توہین رسالت کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ، 5مجرموں کو پھانسی،عمر قید اور 65لاکھ روپے جرمانے کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
توہین رسالت کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ، 5مجرموں کو پھانسی،عمر قید اور 65لاکھ روپے جرمانے کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)توہین رسالت اور توہین قرآن پاک کیس میں راولپنڈی کی مقامہ عدالت نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے عدالت 5 مجرمان کو پھانسی ،عمر قید اور 80 سال قید سخت سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پانچوں مجرمان کو مجموعی 65 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مجرمان محمد ارسلان، علی عباس، فیصل ریحان، خرم افضال اور زنیر سکندر کو سزا سنائی گئی۔ مجرمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ایوب نے فیصلہ سنا دیا۔
فیصلہ بعد پانچوں مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، عدالت نے قرار دیا کہ مجرمان نے گھنانا جرم کیا ہے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، مجرمان کو اس وقت تک پھانسی پھندا پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت واقع نا ہو۔فیصلہ سنائے جانے کے وقت انتہائی سخت سیکیورٹی تھی جبکہ بڑی تعداد میں وکلا اور شہری موجود تھے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پی پی اور ن لیگ نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے، بیرسٹر سیف
پشاور(آئی این پی ) صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے،چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈرز پر پی پی نمائشی بیانات کے بجائے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرے ۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں وزیراعلی مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینیٹ کی کارروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لیے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر وزیراعلی پنجاب 3 ماہ سے عمل درآمد نہ کرکے سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ تھرتھر کانپنے کے بجائے سینیٹ کی توہین پر وزیراعلی پنجاب کو طلب کرکے کارروائی کریں ۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 3ماہ سے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی ملی بھگت ثابت کرتا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈرز پر پیپلز پارٹی نمائشی بیانات دینے کے بجائے حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرے ۔ترجمان پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے، دونوں جماعتیں عوام اور تاریخ میں 26 ویں ترمیم کرنے والے جمہوریت کش ٹولے کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔