Jasarat News:
2025-01-18@10:07:14 GMT

جیکب آباد: ریلوے ٹریک کی چوری کا مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سے اوستہ محمد جانے والے ریلوے ٹریک کی چوری کا سلسلہ نہ رُک سکا، اوستہ محمد ریلوے ٹریک کی 18 فٹ پٹڑی چوری کا مقدمہ ریلوے کے پی ڈبلیو آئی نثار مہر کی مدعیت میں صدر تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمے کے اندراج کے باوجود پولیس کی جانب سے کاروائی نہیں کی جاسکی اور قومی ادارے ریلوے کو کروڑوں کے مالیت کے ٹریک چوری ہونے کی وجہ سے جیکب آباد سے لاڑکانہ، قنبر شہداد کوٹ اور اوستہ محمد ٹرین سروس کئی برس سے معطل ہے۔ ایکسئین ریلوے عبدالرحمن نے رابطے پر بتایا کہ ریلوے ٹریک کی چوری کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں داخل کرایا گیا ہے، ریلوے ملازمین کے خلاف بھی اس ضمن میں کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جیکب ا باد چوری کا

پڑھیں:

ریڈ اور گرین لائن ٹریک پر سائیکل چلائی جا سکتی ہے: شرجیل انعام میمن

رہنما پی پی پی شرجیل انعام میمن---فائل فوٹو 

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنک اور ای وی بسیں چل رہی ہیں، اس سال بڑی تعداد میں ای وی بسیں آ رہی ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں خواتین کے لیے پنک بسیں چل رہی ہیں۔

اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمۂ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل کابینہ نے منظوری دی ہے، ہم مزید ای وی بسیں منگوا رہے ہیں، دو ڈپوز پر سول ایویشن سے تنازع حل کر لیا گیا ہے، کراچی میٹرو پولیٹن سٹی ہے، یوٹیلٹی کے کئی ادارے یہاں کام کرتے ہیں، ٹھیکیدار کام تب شروع کرتا ہے جب اس کو راستہ صاف نہیں ملتا، کراچی جیسے شہر میں حکومت اپنی طاقت دکھا کر مسائل حل کر رہی ہے، کار شورومز والوں نے ڈھائی ارب روپے کے اوور ہیڈ برج کا مطالبہ کیا ہے جو ہم افورڈ نہیں کر سکتے۔

کراچی میں الیکٹریکل بس ای وی 3 کا روٹ بحال کر دیا گیا

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کہا کہ ای وی 3 بس ملیر چیک پوسٹ 5 سے نمائش چورنگی کا سفر کرتی ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ ہم نے ای وی بسیں پہلے شروع کیں اب پنجاب میں بھی شروع کی جا رہی ہے، ای وی ٹیکسیز بھی ہم شروع کرنے جا رہے ہیں، جن میں خواتین ڈرائیورز اور خواتین ہی مسافر ہوں گی، ہم نے آن لائن آٹومیٹک ٹکٹ سسٹم بھی شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے کہا ہے کہ ان کی شکایت کو دور کریں، ہماری نئی حکومت آئی ہے، پہلے اجلاس میں ری ٹینڈر کی تجویز دی، میں نے کہا کہ ری ٹینڈر کرنے میں ایک سال لگ جائے گا ہم اس کے متحمل نہیں ہو سکتے، ہم چاہتے ہیں کہ عزت کے ساتھ اس منصوبے کو مکمل کریں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جام صادق برج دسمبر 2025ء میں مکمل ہونا ہے، میں سات آٹھ مہینے پہلے اس کو مکمل کرواؤں گا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم رکن ڈاکٹر فوزیہ حمید نے سوال اٹھایا کہ سڑکوں پر سائیکلنگ لین کی کوئی پلاننگ ہے؟

اس کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ حمید کی بہت اچھی تجویز ہے، ریڈ لائن اور گرین لائن ٹریک پر سائیکل چلائی جا سکتی ہے، شارعِ فیصل پر سائیکل نہیں چل سکتی، بد قسمتی سے لوگ فٹ پاتھ پر موٹر سائیکلیں کھڑی کر دیتے ہیں، ٹریفک کا نظام ہم نے خود خراب کیا ہے، ہم سگنل بھی توڑتے ہیں اور بغیر لائسنس کے گاڑی بھی چلاتے ہیں، ہم لوگ باہر ملکوں میں جاکر قوانین پر عمل کرتے ہیں۔

رواں ماہ 18 خواتین بس ڈرائیورنگ کا پہلا تربیتی پروگرام مکمل کرلیں گی

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تعاون سے شروع کیے گئے پہلے تربیتی پروگرام کے تحت رواں ماہ 18 خواتین بس ڈرائیور فارغ التحصل ہونے والی ہیں۔

فوزیہ حمید نے سوال کیا کہ بجٹ کیسے استعمال ہو رہا ہے اور عوامی آگاہی کے لیے کیا کیا گیا؟

اس پر شرجیل میمن نے کہا کہ اربوں روپوں کی بی آر ٹیز کے لیے پیسے سندھ حکومت کو دینے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت نے سختی سے کہا ہے کہ عوامی آگاہی ضروری ہے، میری کل بھی چینی کمپنی کے لوگوں سے ملاقات ہوئی ہے، ہم چاہ رہے ہیں کہ چین کی بس کمپنی یہاں پلانٹ لگائے، دنیا کی بڑی کمپنی کے ساتھ ایگریمنٹ ہوا ہے، وہ یہاں پلانٹ لگا رہے ہیں۔

فوزیہ حمید نے سوال کیا کہ لاہور میں رنگ روڈ بنایا گیا، کیا یہاں بھی سائیکلنگ رنگ روڈ بنایا جا سکتا ہے؟ 

شرجیل میمن نے بتایا کہ سائیکلنگ کا رنگ روڈ بنائیں گے تو بہت مہنگا پڑ جائے گا، اس سے پہلے فٹ پاتھ وغیرہ کلیئر کرنے ہوں گے۔

ایم کیو ایم رکن نجم مرزا نے سوال پوچھا کہ ریڈ لائن میں سائیکلنگ شیرئنگ سسٹم کیا ہو گا ؟ 

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن اسٹیشن پر سائیکلز کی پارکنگ کا بندوبست ہو گا۔

رکنِ ایم کیو ایم عامر صدیقی نے کہا کہ ریڈ لائن کے کام کی وجہ سے لوگوں کو پانی نہیں مل رہا، جب تک لائنیں شفٹ نہیں ہوئیں تو کام کیسے چل رہا ہے۔

اس پر شرجیل انعام نے کہا کہ جب واٹر کارپوریشن میں تھوڑی اہلیت آ جائے گی تو شفٹ ہو جائیں گی۔

رکنِ ایم کیو ایم فوزیہ حمید نے سوال  کیا کہ رکشہ صرف سندھ میں کیوں نظر آتے ہیں؟

اس پر شرجیل انعام نے کہا کہ  رکشہ صرف سندھ میں نہیں پنجاب، کے پی ہر صوبے میں نظر آتے ہیں، ہزاروں لوگوں کا روزگار ان سے وابستہ ہے، ہزاروں کی تعداد میں رکشے ہیں ان کا متبادل فی الحال نہیں لا سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • اے بی سینیا لائین کے مکین کے الیکٹرک کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی اور کرپشن کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے بریگیڈ تھانے کے سامنے جمع ہیں
  • ریڈ اور گرین لائن ٹریک پر سائیکل چلائی جا سکتی ہے: شرجیل انعام میمن
  • معروف گلوکار جواد احمد کے خلاف بجلی چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج
  • اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، جواد احمد کا لیسکو عملے پر حملہ، مقدمہ درج
  • گلوکار جواد احمد بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج
  • حکومت نے مذاکرات کو بھی دیوانی مقدمہ بنا دیا: علی محمد خان
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے لیے اسپن ٹریک تیار
  • جیکب آباد،آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی ،عوام میں مایوسی کی لہر
  • قنبر علی خان: گاڈھی برادری کے گروپوں میں تصادم، اے ایس آئی جاں بحق