توہین رسالتﷺ کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ، 5 مجرموں کو پھانسی،عمر قید اور 65 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
توہین رسالت ﷺ اور توہین قرآن پاک کیس میں راولپنڈی کی مقامہ عدالت نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے عدالت 5 مجرمان کو پھانسی ،عمر قید اور 80 سال قید سخت سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پانچوں مجرمان کو مجموعی 65 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مجرمان محمد ارسلان، علی عباس، فیصل ریحان، خرم افضال اور زنیر سکندر کو سزا سنائی گئی۔
مجرمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ایوب نے فیصلہ سنا دیا۔
فیصلہ بعد پانچوں مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، عدالت نے قرار دیا کہ مجرمان نے گھناؤنا جرم کیا ہے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، مجرمان کو اس وقت تک پھانسی پھندا پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت واقع نا ہو۔
فیصلہ سنائے جانے کے وقت انتہائی سخت سیکیورٹی تھی جبکہ بڑی تعداد میں وکلا اور شہری موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مجرمان کو
پڑھیں:
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں کپڑے کا تاجر ڈکیتی مزاحمت پر قتل، ملزمان 30 لاکھ لے گئے
نوشہرہ:نوشہرہ: اکوڑہ خٹک کی حدود میں رہزنوں نے کپڑے کے تاجر سے 30 لاکھ روپے لوٹ لیے اور مزاحمت پر اسے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تاجر 30 لاکھ روپے کی رقم لے کر جارہا تھا کہ بائیک سوار ملزمان نے اسے روکا اور رقم چھیننے کی کوشش کی، تاجر نے اپنی کمائی جاتا دیکھ کر مزاحمت کی جس پر سفاک ملزمان نے فائرنگ کرے اسے موقع پر ہی قتل کردیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔