2025-03-25@14:19:24 GMT
تلاش کی گنتی: 15736
«سعودی قیادت»:
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقات کا دن تھا لیکن بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کی خاندان سے ملاقات کرائی گئی۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ آج جیل میں فیملی کی ملاقات کا دن ہے، بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کا موقع دیا گیا لیکن ہم تینوں بہنوں کو ملاقات نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی گھنٹے جیل کے اندر بٹھا کر رکھا گیا، بانی نے وکلا کو بتایا جیل انتظامیہ نے انہیں پیغام دیا ہے...
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) اور ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے عالمی برادری سے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد میں اضافے کے لیے اپیل کی ہے۔ دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ میانمار میں جاری لڑائی، امدادی وسائل کی کمی اور دیگر عالمی بحرانوں کے باعث روہنگیا پناہ گزینوں کو نہایت مشکل حالات کا سامنا ہے جبکہ ان کا تمام تر دارومدار انسانی امداد پر ہے۔ کاکس بازار میں قائم کیمپس اور ان کے پناہ گزین بنگلہ دیش کے ساحلی شہر کاکس بازار میں قائم کردہ کیمپوں میں رہنے والے ان پناہ گزینوں اور ان کی میزبان آبادیوں کو 26۔2025 میں 934.5 ملین ڈالر کے امدادی وسائل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاک نے اپنے ایک متنازع فلٹر کو ایپلیکیشن سے ہٹا دیاجو صارفین کی تصاویر کو اس طرح تبدیل کرتا تھا کہ وہ زیادہ وزنی نظر آئیں۔ اس فلٹر کو استعمال کرنے والی زیادہ تر ویڈیوز کا انداز ایک جیسا تھا، پہلے صارف کی اصل، بغیر ترمیم کی گئی تصویر دکھائی جاتی، پھر ‘چبی فلٹر‘ آہستہ آہستہ اس کی جسمانی ساخت میں تبدیلی لاتا، اور پس منظر میں امریکی گلوکارہ ڈوچی کا گانا ‘Anxiety‘ بجتا۔ جب ان ویڈیوز کی تعداد میں اضافہ ہوا تو صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ بہت سے لوگوں نے اسے ‘باڈی شیمنگ‘ یعنی جسمانی ساخت پر شرمندہ کرنے کے مترادف قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ‘یہ ٹرینڈ لوگوں کو...
ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے عید الفطر سے عین قبل 100 درہم کا نیا نوٹ جاری کر دیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے عید الفطر کے موقع پر 100 درہم کا نیا بینک نوٹ متعارف کروایا ہے۔ پولیمر سے بنے بینک نوٹ کو ڈیزائن کرتے وقت جدید ڈیزائن اور جدید حفاظتی خصوصیات کا استعمال کیا گیا ہے۔ نیا نوٹ 24 مارچ سے شروع ہونے والے 100 درہم کے موجودہ نوٹ کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے تمام بینکوں اور ایکسچینج ہاؤسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نقد رقم جمع کرنے والی مشینوں اور گنتی کے آلات کو پروگرام...
کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی شدت میں 4.7 ڈگری کمی ہوئی ہے اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کو شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلیں جس کی وجہ سے موسم قدرے معتدل رہا اور ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار36کلومیٹر فی گھنٹہ (20ناٹیکل میل) ریکارڈ ہوئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ تیزہوائیں چلنے کے سبب شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں4.7 ڈگری کمی سے 31.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بدھ کو بھی شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش...
برطانیہ کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا، پاکستان کیلئے چرچ میں دعائیہ سروس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبے چرچ کے اوپر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا اور دعائیہ سروس بھی منعقد کی گئی، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ قابل فخر لمحات ہیں کہ پاکستان کا پرچم ویسٹ منسٹر ایبے پر لہرایا گیا۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ تقریب سے پاکستان اور برطانیہ کی یکجہتی کا اظہار ہوتا ہے، پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے دعا کرتے ہیں۔شاہی تقریبات کا مرکز سمجھا جانیوالا ویسٹ منسٹر ایبے چرچ 1065 میں تعمیر ہوا تھا، یہ چرچ برطانیہ کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں سے ہر خاص و عام پریشان ہے، بجلی کے زائد بلوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھروں میں سولر سسٹم لگانا شروع کر دیے تھے۔ تاہم حکومت کی جانب سے حال ہی میں نئے سولر صارفین سے بجلی کا فی یونٹ 27 روپے میں خریدنے کے بجائے 10 روپے میں خریدنے کے حوالے سے پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت سولر سسٹم پر خرچ کی جانے والی رقم جو پہلے 5 سالوں میں وصول ہوتی تھی اب 10 سالوں سے بھی زائد وقت میں وصول ہو گی، اس وجہ سے سولر سسٹم کی جگہ اب لوگ...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں نے اپنی اسٹریٹیجی چینج کرلی ہے وہ بہت ایڈوانس ہوگئے ہوئے ہیں، صرف آپریشن سے یا صرف مذاکرات سے بات نہیں بنے گی، ان دونوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا، تب جا کر بات بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایاز خان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں یہ بدترین دور ہے ہمیں جس دہشت گردی کا سامنا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی ایک گروپ ہوتا تھا دو ہوتے تھے، اب سارے گروپوں نے اس ملک پہ ایک ہی دفعہ ہلہ بولا ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں نے اپنی...
عینی شاہد نے بتایا کہ واٹر ٹینکر موٹر سائیکل کو گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا اور جب میں موقع پر پہنچا تو خاتون کا جسم دو حصوں میں تقسیم ہو چکا تھا اور اسی دوران نومولود بھی نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کا عینی شاہد سامنے آگیا، جس نے حادثے کا آنکھوں دیکھا حال بتایا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کے عینی شاہد مشکور خان نے بتایا کہ وہ پیر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ ملیر ہالٹ سے گزر رہا تھا، پہلے ان کی اہلیہ نے واٹر ٹینکر کو تیزی سے آتے دیکھا اور اس کے بعد انہوں نے بھی واٹر ٹینکر کو دیکھا۔ انہوں...
اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس، انسانی دودھ بینک کے قیام سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چئیرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں انسانی دودھ بینک کے قیام اور پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران انسانی دودھ بینک کے قیام پر فیصلہ نا ہوسکا، ذرائع نے کہا کہ انسانی دودھ بینک کے قیام کے معاملے پر بحث آئندہ اجلاس میں بھی متوقع ہے۔اجلاس میں دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ذرائع نے کہا کہ اس معاملے پر بھی کوئی...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگرد ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، ہم پوری طاقت سے ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں افسران نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں 2024 بدترین سال، دہشتگردی میں 17.84فیصد اضافہ اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں گورننس کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، درپیش چیلنجز اور حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 28 محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف ہوا، جس پر وزیراعلیٰ نے کارروائی کا حکم دے...
توہین رسالت کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ، 5مجرموں کو پھانسی،عمر قید اور 65لاکھ روپے جرمانے کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)توہین رسالت اور توہین قرآن پاک کیس میں راولپنڈی کی مقامہ عدالت نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے عدالت 5 مجرمان کو پھانسی ،عمر قید اور 80 سال قید سخت سنا دی۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پانچوں مجرمان کو مجموعی 65 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مجرمان محمد ارسلان، علی عباس، فیصل ریحان، خرم افضال اور زنیر سکندر کو سزا سنائی گئی۔ مجرمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ایوب نے فیصلہ سنا دیا۔فیصلہ بعد...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر زمرک خان اچکزئی نے رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کی جانب سے صوبے کی موجودہ کشیدہ حالات کی وجہ سیاستدان کو قرار دینے کے معاملے پر بلوچستان اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔ فرح عظیم شاہ کی جانب سے صوبے کی موجودہ کشیدہ حالات کی وجہ سیاستدان کو قرار دینے کے معاملے پر تحریک استحقاق جمع کراتے ہوئے زمرک خان اچکزئی نے اسپیکر سے استدعا کی ہے کہ مذکورہ تحریک کمیٹی کے حوالے کی جائے۔ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے بھی زمرک خان کی تحریک استحقاق کی حمایت کردی، اراکین اسمبلی رحمت صالح بلوچ ، علی مدد جتک، محمد خان لہڑی، سردار میر کوہیار ڈومکی، بخت کاکڑ اور...
بارش برسانے نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارش برسانے والامغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں آج اور کل وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی، دن میں دھوپ کےساتھ وقفے وقفے سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی،شہر میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران درجہ35.9حرارت ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈکیاگیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کا دن کے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5پر دلچسپ صورتحال پیدا جب کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹیا آئی کے رہنماؤں کی لسٹ میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجا نے اعتراض کردیا۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جیل عملہ سے مکالمہ کیا کہ آپ بابر اعوان کا نام لسٹ سے نکالیں،وہ نام ہم نے نہیں دیا، اگر آپ بابر اعوان کو بھیجیں گے تو میں اسی جگہ احتجاج کروں گا۔ان کا کہان تھا آپ بابر اعوان کو روکیں گے تو ہم ملاقات کے لیے جائیں گے. ہم نے ڈسپلن قائم کرنا ہے، وہی بندے ملاقات...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کا تبادلہ سروس ڈیپارٹمنٹ سے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کردیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار امتیاز احمد کا تبادلہ جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ سے جنرل پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کردیا گیا۔ اس کے علاہوایڈیشنل رجسٹرار وقار احمد کا تبادلہ جنرل پی اینڈ ڈی سے سروس ڈیپارٹمنٹ کردیا گیا قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف امریکی شہریوں اور تارکین وطن کے ایک گروپ نے مقدمہ دائر کر دیا ہے اور اس پالیسی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 5 لاکھ 30 ہزار تارکین وطن کی عارضی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جن میں کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے باشندے شامل ہیں، اس فیصلے کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف امریکی شہریوں اور تارکین وطن کے ایک گروپ نے مقدمہ دائر کر دیا ہے اور اس پالیسی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ اقدام سابق صدر...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے باسیوں کے لیے اچھی خبر ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ آج اور کل وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی، جس سے موسم نسبتاً بہتر رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے اور موسم مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔روز نامہ امت نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج نے عہدہ چھوڑنے کے لئے ایک ماہ کا نوٹس دے دیا۔چیئرمین این آئی آر سی نے ایگریمنٹ منسوخی کے لئے صدر مملکت کو بذریعہ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نوٹس بھجوا دیا۔جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ حالات کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا۔وفاقی کابینہ نے 2024 میں جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کی 3 سال کی مدت کے لئے بطور چیئرمین این آئی ار سی منظوری دی تھی۔این آئی آر...
آج صبح جب میں فجر کی نماز کے لیے مسجد پہنچا تو حیرت میں ڈوب گیا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہو۔ مسجد، جو عام دنوں میں آدھی بھری بھی نظر نہیں آتی تھی، آج مکمل طور پر نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔ پہلی صفوں میں جگہ پانے کے لیے لوگ جلدی پہنچے ہوئے تھے، اور قرآن کی تلاوت کی گونج ہر طرف پھیلی ہوئی تھی۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے سب کے دل کسی روشنی کی طرف کھنچے چلے آ رہے ہوں، جیسے گناہوں کا بوجھ اتارنے کی کوشش ہو رہی ہو۔ گھر سے جب آفس جانے کے لیے نکلا تو باہر کا منظر بھی بدلا ہوا تھا۔ سڑکوں پر وہ معمول...
توہین رسالت ﷺ اور توہین قرآن پاک کیس میں راولپنڈی کی مقامہ عدالت نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے عدالت 5 مجرمان کو پھانسی ،عمر قید اور 80 سال قید سخت سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پانچوں مجرمان کو مجموعی 65 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مجرمان محمد ارسلان، علی عباس، فیصل ریحان، خرم افضال اور زنیر سکندر کو سزا سنائی گئی۔ مجرمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ایوب نے فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ بعد پانچوں مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، عدالت نے قرار دیا کہ مجرمان نے گھناؤنا جرم کیا ہے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، مجرمان کو اس وقت تک پھانسی...
عید الفطر کے موقع پر افسران اور ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، تاہم یہ کن ملازمین کو ملے گا ، اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عید الفطر 2025 کے موقع پر اپنے افسران اور ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی، یومیہ اجرت، کنٹریکٹ اور ریگولر افسران اور ملازمین کو بونس ملے گا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے اور قومی احتساب بیورو (نیب) میں مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو کوئی بونس نہیں دیا جائے گا۔ بونس کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز...
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملاقات میں ای گورننس اور ڈیجیٹل معیشت میں شراکت داری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، پاکستان، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل میں چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ اور چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور چین نے کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے ای گورننس اور ڈیجیٹل معیشت میں شراکت داری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان، ڈیجیٹل...
سائلین نظام انصاف کے بنیادی شراکت دار ہیں ان سے عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے، چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ سائلین نظام انصاف کے شراکت دار ہیں ان سے عزت و وقار سے پیش آنا چاہیے۔عوام کو انصاف تک رسائی کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کے تحت چیف جسٹس پاکستان کا مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار محمد سلیم خان، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ صباحت نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس نے جاری عدالتی اصلاحات کا...
طورخم بارڈر کراسنگ کو ایک ماہ بعد پیدل مسافروں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور تمام تجارتی کارواں، پیدل مسافر اور مریض اس فیصلے کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان نے خیر سگالی اور استحکام کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیدل مسافروں کے لیے بھی طورخم بارڈر کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔ پاکستانی حکام نے یقینی بنایا کہ جائز سرحد پار ٹریفک فوری طور پر دوبارہ شروع ہو گئی. جس سے افغانستان کے ساتھ سماجی اور اقتصادی تعلقات میں پاکستان کی حمایت واضح ہوئی۔ ایک انسانی قدم کے طور پر پاکستان نے افغان مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جن میں اہم اور سنگین معاملات بھی شامل ہیں تاکہ سخت دستاویزاتی جانچ کے...
اوکاڑہ کے تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں نابینا حافظ قرآن کے قتل کا معمہ 72 گھنٹے میں حل کرلیا، باپ کے قتل میں بیٹی ملوث نکلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے شادی میں رکاوٹ بننے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل کیا، ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او راشد ہدایت کے مطابق پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقے سے 72 گھنٹے میں ملزمہ کو ٹریس کیا، انہوں نے کہا کہ ٹھوس شہادت اور مربوط چالان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او اوکاڑہ نے کہاکہ کسی کو ناحق قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
استنبول: ترک پولیس نے صدر رجب طیب اردوغان کے حریف اور استنبول کے سابق میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کے دوران 1,100 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان میں کئی صحافی بھی شامل ہیں۔ امام اوغلو کی بدعنوانی اور دہشت گردی کے الزامات میں گرفتاری کے بعد احتجاج کا سلسلہ استنبول سے ترکی کے 55 سے زائد صوبوں تک پھیل چکا ہے، جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ 53 سالہ امام اوغلو کو ترکی کا وہ واحد سیاستدان سمجھا جاتا ہے جو 2028 کے انتخابات میں اردوغان کو شکست دے سکتا تھا۔ ان کی گرفتاری کو سیاسی انتقام اور اردوغان کے اقتدار کو مستحکم کرنے کی کوشش...
بیجنگ: بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کا افتتاح ہوا ۔ اس چار روزہ سالانہ اجلاس کے دوران 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو ہزار چینی اور غیر ملکی مہمان “بدلتی ہوئی دنیا میں ایشیا کے مستقبل کی تخلیق ” کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔اس اجلاس میں 50 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور بڑی تعداد میں دو طرفہ تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ منگل کے روز بوآؤ ایشیائی فورم کے پریس سینٹر میں سالانہ اجلاس کی پہلی پریس کانفرنس منعقد ہوئی ، جس میں دو فلیگ شپ رپورٹس “ایشیائی اقتصادی امکانات اور انضمام کی پیش رفت 2025 رپورٹ ” اور “موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا: ایشیا...
بیجنگ :ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے سیاستدان کے طور پر ریپبلکن سینیٹر سٹیو ڈیانس کے دورہ چین نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔ ڈیانس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران امریکہ چین اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں بھی حصہ لیا تھا۔ اس وقت ڈیانس کی چین آمد کو بیرونی دنیا چین اور امریکہ کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے تازہ ترین اقدام سمجھتی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈیانس اور ان کے وفد سے ملاقات میں چین کی اعلی قیادت کا بیان سیدھا اور واضح تھا: چین اور امریکہ کے...
بیجنگ: چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک سے ملاقات کی۔ چینی فریق نے کہا کہ چین کھلے پن کو یقینی طور پر وسعت دے گا ، غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لئے یکساں مواقع فراہم کرے گا ، اور صارفین کیلئے اشیاء کی تجارت میں غیر ملکی کاروباری اداروں کی کھپت کی توسیع کی پالیسیوں میں منصفانہ شرکت کی حمایت کرے گا۔ ہم ایپل کو چین میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے، چینی مارکیٹ میں مزید تعاون کرنے اور ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔کک نے کہا کہ چین میں ایپل کی ترقی دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدے...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چائنا سائبر سیکیورٹی انڈسٹری الائنس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ “امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی گلوبل موبائل اسمارٹ ٹرمینلز پر نگرانی اور چوری کی سرگرمیاں” کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے اس رپورٹ کو نوٹ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اپ اسٹریم سپلائی چینز میں اپنی اجارہ داری کی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں موبائل فونز اور پورے موبائل انڈسٹری کے ماحولیاتی نظام میں بڑے پیمانے پر اور طویل مدتی نقصان دہ سائبر سرگرمیاں انجام دیں۔یہ پہلو غور طلب ہے کہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی...
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ہجرت (IOM) کی تازہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2024 دنیا بھر میں تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک سال ثابت ہوا، جس میں 8,938 افراد خطرناک سفری راستوں پر ہلاک ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایشیا کے راستے سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوئے، اس کے بعد بحیرہ روم اور افریقی راستے (بشمول صحارا صحرا) خطرناک قرار دیے گئے۔ اقوام متحدہ نے اس تشویشناک صورتحال پر عالمی سطح پر مربوط اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔آئی او ایم کے مطابق 10 فیصد ہلاکتیں پرتشدد وجوہات کی بنا پر ہوئیں، جن میں فائرنگ، چاقو...
مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ ہانیہ عامر کو ایوارڈ دینے کی تقریب پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ افضل خان نے منعقد کی، تقریب میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر سے ملاقات بھی کی اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔ سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں اداکارہ نے ایوارڈ ملنے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے قابلِ فخر...
مانسہرہ میں 8 سال کی بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ 7 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم پر شہریوں کا تشدد، پولیس کے حوالے کراچیکورنگی عوامی کالونی میں 7 سالہ بچی کے ساتھ... پولیس کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر مانسہرہ کے علاقے چھتر پلین سے بچی سے زیادتی کوشش کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری بچی کی نشاندہی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر زمرک خان اچکزئی نے رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کی جانب سے صوبے کی موجودہ کشیدہ حالات کی وجہ سیاستدان کو قرار دینے کے معاملے پر بلوچستان اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔ فرح عظیم شاہ کی جانب سے صوبے کی موجودہ کشیدہ حالات کی وجہ سیاستدان کو قرار دینے کے معاملے پر تحریک استحقاق جمع کراتے ہوئے زمرک خان اچکزئی نے اسپیکر سے استدعا کی ہے کہ مذکورہ تحریک کمیٹی کے حوالے کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی: بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے بھی زمرک خان کی تحریک استحقاق کی حمایت کردی، اراکین اسمبلی رحمت صالح بلوچ ،...
کراچی: ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کا عینی شاہد سامنے آگیا جس نے حادثے کا آنکھوں دیکھا حال بتایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کے عینی شاہد مشکور خان نے ایکسپریس سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پیر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ ملیر ہالٹ سے گزر رہا تھا، پہلے ان کی اہلیہ نے واٹر ٹینکر کو تیزی سے آتے دیکھا اور اس کے بعد انہوں نے بھی واٹر ٹینکر کو دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ واٹر ٹینکر رانگ وے آرہا تھا، تیز رفتار واٹر ٹینکر نے پہلے دو سے چار گاڑیوں کو ٹکر ماری جس کے بعد واٹر ٹینکر فٹ پاتھ سے...
اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سائلین نظام انصاف کے شراکت دار ہیں ان سے عزت و وقار سے پیش آنا چاہیے۔ عوام کو انصاف تک رسائی کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کے تحت چیف جسٹس پاکستان کا مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار محمد سلیم خان، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ صباحت نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس نے جاری عدالتی اصلاحات کا جائزہ لیا اور عدالتی طریقہ کار کی ڈیجیٹلائزیشن، آسان رسائی، احتساب اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے نشاندہی...

اسپیکر قومی اسمبلی کی ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان(اے پی پی) ایمپلائیز یونین کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) ایمپلائیز یونین کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر عادل شاہین الائنس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب صدر اور سینئر صحافی طارق محمود چوہدری، سیکرٹری محمد قاسم، فنانس سیکرٹری طاہر ندیم، رضوان شاہ، مدثرالحسن، تبسم گل سمیت دیگر عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت کارکنان کے اعتماد پر پورا اترے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی عمل میں کامیابی کے...
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر نوٹس بھی جاری کر دیے۔ آج صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کیا تو اس موقع پر اینکرز اور سینیر صحافیوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی۔ عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر 27 مارچ تک کے نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ مزید پڑھیں: کراچی: صحافی فرحان ملک پیکا کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار واضح رہے کہ ایف آئی اے نے کراچی میں واقع ڈیجیٹل نیوز کے ادارے ’رفتار‘ کے مالک اور صحافی فرحان ملک کو 20...
اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ انہیں حراسگی اور گرفتاری کا خوف نہیں ہونا چاہئے۔ چاہے وہ ترکی میں ہوں یا دنیا کے کسی اور حصے میں۔ اسلام ٹائمز۔ تُرک پولیس نے پیر کی صبح ملک بھر میں 1130 سے زائد مظاہرین کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ متعدد معروف صحافیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ جن میں مشہور ترک صحافی "بولنٹ کلیچ" اور "یاسین اکجول" شامل ہیں۔ ان کا تعلق فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے ہے۔ اس سلسلے میں تُرک صحافیوں کی یونین نے پیر کے روز ایک جاری بیان میں تصدیق کی کہ حکومت نے 9 صحافی اس وقت گرفتار کئے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مارچ 2025ء) یو این ایڈز کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ونی بیانیما نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ، جو اس پروگرام کا سب سے بڑا عطیہ دہندہ تھا، کی طرف سے امداد میں اچانک تخفیف ''تباہ کن‘‘ ہو گی۔ ایچ آئی وی کا علاج: سائنس کے مشکل ترین اہداف میں سے ایک انہوں نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا، ''آپ ان فوائد کو کھونے کی بات کر رہے ہیں، جو ہم نے گزشتہ 25 سالوں کی محنت سے حاصل کیے ہیں۔ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔‘‘ ایڈز سے چھ ملین سے زیادہ اضافی اموات ونی بیانیما نے کہا، ''اگر امریکی امداد بحال نہ کی گئی اور اس کی جگہ دوسری فنڈنگ نہ دی...
ملبورن: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو اپنے حالیہ ملبورن کنسرٹ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ تقریباً تین گھنٹے دیر سے پہنچیں۔ مداحوں نے شدید نعرے بازی اور غصے کا اظہار کیا، جس کے باعث گلوکارہ اسٹیج پر ہی رو پڑیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نیہا ککڑ کو جذباتی انداز میں معافی مانگتے دیکھا گیا، تاہم کچھ مداحوں نے ان کی معذرت قبول کرنے کے بجائے “گو بیک” اور “یہ انڈیا نہیں، آسٹریلیا ہے” جیسے سخت جملے کسے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: “یہ کوئی انڈین آئیڈل نہیں، یہاں اداکاری مت کرو!”۔ کئی انٹرنیٹ صارفین نے نیہا ککڑ کو غیر پیشہ ورانہ رویے پر سخت تنقید کا نشانہ...
— فائل فوٹو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ملزم ارمغان کو اے وی سی سی کے 3 مقدمات میں جیل کسٹڈی کردیا۔عدالت نے تینوں مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ملزم کے خلاف پولیس مقابلے، اقدامِ قتل اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے 3مقدمات درج ہیں۔علاوہ ازیں اس سے قبل گزشتہ روز مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ ارمغان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں مقدمہ درج مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف...
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے نصیر آباد میں واقع گلاب دیوی اسپتال کے گارڈ نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی ہے۔ ماموں زاد نے زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر اہلیہ و بیٹی کو زخمی، بیٹے کو قتل کر دیا: مدعیٔ مقدمہپولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اورنگی تھانے میں زخمی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
— فائل فوٹو کراچی میں خیابانِ اتحاد کے قریب بنگلے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اورنگی ٹاؤن، نوجوان نے خودکشی کرلی کراچی اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ جانان مسجد... پولیس کے مطابق متوفی خیابانِ اتحاد کے قریب ٹریفک سگنل کے پاس ایک بنگلے میں رنگ و روغن کا کام کر رہا تھا جس نے مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں کوہ ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گاجس سے پانی کی فراہمی اور غذائی تحفظ کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوکش اور ہمالیہ کے گلیشیئر پانی کی فراہمی کے اہم ترین ذرائع ہیں جس سے تقریباً 2 ارب افراد کے لئے پینے کا پانی، آبپاشی، ہائیڈرو پاور اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مددمل رہی ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ گلیشیئر تیزی...
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا چیمپئینز ٹرافی کے دوران مقامی ٹی وی چینل پر ہاردک پانڈیا اور عبدالرزاق سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔ چیمپئینز ٹرافی کے دوران نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ہاردک پانڈیا کی تعریف کی اور کہا کہ میچ کے اختتامی اوورز میں آکر لمبی لمبی ہٹنگ کرنا پاکستان کیلئے نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے بالنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا کوئی میلکم مارشل، بریٹ لی یا جواگال سری ناتھ نہیں جنہیں دیکھا جائے لیکن اسکی ذہنیت میں یہ بات ڈال دی گئی ہے کہ مضبوط ہٹر ہے، اسے مواقع دیے جاتے ہیں اور وہ پرفارم...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدالت نے وکیل کا پانچ منٹ بھی انتظار نہیں کیا، انہوں نے سلمان صفدر کا ایک منٹ بھی انتظار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوگر صاحب شاید اسی کام کے لیے آئے ہیں، ڈوگر صاحب کے پاس اور کوئی بھی کیس نہیں تھا جبکہ سماعت کے دوران دونوں ججز اٹھ کر چلے گئے۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ خاص شخص لائے گئے ہیں ان کی سنیارٹی بھی نہیں تھی، ہم بالکل ان پر تحفظات کا اظہار کر...

پاکستان میں بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے محروم ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں فنانشل سروسز کی رپورٹ جاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 مارچ 2025)پاکستان میں ایک بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے محروم ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں فنانشل سروسز کی رپورٹ جاری کر دی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں فنانشل سروسز سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی 24 کروڑ 10 لاکھ کی آبادی 60 فیصد بالغ افراد پر مشتمل ہے۔ ملک میں 9 کروڑ 10 لاکھ انفرادی مالیاتی اداروں کے اکاونٹس موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق بالغ آبادی کی بڑی تعداد کو رسمی مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل نہیں۔ خواتین کےلئے بینکنگ سہولتوں تک رسائی مردوں کے مقابلے میں نصف ہے۔پاکستان میں 21 فیصد افراد کو بینک اکاونٹ یا موبائل منی تک رسائی حاصل ہے بہت سے لوگ مالی...
— فائل فوٹو کوٹ ادو میں پولیس نے موہانہ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ کوٹ ادو: میاں بیوی پر فائرنگ، مرنے سے پہلے خاتون نے قاتلوں کے نام بتا دیےکوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے تھانے صدر کی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں اور ایک ٹریکٹر ٹرالی بر آمد کر لی۔پولیس نے بتایا ہے کہ زیرِ حراست ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے شہر بہاولپور کی نواحی بستی میں 10 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر سے نکلی تھی اور کچھ دیر بعد زخمی حالت میں ملی۔مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچانے پر بچی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔دوسری جانب پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسپتال میں بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔
لاہور کے گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی ذیادتی کی کوشش کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گلاب دیوی ہسپتال کے گارڈ کی بچی سے ذیادتی کی کوشش کی تو نصیر آباد پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 10 سالہ بچی ہسپتال اوپی ڈی میں چیک اپ کے لیے آئی تھی، اسپتال OPD میں موجود گارڈ نے ورغلا کر بچی کو کمرے میں بلایا، کمرے میں گارڈ ولی خان نے بچی سے ذیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا جسے پولیس نے آدھے گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کایبنہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔(جاری ہے) کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ اور قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں۔ پاکستانی ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن کے قیام کے لیے بے مثال جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ...
چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا تعلق چمن سے ہے، ہمارے ہاں جب رمضان یا عید کا مہینہ آتا ہے کبھی کبھار مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے ہمارے شہر میں مقامی علماءکی روئت ہلال کمیٹی ہے، وہ روزے یا عید کا اعلان کرتی ہے، کیا ہم پرمرکزی روئتِ ہلال کمیٹی کی اتباع لازم ہے یااپنے علاقے کی؟نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق واضح رہے کہ کسی علاقے میں کوئی قاضی یا حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کمیٹی پورے ضلع یا صوبے یا پورے ملک کے لئے ہو اور وہ شرعی شہادت موصول ہونے پر چاند نظر آنے کا اعلان کردے تو اس کے فیصلے پر اپنی حدود اور ولایت میں ان...

چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیڈٹ کالجز کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کیڈٹ کالجز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب، پرنسپل کیڈٹ کالج مظفر آباد اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد جس دلیری سے جیل کاٹ رہی ہیں وہ تو قابل تحسین ہے ہی لیکن ان کے لکھے گئے خطوط بھی تاریخ کی کتب کا حصہ ہوں گے۔(جاری ہے) ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے حالیہ لکھے گئے خط میں اس بدقسمتی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ 23 مارچ کے روز چھپنے والی اخبارات کی سب سے بڑی خبریں یہ تھیں کہ بلوچستان میں شٹر ڈائون ہے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں پر پیکا ایکٹ لگ رہا ہے اور ججز کو قابو کرنے کے...
کراچی: ملیر ہالٹ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور نومولود بچے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے ناتھا گوٹھ کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی، جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، ماں باپ اور نومولود کے جنازے ایک ساتھ دیکھ کر لوگ خود پر قابو نہ رکھ سکے، کئی افراد زار و قطار روتے رہے، ہر طرف سوگ کا سماں تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون،...
اسلام آباد ہائیکورٹ پر ایک عرصے سے جلالی کیفیت طاری ہے۔ اِس کیفیت کا ارتعاش، شہرۂِ آفاق چھبیسویں ترمیم سے پہلے ہی محسوس کیا جارہا تھا۔ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ اِس ارتعاش کا سبب کیا تھا جو پہلے اضطراب اور پھر اشتعال کی شکل اختیار کرگیا۔ تحقیق وجستجو کرنے والے صحافی اور معاملات کو گہری نظر سے دیکھنے والے مبصرین کا خیال ہے کہ اِس کیفیت کا کچھ نہ کچھ تعلق تحریکِ انصاف کے بانی اور قائد، عمران خان کی گرفتاری، قید اور اُن پر بنے گوناں گوں مقدمات سے ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کا رویہ اُن کے بارے میں ہمیشہ نہایت مشفقانہ ،ہمدردانہ بلکہ عاشقانہ رہا۔ پہلی گرفتاری کے فوراً بعد جب سرِشام خصوصی عدالت لگی اور حکم...
صدر آزاد کشمیر نے بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ جا کر اُن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ جا کر اُن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں بے مثال ہیں پاک فوج ملکی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے اور ملک پاکستان کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کے ساتھ نبرد آزما ہے۔ صدر...
فیصل جاوید— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، سینئر لیڈرشپ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے۔ جو جماعتیں آئین، قانون اور جمہوریت کےساتھ کھڑی ہوں گی ان کو پذیرائی ملے گی، فیصل جاوید نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے سب کو نکلنا ہوگا، وفاقی وزراء بیرون ملک دورے کر رہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں۔ علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتویڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک...
سول اسپتال حیدرآباد میں جگر کے مرض میں مبتلا خاتون نسیم کی خواہش پر ان کی بیٹی کا نکاح اسپتال میں کر دیا گیا۔ حیدرآباد سول اسپتال میں ادویات چوری کرنے والی دو نرسز پکڑی گئیںاے ایم ایس کے مطابق دونوں نرسز کی خدمات ہیلتھ سیکریٹریٹ کو واپس کردی گئی ہیں۔ نکاح کی سادہ تقریب گیسٹرولوجی وارڈ کے باہر ہوئی جس میں شرکت کے لیے نکاح خواں، دولہا دلہن اور قریبی رشتے دار سول اسپتال پہنچے۔مریض خاتون کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کا نکاح ان کے سامنے کر دیا جائے۔نسیم بیہوشی کی حالت میں اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
— فائل فوٹو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ماہ رمضان میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر 7 دکانیں سیل کی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف آپریشن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مجموعی طور پر 4 سو 30 کارروائیاں کی گئیں۔ اسلام آباد انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 117 دکاندار گرفتار، جرمانے عائدوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 78 دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ قانونی کارروائی کے تحت...
— فائل فوٹو ’گندم اگاؤ‘ مہم میں انعامی اسکیم میں قرعہ اندازی پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے فون کر کے کامیاب کاشت کاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے پر مبارک باد دی۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ’گندم اگاؤ‘ انعامی اسکیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، اس مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشت کار کوثر پروین کا نکلا، وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے فون کر کے کامیاب کاشت کاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارک باد دی۔کامیاب ہونے والے کاشت کاروں سے بات کرتے وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکل آیا ہے، سوچا خود فون کر کے مبارک باد دوں۔ پنجاب میں کاشت کاروں کو 1 ہزار ٹریکٹرز مفت...
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔ اداکارہ کا یہ بیان انسٹاگرام پر ایک انٹرویو میں سامنے آیا، جس میں انہوں نے اپنی پسندیدہ غذا کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں حرا مانی نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھانے کی عادی ہیں۔ ان کے اس بیان پر میزبان بھی حیران رہ گئے اور سوال کیا کہ آخر وہ ایسا کیوں کرتی ہیں؟ اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مانی (ان کے شوہر سلمان ثاقب) بھی یہی سوال کرتے ہیں...
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کی واپسی کا آفس آرڈر جاری کر دیا جس کے مطابق عبدالخالق شیخ صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہی رہیں گے۔ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیا گیا تھا تاہم انکی بطور ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی ایک ہی رات میں واپس ہوگئی۔ گزشتہ روز انہیں ایف آئی اے کی دیکھ بھال کا چارج دیا گیا اور آج نئے آفس آرڈر میں اس نوٹیفکیشن کو ہی کالعدم قراردے دے گیا۔
اوٹاوا: کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسا لائیڈ نے کہا کہ بھارتی حکومت نہ صرف کینیڈین کمیونیٹیز بلکہ جمہوری عمل پر بھی اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست مخالف عناصر مصنوعی ذہانت (AI) کو انتخابی مداخلت کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور یہ امکان ہے کہ چین بھی AI ٹولز کے ذریعے انتخابات پر اثر ڈالنے کی کوشش کرے گا۔ سکیورٹی ایجنسی نے مزید خدشہ ظاہر کیا کہ روس بھی ممکنہ طور پر کینیڈا میں مداخلتی سرگرمیاں کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شریک بنگلادیشی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) لٹن داس، ناہید رانا اور رشاد حسین کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے کی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کو کراچی کنگز نے منتخب کیا جبکہ لیگ اسپنر رشاد حسین اور فاسٹ بولر ناہید رانا کو 13 جنوری کو ہونے والے پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں بالترتیب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے...
حیدرآباد(نیوز ڈیسک) خاتون مریض کی خواہش پر بیٹی کا نکاح اسپتال میں ہی کردیا گیاسول اسپتال حیدرآباد میں جگر کے مرض میں مبتلا خاتون نسیم کی خواہش پر ان کی بیٹی کا نکاح اسپتال میں کر یا گیا۔ نکاح کی سادہ تقریب گیسٹرولوجی وارڈ کے باہر ہوئی جس میں شرکت کے لیے نکاح خواں، دلہا دلہن اور قریبی رشتہ دار سول اسپتال پہنچے۔ مریض خاتون کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کا نکاح ان کے سامنے کردیا جائے تاہم نسیم بیہوشی کی حالت میں اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی حکومت سےافغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شریک بنگلادیشی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) لٹن داس، ناہید رانا اور رشاد حسین کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے کی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کو کراچی کنگز نے منتخب کیا جبکہ لیگ اسپنر رشاد حسین اور فاسٹ بولر ناہید رانا کو 13 جنوری کو ہونے والے پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں بالترتیب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشن انچارج شہریار نفیس کا کہنا ہے کہ...
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ڈویژن میں جاری کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مہم فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ایرج حسن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ التمش سعید عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
ایشیا میں ایک ارب سے زائد افراد بینکنگ سہولت سے محروم ہیں، پاکستان میں بھی ایک بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے محروم ہے پاکستان میں 21 فیصد افراد کے پاس بینک اکاؤنٹ یا موبائل منی تک رسائی ہے لیکن بہت سے لوگ مالی لین دین کے لیے غیر رسمی نیٹ ورکس پر انحصار کرتے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان میں فنانشل سروسز سے متعلق جاری کردی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 24 کروڑ 10 لاکھ کی آبادی میں سے 60 فیصد بالغ افراد پر مشتمل ہے ملک میں 9 کروڑ 10 لاکھ انفرادی مالیاتی اداروں کے اکاؤنٹس موجود ہیں اس لیے بالغ آبادی کی بڑی تعداد کو اب رسمی مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ مزید...
— فائل فوٹو لاہورمیں چوری اور ڈکیتی کی 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے میاں بیوی کو پولیس نے پکڑ لیا۔ شہر میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہکراچیشہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل... پولیس کے مطابق گرفتار ملزم افتخار اور اس کی بیوی آمنہ ریکارڈ یافتہ ہیں، دونوں دفاتر جانے والے کی ریکی کر کے وارداتیں کرتے تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نےٹاؤن شپ اورگرین ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کیں۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے جوڑے کو 6 سال قبل بھی پکڑا جا چکا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت آج شیڈول وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا تاہم اب اجلاس کل 26 مارچ کو منعقد ہوگا۔اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے کنونشن پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔ سفارتی مشن کے ارکان کے لیے تجارتی سرگرمیوں کے لئے وزارت خارجہ پاکستان اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی۔وزارت صنعت و پیداوار اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے درمیان ای-موبلٹی...
تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے نقشے پر ناجائز وجود پانیوالی ریاست کو امام خمینیؒ نے مسلمانوں کے قلب میں خنجر سے تعبیر کیا تھا اور امت کو اس کی آزادی کی راہ جہاد کی صورت دکھائی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعۃ الوداع، 27 رمضان المبارک کو تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام یومِ القدس منایا جائے گا۔ اس دن فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں "القدس ریلیاں" نکالی جائیں گی۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان اور ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اجتماعات منعقد ہوں گی۔ لاہور میں جامعہ العروۃ الوثقی سے ناصر باغ تک ہونیوالی مرکزی ریلی و اجتماع کی قیادت علامہ سید جواد نقوی کریں گے،...
پاکستانی اداکار و ٹی وی شو ہوسٹ دانش تیمور جو کئی سالوں سے شوبز کی دنیا کا حصہ ہیں، اپنے کرئیر کے عروج پر ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں ان کے متنازعہ بیانات نے ان کے کیریئر کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ وہ اپنے مقام کو سنبھالنے میں ناکام ہو رہے ہیں اور ان کے رویے نے انہیں عوامی تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔ اب دانش تیمور نے حالیہ دنوں میں ایک رپورٹر کے ساتھ بدتمیز رویہ اختیار کر کے سوشل میڈیا پر نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔ دانش تیمور، جو ان دنوں ایک نجی چینل پر رمجان ٹرانسمیشن کے میزبان ہیں، اپنے متنازعہ بیانات اور رویوں کی وجہ...
جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ہجرت (IOM) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 دنیا بھر میں تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک سال ثابت ہوا، جس میں 8,938 افراد خطرناک سفری راستوں پر ہلاک ہوئے۔ ایشیا کے راستے سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوئے، اس کے بعد بحیرہ روم اور افریقی راستے (بشمول صحارا صحرا) خطرناک قرار دیے گئے۔ اقوام متحدہ نے اس تشویشناک صورتحال پر عالمی سطح پر مربوط اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ IOM کے مطابق 10 فیصد ہلاکتیں پرتشدد وجوہات کی بنا پر ہوئیں، جن میں فائرنگ، چاقو زنی، مارپیٹ، اور بعض ممالک میں ریاستی سطح پر کیے جانے والے قتل شامل ہیں۔...
اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس آج چیئرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت ہوگا جس میں کئی اہم مذہبی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام کا معاملہ زیر بحث آئے گا، جس پر مختلف مذہبی و اخلاقی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر بھی غور کیا جائے گا جس کے تحت پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی صورت میں خاتون نکاح ختم کرانے کا حق رکھتی ہے۔ کونسل کے اجلاس میں خواتین کو وراثت میں حق دینے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوگی۔ زکوٰۃ اور دیگر فنڈز کو سرمایہ کاری کے لیے اسلامی بینکوں میں...
غزہ: اقوام متحدہ نے باضابطہ طور پر اسرائیل کو غزہ میں اپنے ہیڈکوارٹر پر حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے، جس میں ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق، 19 مارچ کو دیر البلح میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر ہونے والا حملہ اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری کا نتیجہ تھا۔ اسرائیلی فوج نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ میڈیا غیر مصدقہ خبروں پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ تاہم، اقوام متحدہ نے حملے کی مکمل تحقیقات کے بعد اسرائیل کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام...
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کو سونپی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آدی اشوک ، مائیکل بریسویل ، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، نک کیلی، ڈیرل مچل، ول او’روک اور بین سیئرز شامل ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ میں ناتھن اسمتھ اور ول ینگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی 20 کے بعد اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دوسرا ون ڈے دو اپریل، تیسرا پانچ اپریل کو شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹی...
معروف ڈیلی وی لاگر، یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں ان کی جانب سے نیا پر فیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔ رجب بٹ کے خلاف یہ نیا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رجب بٹ کی جانب سے حال ہی میں نیا پرفیوم متعارف کروایا گیا تھا، اس پرفیوم کے نام پر مختلف حلقوں کی جانب سے...
لاہور(نیوز ڈیسک) دفاتر جانیوالوں کی ریکی کرکے وارداتیں کرنیوالے میاں بیوی گرفتارلاہورمیں چوری اورڈکیتی کی 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے میاں بیوی کو پولیس نے پکڑلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم افتخار اور اس کی بیوی آمنہ ریکارڈ یافتہ ہیں، دونوں دفاتر جانے والے کو ریکی کرکے وارداتیں کرتے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نےٹاؤن شپ اورگرین ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے جوڑے کو 6 سال قبل بھی پکڑاجاچکا ہے۔ ڈی آئی جی کو ایک ہفتے میرے حوالے کریں، ڈمپر حادثہ ہوا تو استعفیٰ دے دونگا، گورنر سندھ
بنگلا دیش کی عدالت نے کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن پر 3 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کے چیک باؤنس ہونے کے دھوکا دہی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الدین رحمٰن نے گزشتہ روز چیک باؤنس کیس میں بنگلا دیشی کھلاڑی کی جائیدا ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم سے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کے سابق رکنِ اسمبلی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شیخ حسینہ سے روابط کی وجہ سے بنگلا دیشی کھلاڑی عوامی غصے کا نشانہ بنے ہیں اور وہ مظاہروں کے دوران پولیس کریک...