لاہور ( نیوز ڈیسک)ریلوے افسران کیلئے نیا حکمنامہ، ہیڈکوارٹر میں افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی۔ریلوےہیڈکوارٹر افسران اب ہفتے کو بھی دفتر آئیں گے ۔وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزیدپڑھیں:چین نے ہر فن مولا اے آئی ایجنٹ ’مینس‘ متعارف کروا دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

5 ارب 74 کروڑ روپے کے ای چالانوں کی وصولی کیلئے سفارشات تیار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)ٹریفک پولیس نے سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے ہونے والے 5ارب74کروڑ روپے کے چالانوں کی وصولی کے لئے سفارشات تیار کر لیں ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں جبکہ عام شہریوں کو شناختی و پاسپورٹ بنوانے و تجدید سمیت دیگر سرکاری سہولیات ای چالانز کی ادائیگی تک فراہم نہ کرنے کی سفارشات عدالت کو بھجوا دی گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیف سٹیز کیمروں سے ہونے والے ای چالانز کی5ارب 74 کروڑکے جرمانے شہریوں کی جانب سے ادا نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ای چالاننگ کی وصولی موثربنانے کیلئے اہم تجاویز تیار کرکے عدالت میں پیش کردی گئی ہیں جس میں تجویز کیا گیاہے کہ ای چالان نادہندہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے زیر ادا رقم سے کاٹی جائے،اکائوٹنٹ جنرل اس بات کا پابند ہوکہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جارہی ہے۔

ای چالان نادہندہ شہریوں کوشناختی کارڈ،پاسپورٹ و دیگر دستاویزات بنوانے یا تجدید کی ادائیگی تک اجازت نہ دی جائے،غیر رجسٹرڈ اور 10سے زائد ای چالانز نادہندگان کی گاڑیاں بند کی جائیں۔ای چالاننگ کی وصولی کا سسٹم موثر بنانے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کوہدایات جاری کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • عید سے پہلے تنخواہیں دینے کا حکمنامہ آ گیا
  • ہفتے کے روز کی چھٹی بند؛ 6 دن کام کا نوٹیفیکشن جاری
  • لاہور؛ ریلوے ہیڈکوارٹر میں افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی
  • ملازمین کے لیے بُری خبر، ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی
  • عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی
  • ملازمین کیلئےخوشخبری ، ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
  • سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
  • 5 ارب 74 کروڑ روپے کے ای چالانوں کی وصولی کیلئے سفارشات تیار
  • پاکستان میں عیدالفطر کی 9 چھٹیاں ملنے کا امکان، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں