلے پرسیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتا تھا۔ ملزم رات میں دیواروں پرٹی ٹی پی کی وال چاکنگ کرتا تھا ۔گرفتار ملزم سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے اورتفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار ملزم خلیل الرحمن سی ٹی ڈی ٹی ٹی پی
پڑھیں:
کالعدم تنظیم کیلیے چندہ اکٹھا کرنیوالے ملزم کو 10 سال قید، 60 ہزار جرمانہ
پشاور:کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والے ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے میں گرفتار ملزم کے مقدمے کی سماعت کی، جس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل میں بتایا کہ ملزم فہیم خان پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس نے 22 اگست 2023 کو حراست میں لیا تھا۔ ملزم کے خلاف دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پراسیکیوشن کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف ٹرائل شروع کیا اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔