نیند میں خلل آنے پر سفاک ملازمہ کا نومولود پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سٹی42: نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے بائث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3ماہ کے بچےپر نکالتی رہی، جس کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔
بچے کو طبیعت بگڑنے پر والدین نے ہسپتال منتقل کیا۔
ملازمہ والدین کے گھر سے جانے پر گھر سے نقدی،زیورات چوری کر کے فرار ہوگئی۔ نومولود کے والدین نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو بچے پر تشدد کا انکشاف ہوا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازمہ نومولود کے رونے پر تشدد کرتی رہی، ملازمہ نے بچے کے چہرے پر کپڑا رکھ کر سانس بند کرنے کی کوشش کی اور بچے کے چہرے پر تھپڑ برساتی رہی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔
سرکاری سکولز کو نجی اور سرکاری اشتراک سے چلانے کے فیصلے کیخلاف درخواست ,ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
لاہور: ملزمان کا شہری کو اغوا کرکے تشدد، سر مونڈ دیا، ویڈیو وائرل
لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا سر مونڈ دیا۔
رپورٹ کے مطابق تشدد کے باعث شہری کے ایک کان کا پردہ پھٹ گیا، ملزمان نے بال اتارنے کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی۔
واقعہ کے درج مقدمے کے متن کے مطابق شہری نے بتایا کہ ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغوا کرکے تشدد کیا۔
پولیس نے شہری حسن کے بیان پر ملزمان ملازم حسین، قدیر، علی شان اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔