اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کی پالیسی مسافرو ریلوے حکام کی ناک تلے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی مسافروں سے اوور چارجنگ، لاہور سے راولپنڈی میں چلنے والی ریل کاروں میں ٹھیکیداروں کی من مانیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمپلی منٹری سروسز کے نام پر چائے، بسکٹ،سنیکس دئیے جاتے ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ کمپلی منٹری سروسز کے نام پر پیش کردہ اشیاء کا بھاری بل تھما دیا جاتا ہے۔ بھاری بل ادا نہ کرنیوالے مسافروں کو ٹرین سے اتارنے کی دھمکی دی جاتی ہے، پرائیویٹ ٹھیکیداروں کا عملہ خود کو اسٹاف ظاہر کروا کر مسافروں کو دھمکاتا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی جانے والی پنڈی ریل کار کے مسافروں نے چلتی ٹرین میں احتجاج کیا۔مسافروں کاکہنا تھا کہ ریلوے حکام نے ٹرینوں کے مسافروں کو ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا،سفری سہولیات میں بہتری کے دعویدار ریلوے حکام پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے آگے بے بس دکھائی دے رہے ہیں، متعدد بار شکایات کے باوجود ریلوے حکام ٹھیکیداروں کی من مانیاں نہ روک سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریلوے حکام

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر عمران خان کو ذرا بھی پریشان نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں، بیرسٹرگوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کےبارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے۔  

ان کا کہنا تھا کہ کمرہ عدالت میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی ،میں نے عمران خان کو بوسہ دیا اور بانی پی ٹی آئی نے مجھے گلے لگایا۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے وہی ہماری مدد کرے گا۔ 

شیخ رشید نے کہا جس پر میں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا ہائیکورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آغاز، پہلی کمرشل پرواز کراچی سے پہنچ گئی
  • جامشورو،پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر شہری پریشان
  • پارا چنار کیلئے ایمرجنسی ادویات کی بھاری کھیپ روانہ کردی گئی
  • جیکب آباد: اوورٹائم کے لالچ میں ٹرینوں کی تاخیر کا انکشاف
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں: شیخ رشید
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید
  • پاکستان ریلوے کا مزید 7 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
  • ڈاکٹر غلام محمد علی عدالت پر بھی بھاری ، فیصلے کے باوجود تاحال پی اے آر سی کو نہ چھوڑا