لاہور:

پولیس نے دفاتر اور دکانوں پر جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے سالا بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔

گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر فردوس مارکیٹ سے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جو دکانوں اور دفاتر کو جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ دونوں ملزمان آپس میں سالا بہنوئی ہیں۔

ملزمان سالا اور بہنوئی علی الصبح 4 سے 8 بجے کے دوران وارداتیں کرتے تھے ۔

ملزمان نے 4 ماہ قبل گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ اس واقعے کی  فوٹیج میں دکاندار سے ہاتھاپائی اور فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ایک اور فوٹیج میں بھی ملزمان کو دفتر جاتے شہری سے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزمان داؤد اور سنی مسیح سے ہزاروں روپے نقدی، 2 پستول، 3 موبائل فون اور  چوری شدہ 125موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ: منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گوالمنڈی کے اہلکار کاسی قبرستان کے علاقے میں منشیات فروش ظہور درانی کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچے تو ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 1800گرام چرس اور ایک عدد ٹی ٹی پستول برآمد کرلی، اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے میں زخمی تیسرا ملزم بھی ہلاک
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر لیبیا سے آنے والے 2 مسافروں سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • قیصر معصوم بننے کا ڈرامہ کرتے ہیں: فضیلہ قاضی
  • دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار
  • کوئٹہ: منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار
  • اوکاڑہ میں شادی ہال سے طلائی زیورات چرانے والے 2 کم عمر چور گرفتار
  • ترکی: ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • نادرا کی بائیکر سروس: ایک مثبت قدم مگر مسائل برقرار
  • پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار