کوئٹہ(نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر زمرک خان اچکزئی نے رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کی جانب سے صوبے کی موجودہ کشیدہ حالات کی وجہ سیاستدان کو قرار دینے کے معاملے پر بلوچستان اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔

فرح عظیم شاہ کی جانب سے صوبے کی موجودہ کشیدہ حالات کی وجہ سیاستدان کو قرار دینے کے معاملے پر تحریک استحقاق جمع کراتے ہوئے زمرک خان اچکزئی نے اسپیکر سے استدعا کی ہے کہ مذکورہ تحریک کمیٹی کے حوالے کی جائے۔

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے بھی زمرک خان کی تحریک استحقاق کی حمایت کردی، اراکین اسمبلی رحمت صالح بلوچ ، علی مدد جتک، محمد خان لہڑی، سردار میر کوہیار ڈومکی، بخت کاکڑ اور خیر جان بلوچ نے بھی استحقاق کی حمایت میں تحریک استحقاق پر دستخط کیے ہیں۔

12 مارچ 2025ء کے اجلاس میں فرح عظیم شاہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ صوبے کی موجودہ کشیدہ حالات کی وجہ سیاستدان ہیں، انہوں نے بلوچستان کی ترقیاتی اسکیموں کی خریدوفروخت، ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کے لیے 20 کروڑ روپے لینے کا الزام سیاستدانوں پر عائد کیا تھا۔

زمرک خان اچکزئی کے مطابق فرح عظیم شاہ سے 20 مارچ کے اجلاس میں الزامات کی وضاحت طلب کی تھی جو انہوں نے ابھی تک نہیں دی، اسمبلی فرح عظیم شاہ سے اپنی تقریر پر معذرت کرنے کو کہا لیکن انہوں نے وہ بھی گوارا نہیں کی۔

’رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے تمام اراکین کا استحقاق مجروح کیا ہے، ان کی جانب سے صوبے کی موجودہ کشیدہ حالات کی وجہ سیاستدان کو قرار دینے کے معاملے کو استحقاق کمیٹی کے حوالے کیا جائے۔‘

واضح رہے کہ 12 مارچ 2025 کے اسمبلی اجلاس میں رکن فرح عظیم شاہ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ صوبہ میں جو موجودہ کشیدہ حالات ہیں اس کی وجہ صرف اور صرف سیاستدان ہیں جبکہ بلوچستان کی تر قیاتی اسکیمیں بکتی ہیں، ایک ڈی سی لگتا ہے تو وہ 20 کروڑ رو پے دیتا ہے، ان سب کے ذمہ دار سیاستدان ہیں، وہ لوگ ہیں جو آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔

’آپ سب کی ترقی ہو رہی ہے ایک گاڑی سے10  گاڑیاں بن رہی ہیں, ایک بنگلے سے 10 بنگلے بن رہے ہیں, آپ سب کے بچے باہر ملکوں میں پڑھ رہے ہیں، آپ کے علاقے اتنی غربت کا شکار کیوں ہیں، یہ سب کچھ سیاستدانوں کی وجہ سے ہیں ان کے پیٹ ہی نہیں بھرتے جناب اسپیکر اتنی کرپشن کرتے ہیں یہ لوگ۔‘

مزیدپڑھیں:سونو سود کی اہلیہ کی گاڑی ہائی وے پر خوفناک حادثے کا شکار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: صوبے کی موجودہ کشیدہ حالات کی وجہ سیاستدان تحریک استحقاق فرح عظیم شاہ اسمبلی میں

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا مگر بشری کے خاندان کی ملاقات کرائی گئی، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا مگر بشری کے خاندان کی ملاقات کرائی گئی، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقات کا دن تھا لیکن بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا جبکہ بشری بی بی کی خاندان سے ملاقات کرائی گئی۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ آج جیل میں فیملی کی ملاقات کا دن ہے، بشری بی بی کی فیملی کو ملاقات کا موقع دیا گیا لیکن ہم تینوں بہنوں کو ملاقات نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی گھنٹے جیل کے اندر بٹھا کر رکھا گیا، بانی نے وکلا کو بتایا جیل انتظامیہ نے انہیں پیغام دیا ہے عید کی چھٹیوں میں ملاقات نہیں ہوگی، حامد خان اور عزیر بھنڈاری کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت میڈیا سے گفتگو پر وکلا کو پابند کرسکتی ہے تو فہرست کے مطابق ملاقات پر پابند کیوں نہیں کرسکتی۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہماری عدلیہ کا نظام بوسیدہ ہوچکا ہے، جعلی مقدمات میں گھسیٹا جارہا ہے، ہمیں کوئی ایک دفعہ آکے بتائے وہ بانی سے کیا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بھائی کو جانتے ہیں وہ بہت مضبوط ہے، بانی نے وکلا سے ملاقات میں بڑی تشویش کا اظہار کیا ہے اور بلوچستان کے معاملے پر بھی بانی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے وکلا کو بتایا ہے ہماری حکومت نے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیے تھے، دہشت گردی کا واحد حل بات چیت ہے۔جیل میں ملاقات سے متعلق کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں، جو لوگ بانی سے ملنا چاہتے ہیں ان کو نہیں ملنے دیتے۔
علیمہ خان نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)میں مجھے بتایا گیا سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار آپ ہیں، ہمیں جو وکیل بتاتے ہیں ہم اسی پر یقین کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف تو عدالتوں اور ججوں نے دینا ہے، ججوں کو خیال کرنا چاہیے اسے عدلیہ بدنام ہوتی ہے، ہمارے ایک ہزار کے قریب لوگ 26 نومبر کے بعد جیلوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ جیلوں میں ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہیں، ایک عدالت ضمانت دیتی ہے دوسری عدالت دوسرے مقدمے میں بلاتی ہے، اپنے اسیروں کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • اڑھائی گھنٹے جیل گیٹ کے پاس بیٹھے رہے، ملاقات نہیں کرائی گئی، علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا مگر بشری کے خاندان کی ملاقات کرائی گئی، علیمہ خان
  • چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف درخواست دائر
  • پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت، ڈی سی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • زمرک خان اچکزئی نے فرح عظیم شاہ کیخلاف تحریک استحقاق بلوچستان اسمبلی میں جمع کرادی
  • چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبرانِ  کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف اپوزیشن رہنماؤں کاعدالت سے رجوع
  • بی این پی کا احتجاجی تحریک کا اعلان، آج بلوچستان میں ہڑتال
  • بلوچستان حکومت کا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ