ویب ڈیسک : ریلوے انتظامیہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولت دینے میں ناکام نظر آرہی ہے، سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن  گیا ہے۔ 

پاکستان ریلویز کو اپ گریڈ کا منصوبہ مکمل ہی نہ ہو سکا  جس کی وجہ سے آئے روز مسافر اور مال بردار ٹرینیں ڈی ریل ہونے لگی  ہیں، سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن  گیا ہے، جو  ریلوے کے شعبہ مکینیکل اور سول کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

لاہور ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران 4 ٹرینیں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے افسران سیٹوں کے مزے لوٹنے میں  مصروف ہیں جب کہ مسافر خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ریلوے ٹریک خستہ حالی کا شکار ہے، انتظامی نااہلی اور باقاعدہ انسپکشن نہ ہونے کے باعث ٹرین حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ 31جنوری کو شاہدرہ پل پر شالیمار ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرین کی 3 بوگیاں شاہدرہ پل سے ڈی ریل ہوئیں۔ اسی طرح 18فروری کو مغلپورہ کینال برج پر مال گاڑی کی ایک کوچ پٹڑی سے اتری۔

ویڈیو؛ بھارت سے شکست، مداح نے پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی

علاوہ ازیں 20فروری کو بھی کوٹ رادھا کشن میں مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ بعد ازاں 22فروری کو اوکاڑہ میں مال گاڑی کو افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 5سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور مال گاڑی کا انجن ٹریک سے ملحقہ مین روڈ پر پہنچ گیا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مال گاڑی پٹڑی سے

پڑھیں:

پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور

پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں جہاں ہزاروں روپے کی مہنگی ٹکٹیں خریدنے کے باوجود مسافروں کو گندگی اور کیڑے مکوڑوں کے ساتھ سفر کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کے صفائی ستھرائی کے تمام تر دعوؤں کے باوجود زمینی حقائق کچھ اور ہی منظر پیش کر رہے ہیں۔ کراچی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کی بوگیوں میں رینگنے والے کیڑے اور گندگی نے مسافروں کا سفر اذیت ناک بنا دیا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ اے سی سلیپر جیسے مہنگے اور آرام دہ ٹرینوں کی بوگیوں میں بھی صفائی کا فقدان ہے۔ بوگیوں میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی نہ صرف پریشان کن ہے بلکہ صحت کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔

مسافروں نے شکایت کرتے ہوئے کہا، "ہم ہزاروں روپے کی ٹکٹ لے کر سفر کرتے ہیں لیکن جو سہولیات دی جا رہی ہیں وہ نہایت افسوسناک ہیں۔ صفائی کا کوئی خاص انتظام نہیں اور بوگیوں میں جگہ جگہ کیڑے رینگتے نظر آتے ہیں۔"

مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ناقص انتظامات کا نوٹس لیں اور ٹرینوں میں کیڑے مار ادویات کا باقاعدہ اسپرے کروائیں تاکہ مسافر بلا خوف و خطر اور سکون کے ساتھ سفر کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر
  • ٹرینوں کے بعدریلوے ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ 
  • حاجی کیمپ کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار، روڈ بند، ٹریفک جام معمول 
  • وزارت قومی غذائی تحفظ حکام کی نااہلی، 2 سال پرانے ٹوئٹ پر اجلاس بلا لیا
  • ملتان سے لاہور آنے والا ٹرین مسافر طبیعت خراب ہونے پر انتقال کر گیا
  • مسافر ٹرینوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی
  • پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور
  • ڈی جی خان تا ملتان شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ
  • پنجاب بھر میں آج سے گرمی میں شدید اضافے کا امکان، وارننگ جاری
  • جنوبی پنجاب کے مسافروں کیلئے خوشخبری