شاہدرہ کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے جدید اسلحے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 42لاکھ روپے لوٹ لیے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو پٹرول پمپ پر مینیجر اور ملازمین پر اسلحہ کے زور پر تشدد بھی کرتے رہے اور انہیں زمین پر بٹھا دیا۔ واردات کے دوران پٹرولنگ پولیس غائب رہی۔

واردات کے دوران ایک ڈاکو نے ہتھوڑے سے سیف توڑی جبکہ دو ڈاکوؤں نے ملازمین پر اسلحہ تان کر رکھا، شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکو واردات کے بعد ہاتھوں میں بندوقیں تھامے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

ڈاکو 42 لاکھ نقدی اور 4 موبائل فونز لوٹ کر لے گئے، چہرے واضح ہونے کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کو تاحال پکڑ نہیں سکی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ کیشیئر عامر مغل کی مدعیت میں درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو کیمروں کی مدد سے تلاش کیا جا رہا ہے، سیف سٹی کے کچھ کیمرے خراب ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ممبئی‘اداکار سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت میںزخمی،اہلیہ‘بیٹے محفوظ رہے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر فائر ایگزٹ کا استعمال کرکے سیف اور کرینہ کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی ۔واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی تقریباًرات3 بجے پیش آیا۔حملہ آور نے سیف علی خان پرچاقوسے وارکیے جس سے انہیں 6 زخم آئے‘ دو زخمی گہرے اور ایک ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔ خوش قسمتی سے انکی بیوی کرینہ کپور اور بچے محفوظ رہے۔پولیس نے انکشاف کیا کہ حملہ آور کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی۔سیف کو فوری طور پر لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انکی ریڑھ کی ہڈی کے قریب پھنسے چاقو کے ٹکڑے کو نکالنے کیلئے ہنگامی سرجری کی۔ ڈاکٹرز نے انکی حالت خطرے سے باہربتائی ہے۔دوران ڈکیتی گھر میں موجود خاتون ملازمہ پر بھی حملہ ہوا جس کا علاج کیا گیا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیجزمیں دو مشتبہ افراد دکھائی دیئے ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں۔مداحوں نے کرینہ اور بچوں کی خیریت کے بارے سوالات کیے، جس پر انکے محفوظ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔بالی وڈ اسٹارز اور حزب اختلاف کے سیاستدانوں نے پولیس سے شہر میں سکیورٹی انتظامات کو بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمیٰ بخاری
  • ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمی بخاری
  • کراچی: مبینہ مقابلوں میں دو زخمی سمیت تین ڈاکو گرفتار
  • ممبئی‘اداکار سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت میںزخمی،اہلیہ‘بیٹے محفوظ رہے
  • بھارت: ڈاکو اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والوں کو لوٹ کر فرار
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت اور ٹریفک حادثات میں 15 دنوں میں 36 شہری جاں بحق
  • فیصل آباد: ڈاکو ڈیلیوری بوائے سے نقدی کے ساتھ پیزا بھی چھین کر لے گئے
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ڈاکوؤں کے چاقو سے کئی حملے
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار