کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دوران واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان لوٹ مار کرنے آئے تھے۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان نے بیکری کے اندر لوٹ مار کی اور دو ملزمان بیکری کے باہر کھڑے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں با?سانی شناخت کیا جا سکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ مومن آباد اور اقبال مارکیٹ پولیس مشترکہ طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کر رہی ہے۔کرائم سین یونٹ کی مدد سے واردات کے اہم شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ارمغان کے گھر سے پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے گھر سے پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں ڈیفنس میں چھاپے کے دوران کئی گئی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق گھر سے ارمغان کی طرف سے پولیس پر شدید فائرنگ کی گئی تھی۔

عدالت نے آج قتل کیس کے ملزم ارمغان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

اس سے قبل ایس ایس پی انیل حیدر نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق کہا کہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت لاش کو ٹھکانے لگایا۔

انیل حیدر کا کہنا تھا کہ ابھی باڈی کی ریکوری اور ڈی این اے میچ کرنا ہے، یہ اچانک کیا گیا اقدام نہیں، باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے، ملزمان نے ایسے مقام کا انتخاب کیا جہاں آمدورفت کم ہوتی ہے۔

کیس کا پس منظر

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش 14 فروری کے روز پولیس کو مل گئی تھی۔

23 سالہ مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا۔

انہو نے کہا کہ مقتول کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے جایا گیا، لاش کو گاڑی میں جلایا گیا، ملزمان نے لاش کی نشاندہی کی، اب تک کی تحقیقات کے مطابق ارمغان اور شیراز نے گاڑی کو آگ لگائی۔

متعلقہ مضامین

  • شہری ہوشیار! کراچی میں ڈکیتوں نے نیا طریقہ واردات اپنا لیا
  • لاہور؛ ڈاکو گھر سے لاکھوں مالیت کے زیورات لے اڑے، واردات کی فوٹیج سامنے آگئی
  • اسلام آباد میں چوری کی واردات، متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا
  • پشاور: ڈبگری میں فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • لاہور میں نجی اسکول پر نامعلوم بھتہ خوروں کی فائرنگ، فوٹیج سامنے آگئی
  • اسلام آباد :بائیکیا رائیڈر  سےگالم گلوچ اور تشدد  کرنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج
  • راولپنڈی؛ غیر ملکیوں کے اغواء میں ملوث ملزمان گرفتار، تین مغوی بحفاظت بازیاب
  • سرگودھا: اراضی تنازع پر فائرنگ کا معاملہ، آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی
  • جنوبی کوریا کی اداکارہ کی پُراسرار موت کی وجہ سامنے آ گئی
  • ارمغان کے گھر سے پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی