لاہور میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی رہی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملازمہ کو بچے کے چہرے پر کپڑا رکھ کر سانس بند کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بچے کے والد مطلوب ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق  بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی 30 سالہ ملازمہ صائمہ 3 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔بچے کے رونے پر اسے تھپڑ مارے۔  بچے کی طبیعت خراب ہونے پر والدین نے کلوز سرکٹ فوٹیج میں تشدد دیکھ لیا۔ والدین کو تشدد کا علم ہونے پر ملازمہ زیورات اور رقم چوری کر کے فرار ہوگئی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نجی کالج کی ملازمہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)میں گلبرگ کے علاقے میں نجی کالج کی ملازمہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی، ملازمہ 36 سالہ بلقیس کو پانی کی موٹر سے کرنٹ لگا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نجی کالج کی ملازمہ بلقیس موٹر چلانے لگی تو کرنٹ لگ گیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔خاتون کی ہلاکت پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • ’چاچا تو ڈانس بھی کر لیتے ہیں‘: جے دیپ کے ”مووز“ دیکھ کر لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے
  • لاہور، سروسرز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کا طبی عملے پر تشدد
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس
  • ’سب کرکے دیکھ لیا آپ مان کیوں نہیں لیتے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے‘ میاں اسلم قبال کا مقتدرہ کو مشورہ
  • نجی کالج کی ملازمہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
  • لاہور: مالکن کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق
  • 10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے جاں بحق
  • مالک مکان نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی
  • امن و امان اور پولیس کریک ڈاؤن پر ڈمپر مالکان کا احتجاجاً کچرا اٹھانے سے انکار
  • صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی