2025-01-20@03:56:27 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«ریلوے کی نجکاری»:
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کی پالیسی مسافرو ریلوے حکام کی ناک تلے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی مسافروں سے اوور چارجنگ، لاہور سے راولپنڈی میں چلنے والی ریل کاروں میں ٹھیکیداروں کی من مانیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمپلی منٹری سروسز کے نام پر چائے، بسکٹ،سنیکس دئیے جاتے ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ کمپلی منٹری سروسز کے نام پر پیش کردہ اشیاء کا بھاری بل تھما دیا جاتا ہے۔ بھاری بل ادا نہ کرنیوالے مسافروں کو ٹرین سے اتارنے کی دھمکی دی جاتی ہے، پرائیویٹ ٹھیکیداروں کا عملہ خود کو اسٹاف ظاہر کروا کر مسافروں کو دھمکاتا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی جانے والی پنڈی ریل کار کے مسافروں نے چلتی ٹرین میں احتجاج کیا۔مسافروں کاکہنا تھا کہ...
ریلوے پریم یونین کے تحت سخت سردی میں ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
فیصل آباد(جسارت نیوز)ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ” ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری ” کے سلوگن کے تحت ملک بھرکے ریلوے اسٹیشنزپرریلوے ملازمین نے بینرزاور پوسٹرزلہراکربھرپواحتجاجی تحریک کاآغازکردیا۔ شدیدسردی اور برفباری کے دودان چمن بارڈر،شیلاباغ اور والبدین ریلوے اسٹیشنر پربھی ملازمین نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ پریم یونین کے چیئرمین ضیا الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو ، نائب صدرعبدالقیوم اعوان،چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری نے ریلوے ملازمین کے اس جذبہ کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے رفاعی و فلاحی ادارے کی نجکاری ملک و قوم سے غداری کے...
ریلوے پریم یونین کے کارکنان شدید سردی اور برفباری کے دوران چمن بارڈر، شیلا باغ اور دالبندین ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ’’ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری‘‘ کے سلوگن کے تحت بھرپواحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اس امرکافیصلہ پریم یونین کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیاگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پریم یونین کے چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، سینئر نائب صدرعبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں پوسٹرز اور ہینڈ بل...
اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے 200 بوگیوں کی کامیاب فراہمی کے بعد مزید 620 بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری کا آغاز کیا گیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے 450 نئی ملازمتوں کی فراہمی ہوگی، یہ نوجوان ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے اہم اقدام ہے۔ چینی سرمایہ کاری کی بدولت لاہور میں 115 فلیٹ بوگیوں کی اسمبلنگ مکمل کر لی گئی جن کی اپریل میں تعیناتی متوقع ہے۔ رسالپور میں تیار...
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) اوورٹائم کے لالچ میں ٹرینوں کی تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف، سکھر ایکسپریس جیکب آباد 4 سے 6 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کی شکایات۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین ڈرائیورز کے اوور ٹائم کے لالچ میں سکھر ایکسپریس سمیت اکثر ٹرینوں کے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس کے کئی کئی گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث مسافر خوار ہو جاتے ہیں، گزشتہ روز بھی کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس مقررہ وقت پر جیکب آباد اسٹیشن نہیں پہنچی اور 6 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں نے...
کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ،وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، محصولات ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن شامل
کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ،وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، محصولات ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات میں کمی کیلئے تین مرحلوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعد حکومت کی رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا جس کے تحت پانچ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ (تشکیل نو) کی جائے گی۔ اس حوالے سے حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی تشکیلِ نو...
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سے اوستہ محمد جانے والے ریلوے ٹریک کی چوری کا سلسلہ نہ رُک سکا، اوستہ محمد ریلوے ٹریک کی 18 فٹ پٹڑی چوری کا مقدمہ ریلوے کے پی ڈبلیو آئی نثار مہر کی مدعیت میں صدر تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمے کے اندراج کے باوجود پولیس کی جانب سے کاروائی نہیں کی جاسکی اور قومی ادارے ریلوے کو کروڑوں کے مالیت کے ٹریک چوری ہونے کی وجہ سے جیکب آباد سے لاڑکانہ، قنبر شہداد کوٹ اور اوستہ محمد ٹرین سروس کئی برس سے معطل ہے۔ ایکسئین ریلوے عبدالرحمن نے رابطے پر بتایا کہ ریلوے ٹریک کی چوری کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں داخل کرایا گیا ہے، ریلوے ملازمین کے خلاف بھی اس...
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی )ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ” ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری ” کے سلوگن کے تحت بھرپواحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ۔ اس امرکافیصلہ پریم یونین کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیاگیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پریم یونین کے چیئرمین ضیا الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو ، نائب صدر عبدالقیوم اعوان،چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلہ میں ملک بھر میں پوسٹرزاور پینڈ بل کے ذریعے ریلوے ملازمین اور عام پاکستانی شہری کو آگاہی اور منظم کرنے کا عمل شروع کردیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کو تباہ...
حکومت کا چین کے ساتھ ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی تعمیر کیلئے فنانسنگ کا معاہدہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون فیز ون کے لیے 2024ء کے آخری کوارٹر میں معاہدہ طے پایا جانا تھا، اس سلسلے میں پلاننگ کمیشن اور اقتصادی امور کی جانب سے گزشتہ سال کے آخری کوارٹر میں معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں، تاہم ایم یل ون معاہدے میں نئے سرے سے دستخط کیے جانے کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، تاخیر کی وجہ ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے فیزز کی تبدیلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چین کی ٹیکنیکل ٹیم کے آئندہ ماہ پاکستان کے دورے سے قبل...
لاہور: دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی تاخیر سے آمد کے باعث ریلوے اسٹیشن پر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے
قنوج(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر قنوج میں ریلوے اسٹیشن کی زیرتعمیرعمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے درجنوں مزدور ملبے تلے دب گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹیشن پر دو منزلہ عمارت کی تزین و آرائش کا کام جاری تھا۔ جائے حادثے پر 35 کے قریب مزدور موقع پرموجود تھے، ریلوے، پولیس اور انتظامی اہلکاروں کی قیادت میں امدادی کارروائیوں نے اب تک 23مزدوروں کو ملبے سے نکالا لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) شبھرانت کمار شکل نے صحافیوں کو بتایا ”ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ زیرتعمیر چھت کا شٹرنگ گرنے سے پیش آیا“۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ہماری پہلی ترجیح پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنا ہے۔ ہم ریسکیو کی...